• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صوفی ازم کے مواد کے ذریعے انڈین ثقافت میں اسلام کا منفی پہلو

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436



ہندو ثقافت: مسلم اقتدار کے دوران اور بعد --- رام گوپال --- صوفی ازم کے مواد کے ذریعے انڈین ثقافت میں اسلام کا منفی پہلو
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ "ان حضرات" ہی کے ذریعے تو اس برصغیر میں اسلام پھیلا ہے - ہاں دین تو ضرور پھیلا مگر وہ قرآنی دین نہیں جو نبی صلی الله علیہ وسلم لائے تھے بلکہ وہ "اتحادی دین" جس نے الله کی اس زمین پر ہزاروں اور لاکھوں "مرکب ذاتیں" اقدار مشترکہ کی شکل میں پیدا کر ڈالیں ، جو کبھی عروج کر کہ "الہٰ" بنیں اور کبھی بندہ کے مقام تک نزول فرما کر بندگی کرنے لگیں! قرآن اور حدیث کے علم کو اگر وہ آگے لیکر چلے ہیں تو اس لئے کہ دین حق کو تفسیر اور تشریح کے ذریعے "دین اتحاد" ثابت کر دکھائیں - اور آج اسی "اتحادی دین" کی دھوم مچی ہوئی ہے -

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان میں کتنے "حضرات" ایسے ہیں جنہوں نے الله کے دین کی مدافعت کی ہے اور اس سلسلہ میں بادشاہان وقت سے ٹکر لی ہے - اس سے انکار نہیں کہ بادشاہان وقت سے تصادم ہوا ہے مگر دین الله کی مدافعت کے بجائے اپنی قدر مشترک کے دفع کے لئے یہ پاپڑ بیلے گئے ہیں - جو الله تعالیٰ کے توحیدی دین پر یقین ہی نہیں رکھتے ، اور وہ اس کے لئے سر دھڑ کی بازی کیا لگائے گے! رہا یہ برصغیر تو یہاں ایک بھی ایسا عالم نہیں گزرا ہے جو اس اتحادی فلسفہ سے متاثر نہ رہا ہو -​
اب جو مذہب (صوفی ازم) ہندو مذہب کی تائید میں اس قدر عیاں ہو تو کیوں نہ اسکو ہندو مذہب کے لوگ دلیل کے طور پر پیش کریں اور کہیں جو یہاں (ہندو مذہب) میں ہے تو وہی چیز نام بدل کر تمہارے مذہب (صوفی ازم) میں بھی ہے -​
رام گوپال صاحب اس کو بیان کرتے ہیں وہ تو یہاں تک لکھتے ہیں کہ "یہ (صوفی ازم) ایسا ہے جیسے بدھ ازم" ، آگے اسلام (یعنی صوفی ازم) کا منفی پہلو بتاتے ہیں جس میں پیر ، مرشد ، غزل ، قوالی ، مثنوی ، رباعی شامل ہیں - یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان میں سے کوئی بھی خالص دین کا حصہ بلکل نہیں اور یہ سب کفر و شرک سے بھری پڑی ہیں -​
اب ظاہر ہے کہ نام نہاد امت مسلمہ اسکو دین کا حصہ سمجھ بیٹھی ہے اسی لئے یہ ہندو مذہب کے لوگ حیران و پریشاں ہوتے ہیں جب انہیں کافر کہا جاتا ہے اس لئے وہ (غیر مسلم) فریاد کرتا ہے مسلم قوم کے نام کہ​
ایک ہی پربھو کی پوجا اگر کرتے نہیں
ایک ہی دربار پر سر آپ بھی دھرتے نہیں​
اپنی سجدہ گاہ اگر دیوی کا استھان ہے
آپ کے سجدوں کا مرکز بھی تو قبرستان ہے​
اپنے دیوتاؤں کی گنتی ہم اگر رکھتے نہیں
آپ بھی مشکل کشاؤں کو تو گن سکتے نہیں​
جتنے کنکر اتنے شنکر یہ اگر مشہور ہے
جتنے مردے اتنے سجدے یہ آپ کا دستور ہے​
اپنی دیوی دیوتاؤں کا ہے اگر کچھ اختیار
آپ کے ولیوں کی طاقت کا ہے نہیں کچھ شمار​
وقت مشکل ہے اگر نعرہ جے بجرنگ بَلی
آپ کو دیکھا لگاتے نعرہ یا حیدر علی​
لیتا ہے اوتار پربھو اپنا گھر ہر دیش میں
آپ نے سمجھا الله کو مصطفیٰ کے بھیس میں​
جس طرح ہم ہیں بجاتے مندروں میں گھنٹیاں
تربتوں پر دیکھا آپ کو بجاتے تالیاں​
ہم بھجن کرتے ہیں گا کر دیوتا کی خوبیاں
آپ بھی قبروں پر گاتے جھوم کر قوالیاں​
ہم چڑھاتے ہیں بتوں پر دودھ یا پانی کی دھار
آپ کو دیکھا چڑھاتے مرغ چادر شاندار​
بت کی پوجا ہم کریں ہم کو ملے نار سقر
آپ پوجیں قبر کو کیوں ملے جنت میں گھر​
آپ مشرک ہم بھی مشرک معاملہ جب صاف ہے
جنتی تم دوزخی ہم یہ کوئی انصاف ہے​
مورتی پتھر کی پوجیں گر تو ہم بدنام ہیں
آپ سنگ نقش پا پوجیں تو نیکو نام ہیں​
کتنا ملتا جلتا آپ سے میرا ایمان ہے
آپ کہتے ہیں مگر ہم کو بے ایمان ہے​
شرکیہ اعمال سے گر ہوۓ غیر مسلم ہم
پھر یہی اعمال کر کے کیسے رہے مسلم جو تم​
ہم بھی جنت میں رہیں گیں تم اگر ہو جنتی
ورنہ دوزخ میں رہیں گے حضرات آپ بھی​
 
Top