• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طالبان کے امیر ملا عمر انتقال کرچکے ہیں، بی بی سی کا دعویٰ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
طالبان کے امیر ملا عمر انتقال کرچکے ہیں، بی بی سی کا دعویٰ
ویب ڈیسک 41 منٹ پہلے

ملا عمر گذشتہ 14 سالوں سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر انتقال کرچکے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ملا عمر کا انتقال 2 سے 3 برس قبل ہوچکا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے تاہم افغان طالبان نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کیا جائے گا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی کئی مرتبہ خبریں آئی ہیں تاہم پہلی مرتبہ اس کی تصدیق اعلیٰ ترین افغان حکام نے کی ہے۔

واضح رہے کہ ملا عمر گذشتہ 14 سالوں سے روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔ 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے ملا عمر کو کسی نہیں دیکھا ہے۔
 
Top