• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طلاق کی کتاب

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
طلاق کی کتاب

مصنف کا نام
حافظ عمران ایوب لاہوری

تحقیق و تخریج
علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ

ناشر
فقہ الحدیث پبلیکیشنز


تبصرہ

انسانی معاشرے کی بنیاد اور اکائی خاندان ہے اور یہ مرد و زن کے ملاپ یعنی نکاح کے ذریعے ہی وجود میں آتا ہے۔نسل انسانی کی بقاء ،بچوں کی تربیت اور قومی تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ میاں بیوی کا تعلق مستحکم و پائیدار ہو۔اسی لیے اسلام نے زن و شوہر کے تعلق کو ٹوٹنے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور حتی الامکان صلح صفائی،تحمل اور عفو و درگزر کا حکم دیا ہے۔لیکن بسا اوقات حالات ایسے کشیدہ ہو جاتے ہیں کہ دونوں میں مفارقت کرائے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں رہتا تو ان حالات میں طلاق کا ضابطہ نہایت ضروری ہو جاتا ہے ۔اسی لیے اسلام نے ،جو دین فطرت ہے،مرد کے لیے طلاق کا حق رکھا ہے۔یہاں یہ بات لائق ذکر ہے کہ اس وقت دنیا میں عیسائیوں کے مذہبی مرکز ویٹی کن سٹی کے علاوہ مالٹا اور فلپائن دوہی ملک ایسے ہیں جہاں طلاق کا حق حاصل نہیں ہے لیکن اب ایک ریفرنڈم میں مالٹا کے 72فیصد عوام نے بھی طلاق کے حق میں رائے دی ہے ۔یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اسلامی تعلیمات واقعتاً خدا وند کریم کی جانب سے ہیں۔زیر نظر کتاب میں طلاق سے متعلقہ جملہ مسائل و احکام کو جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے۔بطور خاص اصلاح بین الزوجین ،طلاق کی شرائط،طلاق کا مسنون طریقہ،طلاق کی اقسام،رجوع،خلع،لعان اور ظہار وغیرہ پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔موجودہ دور میں جب کہ اکثر لوگ طلاق کے احکام سے بالکل بے خبر ہیں،یہ کتاب انتہائی مفید ہے۔
اس کتاب طلاق کی کتاب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top