• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدہ عذاب قبر شبہات اور جوابات : شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
قبر کا عذاب > قبر کے عذاب سے بچنے کے لئے قرآن اور سنت میں کون سے اوراد ووظائف ہیں جو ہم پڑھ سكيں

سوال نمبر 3 - فتوی نمبر 8864

س 3: عذاب قبر سے نجات پانے کے لئے کتاب وسنت کے حوالے سے کون سے اوراد ووظائف وارد ہوئے ہیں؟ کیا ایسی احادیث یا مخصوص دعائیں پائی جاتی ہیں جسے روزانہ عذاب قبر سے نجات پانے کے لئے ہم روزانہ پڑھ سكيں؟ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ایک حدیث پڑھی ہے کہ عذاب قبر سے نجات پانے کے لئے روزانہ سورۂ ملک کی تلاوت کی جائے، تو یہ سورت دن میں کتنی بار پڑھی جائے، اور اس کی تلاوت کا وقت کیا ہے؟

( جلد کا نمبر 3، صفحہ 452)

ج 3: عذاب قبر سے نجات پانے کے لئے کتاب وسنت میں وارد جو چیزیں ملتی ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے واجب کردہ فرائض کی ادائیگی اور اس کے حرام کردہ اشیاء سے پرہیز کیا جائے، اور زیادہ سے زیادہ توبہ واستغفار اور نیک اعمال کیے جائيں، نیز عذاب قبر سے پناہ مانگنے کی دعا بکثرت پڑھی جائے،

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

ﺍﮮﺍﯾﻤﺎﻥ ﻭﺍﻟﻮ ! ﺍللہ ﺗﻌﺎلی ﺳﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﮈﺭﻭ ﺟﺘﻨﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮈﺭﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻜﮭﻮ ﻣﺮﺗﮯ ﺩﻡ ﺗﻚ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﯽ ﺭﮨﻨﺎ ۔


اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے اختتام میں چار چیزوں سے پناہ مانگتے تھے، اور ان چار چیزوں سے پناہ مانگنا چارچیزوں سے پناہ مانگنے كا حکم بھی دیتے تھے، ان چار چیزوں میں سے ایک قبر کا عذاب بھی ہے، رہی بات قبر کے عذاب سے پناہ مانگنے کے لئے سورۂ ملک کی تلاوت کرنے کی تو اس سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت کوئی صحیح حدیث ہمارے علم میں نہیں ہے۔ وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلَّم۔علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی

ممبرممبرنائب صدر برائے کمیٹی صدر
عبد اللہ بن قعودعبد اللہ بن غدیانعبدالرزاق عفیفیعبدالعزیز بن عبداللہ بن باز


http://alifta.com/Fatawa/fatawaChapters.aspx?languagename=ur&View=Page&PageID=996&PageNo=1&BookID=3

 
Top