• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عراقی و افغانی بچوں کو عیسائی بنانے کیلئے مشنریاں سرگرم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
عراقی و افغانی بچوں کو عیسائی بنانے کیلئے مشنریاں سرگرم
روزنامہ "منصف" حیدرآباد ، 22/مئی 2011ء
امریکی ظلم کی چکی میں پس رہے عراقیوں میں اب ارتداد کی لہریں بڑی تیزی سے اٹھنے لگی ہیں۔ عیسائی مشنریاں سارے عراق میں دندناتی پھر رہی ہیں اور ان کے نشانہ پر وہ بچے ہیں جن کے والدین جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ فلوجہ اور اس کے اطراف کے علاقوں اور دیگر شہروں میں اتحادی افواج کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے عراقیوں کے لاوارث بچوں کو عیسائی مشنریاں اغوا کرتی ہیں اور اگر ان لاوارث بچوں کے رشتے دار ان کی طلبی کرتے ہیں تو انہیں یہ جواب دے کر چلتا کر دیا جاتا ہے کہ بچے بھی جنگ کا شکار ہوئے ہیں اور انہیں دفنا دیا گیا ہے۔ رشتے داروں سے جھوٹ بول کر اغوا شدہ بچوں کو پہلے فوج کے حوالے کیا جاتا ہے اور وہاں سے انہیں عیسائی مشنریاں اپنے تابع میں لے لیتی ہیں۔ پھر ان بچوں کی ذہن سازی شروع کر دی جاتی ہے اور انہیں باقاعدہ عیسائی مذہب میں داخل کر لیا جاتا ہے۔ عیشائی مشنریاں ان دنوں امریکہ کی اس صلیبی جنگ کو اپنے لئے ایک چیلنج سمجھ کر عراق میں سرگرم ہیں۔
اسلئے عراق بھر میں بائبل کے نسخے پچاس پیسے فی نسخہ کے حساب سے تقریباً مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ قرآن کریم کا ہدیہ کئی سو روپے ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد عیسائی تنظیمیں عراق میں داخل ہو چکی ہیں۔ ان تنظیموں کے عہدیدار یہ تاثر دیتے ہیں کہ یہ تنظیمیں عراق میں ریلیف سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں نہ کہ عیسائیت کی تبلیغ۔
عراق میں سرگرم ایک اہم عیسائی جیم وداکر جو 45 ہزار صندوق غذائی مواد لے کر عراق میں داخل ہوا تھا ، کہتا ہے کہ : کئی ایسے عراقی بچوں سے میری ملاقات ہوئی جو بھوک سے قریب المرگ ہو چکے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ان کی اولین ضرورت کھانا نہیں بلکہ یسوع کی محبت کو پہچاننا ان کی اصل ضرورت ہے۔ عیسائی تنظیمیں جنگ سے متاثر عراقیوں کو مفت علاج فراہم کر کے ان سے قریب ہوئی ہیں۔ نیز آپریشن کے ضرورتمندوں کا مفت آپریشن کرایا جاتا ہے۔ علاج و معالجہ اور طبی امداد کی فراہمی عیسائی مشنریوں کا انتہائی موثر حربہ ہے۔ بیماریوں سے کراہتے ہوئے افراد کو جب مفت علاج دے کر انہیں نئی زندگی عطا کی جاتی ہے تو وہ اپنے محسنوں کی ہر چیز کو قبول کرنے آمادہ ہو جاتے ہیں۔
 
Top