• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبد اللہ اور عبد الرحمان نام

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
اللہ تعالیٰ کو عبد اللہ اور عبد الرحمان نام بہت پسند ہیں

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِکُمْ إِلٰی اللّٰہِ عَبْدُ اللّٰہِ، وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ۔))1
’’اللہ تعالیٰ کو تمہارے ناموں میں سے سب سے زیادہ محبوب نام عبد اللہ اور عبد الرحمان ہیں۔ ‘‘
شرح…: یہ نام اللہ تعالیٰ کو اس لیے محبوب ہیں کہ یہ اس کی واجبی صفات پر مشتمل ہیں نیز ان میں ایسی چیز بھی شامل ہے جو انسان کے لیے لازم ہے، یعنی بندگی، پھر اس ترکیب میں عبد کی رب کی طرف اضافت حقیقی ہے جس کی بناء پر مسمیٰ (تشخص) ناموں کے مطابق ہوگئے اور اس ترکیب کی وجہ سے انہیں شرف اور فضیلت حاصل ہوگئی۔
کہا گیا ہے کہ ان ناموں کی فضیلت اس انسان پر محمول ہے جو عبدیت کے ساتھ نام رکھنا چاہتا ہے تو مذکورہ حدیث کا مطلب ہوگا کہ جب تم عبودیت کے ساتھ نام رکھو تو ان میں سے افضل عبد اللہ اور عبد الرحمان ہے۔ دور جہالت میں عرب اکثر عبد شمس اور عبد الدار وغیرہ نام رکھتے تھے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ احمد اور محمد نام افضل نہیں بلکہ یہ بھی اللہ کو محبوب اور پیارے لگتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے لیے وہی چیز پسند کرتا ہے جو اسے پیاری لگتی ہے۔ مذکورہ دونوں ناموں (عبد اللہ اور عبد الرحمان) کے ساتھ وہ نام بھی ملحق ہیں جن میں عبداللہ کی اضافت رب تعالیٰ کی طرف ہے مثلاً عبد الرحیم، عبدا لملک، عبد العزیز، عبد الصمد وغیرہ۔2
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1- أخرجہ مسلم في کتاب الآداب، باب: بیان ما یستحب من الأسماء، رقم : ۱۰۵۸۔
2-فیض القدیر، ص: ۴۱۲؍۲۔ فتح الباری، ص: ۵۷۰؍۱۰۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top