• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبداللہ بن عمر لیثی امام باقر کے پاس حا ضر ہوا اور متعہ کے متعلق دریافت کیا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
عبداللہ بن عمر لیثی امام باقر کے پاس حا ضر ہوا اور متعہ کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں حلال ٹھرایا ہے اور زبان نبی اکرم ﷺ پر بھی حلال ٹھرایا ہے۔لہذا یہ قیامت کے لیے حلال اور مباح ہے۔تو عبداللہ لیثی نے امام سے کہا کہ آپ جیسا شخص یہ فتوی دے رہا ہے حالانکہ حضر ت عمر ابن الخطاب رضہ نے اسے حرام ٹھرایا ہے تو امام نے فرمایا کہ اگر چہ عمر ابن الخطاب رضہ نے اسے حرام ٹھرایا ہے میں تو اسے حلال سمجھتا ہوں ۔عبداللہ نے کہا کہ میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر عرض کرتا ہوں کہ تم ان کے حرام کردہ فعل کو حلال مت ٹھرائو تو امام نے فرمایا کہ تم اپنے صاحب کے قول پر قائم رہو اور میں رسول اللہ ﷺ کے قول پر کاربند ہوں آئو میں تمہارے ساتھ مباہلہ کرتا ہوں کیونکہ اولی و انسب وہ ہی جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور باطل وہ ہے جو تیرے صاحب نے کہا ۔یہ سن کر عبداللہ لیثی نے کہا کہ اے امام کیا یہ بات آپ کو اچھی لگی ہے کہ آپ کی عورتیں بچیاں بہنیں اور بھتیجیاں یہ فعل یعنی متعہ کریں تو امام باقر نے عبداللہ لیثی سے اپنا منہ پھیر لیا جبکہ اس نے آپ کی عورتوں اور بھتیجیوں کا ذکر کیا اور امام نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔

شیعہ کتاب: فروع کافی جلد ۲ صفحہ ۱۹۰

1.jpg
2.jpg
 
Top