• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماء اہل حدیث پر اس الزام کا جواب چاہیے

وسیم خان

مبتدی
شمولیت
اپریل 23، 2014
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
13
کیا مولانا محمد حسین بٹالوی نے اپنی کتاب الاقتصاد فی مسائل الجہاد میں انگریزوں کے خلاف جہاد کو حرام قرار دیا تھا

اور کیا ایسی کوئی بات نواب صدیق حسن کی کتاب ترجمان وھابیہ میں ملتی ہے

برائے مہربانی جواب دیں
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
اس کی فوٹو کاپی تو ایک دیوبندی سے لے لی تھی دیوبندیوں نے اس کتاب کو شائع کیا ہے لیکن پڑھنے کی فرصت نہیں ملی نجانے اب وہ فوٹو کاپی کس کتاب کے نیچے دبی پڑی ہو گی
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
آج بھی یہ جھلک ہمارے ہاں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
جس کو ہمارے ناسمجھ بھائی حکمت عملی کہتے ہیں ۔ جبکہ اس کو مداہنت کہتے ہیں ۔
وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ (القلم: ٩)
”یہ تو چاہتے ہیں کچھ مداہنت تم کرو تو یہ بھی مداہنت کریں“۔
عن ابن عباس رضی اللّٰہ عنہ قولہ: ”وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ “ یقول: لَو تُرَخِّصُ لھم فَیرَخِّصونَ (دیکھئے تفسیر ابن کثیر بسلسلہ سورہ القلم آیت ٩)
”عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: ”یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں“ اس سے مراد ہے: تم ان کیلئے معاملہ کچھ ڈھیلا کردو تو پھر یہ بھی تمہارے لئے ڈھیل پیدا کر لیں“۔ (تفسیر ابن کثیر)
استقامت نہ ہو تو انسان اپنی مداہنت کے لئے دلائل تلاش کرتا ہے
اور ساری عمر اس میں صرف کر دیتا ہے۔
 
شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
بات دراصل یہ ہے کہ ۱۸۵۷ کی غدر کی ناکامی کے بعد علمائے اہل حدیث بظاہر دو گروہ میں بٹ گئے تھے، ایک گروہ جماعت مجاھدین کا تھا جو انگریزوں سے کھلم کھلا لوہا لے رہا تھا اور دوسرے گروہ میں مولانا بٹالوی اور نواب صدیق حسن خان رحمۃ اللہ علیھما تھے جو انگریز وفاداری ظاہر کررہے تھے لیکن در پردہ جماعت مجاہدین کے معاون ومددگار بھی تھے، لہٰذا اگر اس حوالے سے ان دونوں شخصیات پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے تو یہ سراسر نا انصافی ہے، تصویر کے دونوں رخ کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لیے مولانا حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی کتاب تحریک جہاد، جماعت اہل حدیث اور علمائے احناف کی طرف مراجعت مفید ثابت ہوگی۔ آنجناب نے اس بات کو واضح فرمایا ہے۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/tehreek-e-jihad-jamat-ahle-hadees-aur-ulma-e-ahnaf.html
 
Top