• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماے کرام سے مدلل جوابات مطلوب ہے - متوجہ ہوں

عامر

رکن
شمولیت
مئی 31، 2011
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
826
پوائنٹ
86
السلام علیکم،

یہ ایک میل سرکیولیٹ ہورہی ہے سوالات کی شکل میں۔ میں نے مناسب سمجھا کہ یہاں شیر کردوں تاکہ علماے کرام مدلل جواب دے سکیں۔

کہنے والے کا دعوی ہے کہ: مجھے یہ کہہ کر اہلحدیث (غیر مقلد، وہابی) بننے کی دعوت دی گئی کہ اہلحدیث مذہب میں امتیوں کے قول و رائے کی بجائے دین کا ہر مسئلہ خالص قرآن وحدیث سے بتایا جاتا ہے۔چنانچہ میں نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے مندرجہ ذیل سوالات پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر عبد الرحمن مکی، (پہاولپوری) کے علاوہ مختلف اہل حدیث علماءسے کئے لیکن خالص قرآن وحدیث کے بدلے خالص گالیوں سے اور نازیبا کلمات سے جواب دیا گیا ۔ لہٰذا میں اہلحدیثوں کے اس جھوٹے دعوے پر مطلع ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ اہلحدیث مذہب میں داخل نہ ہوا بلکہ میں ان کی گمراہی سے بچنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، وہ سوالات یہ ہیں!

(۱) لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ: ےہ کلمہ صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو اسی ترتیب کے ساتھ دونوں جزیں اکٹھی انہی لفظوں کے ساتھ قرآن مجیدیا صحاح ستہ میں دکھادیں اور وہ حدیث پوری سنداورعربی الفاظ کے ساتھ تحریر کردیں اور اگر غلط ہے تو اس کا اعلان فرما دیں اور لکھ کر دیدیں۔

(۲) بعض اہلحدیث علماءکہتے ہیں کہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ پڑھنے کےلئے نہیں بلکہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہے یہ سچ ہے یا جھوٹ؟ اگر جھوٹ ہے تو جن لوگوں نے یہ بات کہی ہے وہ گناہ گار ہوئے یا نہیں انکو توبہ کرنی چاہیے یا نہیں؟ اوراگر سچ ہے تو وہ حدیث نقل فرمادیں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ یہ کلمہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہیں پڑھنے کےلے نہیں۔ نیز یہ بھی بتا دیں کہ جو لوگ یہ کلمہ زبان سے پڑھتے ہیں وہ گناہ گار ہیں یا نہیں؟

(۳) حدیث کی تعریف یہ کی جاتی ہے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کا قول ،فعل اور تقریر یعنی دوسرے آدمی کے کام کرنے پر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا سکوت کرنا یہ تعریف قرآن میں ہے یا حدیث میں، اگر قرآن میں ہے تو وہ آیت پڑھ دیں اور حدیث میں ہے تو وہ حدیث سنا دیں بلکہ آیت وحدیث تحریر کر دیں۔

(۴) کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حدیث پر عمل کر نے کا حکم دیا ہے؟ کیارسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے حدیث پر عمل کرنے کی ترغیب دی ہے؟ کیارسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے حدیث پر عمل نہ کرنے کی کوئی وعید سنائی ہے؟اس پر آپ ایک ایک حدیث با حوالہ تحریر فرمادیں لیکن یاد رکھیں کہ حدیث کے لفظ کی صراحت ہو اور اگر آپ کے نزدیک حدیث اور سنت ایک چیز ہے تو اس پر حدیث پیش کریں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ حدیث اور سنت ایک چیز ہے۔ آپ اپنی رائے پیش نہ کریں۔ نیز اگر حدیث اور سنت ایک چیز ہے توکیا وجہ ہے کہ آپ نے احادیث میں سنت پر عمل کر نے کا حکم دیا ہے۔ سنت عمل کرنے کی ترغیب ہے اور سنت سے اعراض کرنے پرو عید ہے کسی ایک حدیث میں بھی لفظ حدیث بول کر عمل کرنے کا نہ حکم ہے نہ ترغیب ہے ۔ اور نہ ہی حدیث پرعمل نہ کرنے پر کوئی وعید ہے۔

