• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علمائے اہل حدیث کے واقعات

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہل علم کی اہمیت معاشرے میں ایسے ہی ہے جیسے آسمان پر چاند کو ستاروں پر فوقیت حاصل ہے۔۔اس پر دینی علم کے حاملین۔۔۔سورج(کتاب و سنت) سے روشنی سمیٹتا،ٹھنڈی ٹھنڈی چاندنی سے ستاروں(معاشرے) کو راحت بخشتا چودھویں کا چاند!!
انہیں اہل علم کو مولانا اسحق بھٹی حفظہ اللہ نے صفحات میں سمو کر اپنی تصانیف کو عجب کشش سے بھر دیا ہے۔۔سلیس،نفیس اور مستند واقعات!!
اس دھاگے میں ہم زیادہ تر مولانا اسحاق بھٹی کی کتب سے استفادہ کرتے ہوئے علمائے حق کا تذکرہ خیر کریں گے اور ان واقعات سے اپنے لیے سبق سیکھنے کا عزم کریں گے۔ان شاء اللہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
مولانا عبدالقادر روپڑی اور مولانا احمد دین گکھٹروی رحمہما اللہ لاہور تشریف لائے۔مولانا احمد دین اپنے ایک منکر حدیث دوست سے ملنا چاہتے تھے چنانچہ دونوں علماء اس کی طرف چل دیے۔
جب اس آدمی کے ہاں پہنچے تو اس نے ایک نوجوان سے کہا کہ جاؤ دو گلاس شربت اور دو آنے کی پسی ہوئی سرخ مرچ لے آؤ۔
مولانا احمد نے اسی نوجوان کو مخاطب کیا اور کہنے لگے کہ ایک چھتر بھی لیتے آنا۔
منکر حدیث نے حیرانی نے پوچھا کہ چھتر کی یہاں کیا ضرورت؟
مولانا نے جوابا پوچھا کہ مرچوں کی کیا حاجت؟
اس نے جواب دیا کہ میں نے مرچیں اس لیے منگوائی ہیں کہ جب آپ شربت پئیں گے تو میں مرچیں اڑاؤں گا۔آپ کو چھینکیں آئیں گی،آپ الحمدللہ کہیں گے تو آپ کو ثواب ملے گا!!
مولانا صاحب کہنے لگے"میں نے چھتر اس لیے منگوایا ہے کہ جب تم مرچیں اڑاؤ گے تو میں تمہیں چھتر ماروں گا۔تم صبر کرو گے،تمہیں ثواب ملے گا!!
سبحان اللہ!!کس طرح مولانا نے اس کی شرارت کو بھانپا اور اسے ٹھیک ٹھیک جواب دیا۔۔
مولانا احمد دین نے تو اس کی شرارت بھانب لی،جواب بھی دے دیا ۔۔اب کون کون اراکین دونوں اعتراضات کی وضاحت کرے گا؟؟:)
اقتباس از:مولانا احمد دین گکھڑوی رحمہ اللہ،مصنف:محمد اسحاق بھٹی
تلخیص از:اخت ولید
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ایک بار ایک عیسائی مناظر نے مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ سے دوران مناظرہ یہ کہا کہ اگر تمہارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم،اللہ کے اتنے ہی مقبول و محبوب تھے تو اپنے لختِ جگر حسین رضی اللہ عنہ کو کربلا میں شہید ہوتے دیکھ کر کیوں اللہ سے سفارش نہ کی اور کیوں اسے بچا نہ لیا؟
مولانا نے بڑی متانت سے فرمایا"بھائی کہا تو تھا مگر اللہ میاں نے جواب دیا کہ میرے حبیبﷺ میں کیا کروں؟میں تو خود اس فکر میں ہوں کہ ظالم عیسائیوں نے میرے اکلوتے بیٹے کو صلیب پر لٹکا دیا اور میں کچھ نہ کر سکا۔حسین رضی اللہ عنہ تو پھر بھی تیرا نواسہ ہے"۔یہ جواب سن کرعیسائی مناظر بہت شرمندہ ہوا اور اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔مولانا مزید فرمانے لگے"پادری صاحب کچھ علم اور عل کی باتیں کریں۔یہ آپ کیا بچوں کی سی باتیں کر رہے ہیں؟"

اقتباس از: فتنہ قادیانیت اور مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ
تصنیف:مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ایک دفعہ کسی تقریب سے مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ لاہور تشریف فرماتھے۔انہیں دنوں قادیانیوں کی لاہوری پارٹی کا جلسہ تھا۔مولانا چونکہ نہایت وسیع الظرف تھے اور تمام فرقوں کے اکابر سے مناظرانہ نوک جھونک کے باوجود نہایت اچھے،دوستانہ اور فیاضانہ مراسم رکھتے تھے۔اس لیے منتظمین جلسہ نے آ پ کو بھی تقریر کے لیے مدعو کیا۔آپ اپنے احباب کی مجلس میں تشریف فرما تھے کہ اچانک دعوت نامہ ملا۔آپ فورا احمدیہ بلڈنگ روانہ ہو گئے۔لاہوریوں نے آپ کو دیکھ کر مسیح موعود زندہ باد اور احمدیت پائندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔
درحقیقت وہ یہ محسوس کر رہے تھے کہ آج مولانا کو دام فریب کے اندر پھانسنے میں وہ کامیاب ہو چکے ہیں۔چنانچہ صدر جلسہ نے کہا کہ ہم نے آپ کو اس لیے زحمت دی ہے کہ آپ حضرت مرزا کے اخلاق و عادات پرکچھ ارشادات فرمائیں۔وہ سمجھتے تھے کہ آپ موقع کی مناسبت سے مرزا صاحب کی کچھ نہ کچھ مدح و تعریف کر ہی دیں گے۔لیکن مولانا بھی غضب کے موقع شناس،معاملہ فہم اور برجستہ گو تھے۔اٹھے اور حمد و صلٰوۃ کے بعد فرمایا:
"احمدی دوستو!میں اپنے پڑوسی کے خصائل و فضائل کیا بیان کروں؟۔۔جہاں تک مجھےیا دہے ان کے محاسن و محامد کی نسبت یہی کہہ سکتا ہوں کہ

مرے معشوق کے دو ہی نشان ہیں
مولانا نے اس مصرعے کو چند بار دو انگلیاں اٹھا کر دہرایا۔جب مرزائی سامعین دوسرے مصرعے کے لیے سراپا انتظار بن گئے تو پورا شعر یوں ادا فرمایا
میرے معشوق کے دو ہی نشان ہیں
زباں پر گالیاں،مجنوںسی باتیں
یہ سنتے ہی مرزائیوں کی آنکھین مچ گئیں اور مولانا اپنی قیام گاہ پر واپس آ گئے۔
حوالہ:ایضا​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ایک دفعہ کسی ادارے کی جانب سے مولانا اسحاق بھٹی کو "مرتد" اور مولانا حنیف ندوی کو"معتزلہ" پر مضمون لکھنے کو کہا گیا۔دونوں احباب بیٹھے تو مولانا بھٹی نے مولانا ندوی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا"آپ کو کیا خوب موضوع ملا ہے۔۔معتزلہ"۔مولانا ندوی ان کی شرارت سمجھ گئے اور مسکرا کر بولے"ہاں۔۔مرتد سے تو اچھا ہے"
از:علمائے اہل حدیث کے دلچسپ واقعات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
بہترین سلسلہ ہے ، جاری رہنا چاہیے ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن تھے۔مولانا محمد بخش مسلم جو بریلوی مکتبہ فکر کے مشہور عالم دین تھے،وہ بھی اس کونسل کے رکن تھے۔ایک موقع پر کسی مسئلے پر کونسل میں بحث ہو رہی تھی۔مولانا سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس مسئلے کے بارے میں اپنی رائے دی۔مولانا محمد بخش مسلم نے آپ کے خلاف رائے دی تھی۔چئیر مین نے مولانا ندوی سے کہا کہ مولانا مسلم کی رائے آپ کے خلاف ہے۔
مولانا ندوی نے شگفتگی سے جواب دیا"یہ صحیح مسلم نہیں ہیں۔"
از"علمائے اہل حدیث کے دلچسپ واقعات۔(حافظ خبیب زاہد)
 
شمولیت
ستمبر 06، 2014
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
74
فضیلۃ الشیخ مولاناثناءاللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ ایک قادیانی سے مناظرہ کے لیے جارہے تھے قادیانی ھاتہی پرسوارتھااورشیخ صاحب گدھ پرسوارتھا توقادیانی نے اپنی بڑھائی بیان کرتے ھوئے کھاکہ آپ توگدھے پرسوارہیں میں ھاتہی پر۔
توشیخ صاحب نے کہا:الم ترکیف فعل ربک باصحاب الفیل ۔کیاآپ کوپتانہیں اللہ تعالی نے ھاتہی والوں کاکیاحشرکیاتھا۔وہ یہ جواب سنتے ہی واپس لوٹ گیا
(مولاناحبیب الرحمن غازی سموں )
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
فضیلۃ الشیخ مولاناثناءاللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ ایک قادیانی سے مناظرہ کے لیے جارہے تھے قادیانی ھاتہی پرسوارتھااورشیخ صاحب گدھ پرسوارتھا توقادیانی نے اپنی بڑھائی بیان کرتے ھوئے کھاکہ آپ توگدھے پرسوارہیں میں ھاتہی پر۔
توشیخ صاحب نے کہا:الم ترکیف فعل ربک باصحاب الفیل ۔کیاآپ کوپتانہیں اللہ تعالی نے ھاتہی والوں کاکیاحشرکیاتھا۔وہ یہ جواب سنتے ہی واپس لوٹ گیا
(مولاناحبیب الرحمن غازی سموں )
اس بات کا حوالہ مل سکتا ہے؟کیونکہ میرے پاس یہی واقعہ دو اہل حدیث علماء کے مابین ہے۔بہر حال ہو سکتا ہے کہ یہی واقعہ دو مختلف مواقع اور اشخاص کے ساتھ پیش آیا ہو۔
ایک دفعہ آل انڈیا کانفرنس کے اجلاس میں انتظامیہ، علماء کو ان کی پسند کی سواریں فراہم کر رہی تھی۔مولانا ثناء اللہ امرتسری اور مولانا محمد دہلوی رحمہااللہ اکھٹے لاہور اسٹیشن پر اترے تو منتظمین کے نمائدوں نے پوچھا کہ وہ کس سواری پر جلسہ گاہ جانا پسند کریں گے؟مولانا ثناء اللہ نے پالکی اور مولانا دہلوی نے ہاتھی پسند کیا۔مولانا امرتسری کی پالکی تیزرفتاری سے چلتی ہوئی ہاتھی سے آگے نکل گئی۔مولانا دہلوی نے ہاتھی کے مہابت سے کہا کہ مولانا امرتسری تو پالکی میں بیٹھ کر آگے نکل گئے ہیں ۔تم ہاتھی کو ذرا تیز چلاؤ اور ان کی پالکی سے آگے نکل جاؤ۔
ہاتھی تیزی سے دوڑتا ہوا پالکی سے آگے نکل گیا۔جو وہ پالکی کے قیرب سے گزر رہا تھ تو مولانا دہلوی نے پالکی کی طرف دیکھ کر بلند آواز میں کہا"ورفعنا لک ذکرک"یعنی اپنی بلندی کا ذکر کیا۔یہ سن کر مولانا امرتسری نے فورا پڑھا"الم تر کیف فعل ربک باصحاب الفیل"کہ تم نے دیکھا نہیں کہ ہم نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟

از:علماء اہل حدیث کے دلچسپ واقعات
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
یہ دو الگ الگ واقعات ہو سکتے ہیں،
مولانا ثناء اللہ ؒ کی بر جستگی اور لا جواب حاضر جوابی کے تو مخالفین بھی قائل ہیں
ان کے مناظروں کی روداد پڑھنے سے ان کی اس خوبی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے
رحمہ اللہ رحمۃً من عندہ
 
Top