(۵) کیا کسی حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اہلحدیث تھے یا محمدی تھے ؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے جماعت صحابہ کرام ؓ ”جماعت اہلحدیث“ یا”محمدی جماعت “ رکھا ہے؟ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنے تیئس سالہ زمانہ نبوت میں صرف ایک مرتبہ اپنے لئے یا ایک لاکھ چوبیس ہزار یا کم وپیش صحابہ کرام ؓ میں سے ایک صحابی کےلئے اہلحدیث یا محمدی کا لفظ استعمال فرمایا ہے ؟ کیا کسی صحابی نے کسی تابعی نے کسی تبع تابعی نے کسی محدث نے کسی فقیہ نے کسی مفسر نے فرنگی دور سے پہلے اپنا لقب محمدی رکھا ہے؟ اور اس نام پرجماعت بنائی ہے؟ باحوالے تحریر فرما ویں۔

(۶) رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا روضہ پاک بدعت ہے یانہیں؟ اگر بدعت نہیں تووہ آیت یا صحیح صریح حدیث پیش فرما ئیں۔ جس میں روضہ اقدس بنانے کا حکم ہے اور اگر بدعت ہے تو اس کا گرانا واجب ہے یا نہیں؟اورجو حکومت اس بدعت کی حفاظت کرے ہو بدعتی ہے یا نہیں؟ اس کے خلاف جہاد فرض ہے یا نہیں؟ نیزاگر مکہ ومدینہ پر اہلحدیثوں کا قبضہ ہوجائے تو وہ روضہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی حفاظت کریں گے یا گرائیں گے؟

(۷) مسجد کے محراب اور مینار بنا نے کا حدیث میں حکم ہے یا نہیں؟ اگر حکم ہے تو حدیث تحریر فرمادیں اور اگریہ حکم نہیں ہے تو بیت اﷲ اور مسجد نبوی کے مینار بدعت ہیں یا نہیں؟ انکو بنانے اور ان کی حفاظت کرنے والی حکومت بدعتی ہے یا نہیں؟ اور ایسی بدعت والی مسجد نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر اہلحدیث مکہ ومدینہ پرقابض ہو جائیں تو وہ بیت اﷲ اورمسجد نبوی کے مینار باقی رکھیں گے یا گرادیں گے؟

(۸) مکہ ومدینہ میں نماز جنازہ جو حنفیوں کی طرح پڑھایا جاتا ہے۔ جبکہ غیرمقلدین کا طریقہ اس کے خلاف ہے ؟ان میں سے کونسا طریقہ صحیح ہے کو نسا غلط ہے؟آئمہ حرمین جو حنفیوں کی طرح نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں وہ قرآن وحدیث سے منحرف ہوئے ہیں یا نہیں؟ ان کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟اور جن لوگوں کو مکہ یامدینہ میں موت نصیب ہوتی ہے اور ان کی نماز جنازہ حنفی طریقہ کے مطابق آئمہ حرمین پڑھاتے ہیں ۔ وہ لوگ نماز جنازہ کے بغیر دفن ہوئے ہیں یا نہیں؟اگر وہ نمازجنازہ کے ساتھ دفن ہوئے ہیں تو ہندو پاک میں غیر مقلدین بغیر نماز جنازہ کے دفن ہونے کا فتویٰ کیوں لگاتے ہیں؟

(۹) نمازجنازہ کی ایک یا دو تکبیریں رہ جائیں تو نمازجنازہ کس طرح پوری کی جائے تو صحیح صریح حدیث سے جواب دیں۔

(۱۰) الشیخ محمد بن عبد اﷲ السبیل نے اپنے مکتوب میں صا ف لکھا ہے کہ آئمہ حرمین حنبلی ہیں یہ مکتوب”شرعی فیصلے“نامی کتاب میں ان کے پیڈ پر لکھا ہوا موجود ہے اس سے شیخ موصوف اوردوسرے آئمہ حرمین مشر ک ہوئیں ہیں یا نہیں؟ ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا ناجائز؟

(۱۱) حنفی مشرک ہیں یا نہیں؟ اگر مشرک نہیں توآپ تقلید کو شرک کیوں کہتے ہیں اور اگر مشرک ہیں تو ان کے ساتھ نکاح کرنے کا،انکی نماز جنازہ پڑھنے،ان کو اہلحدثیوں کے نمازجنازہ میں شریک کرنے کا کیا حکم ہے ؟نیز اگر پاکستان میں اور سعودیہ میں اہلحدیثوں کی حکومت قائم ہوجائے تو وہ حنفیوں اورحنبلیوں سے زکوة وصول کریں گے یا جزیہ؟نیز ان کے ذبیحہ کا کیا حکم ہے؟

(۱۲) انگریز کے دورسے پہلے پورے عالم اسلام میں کوئی ایک مسجد بتائیں جس کا نام جامع مسجد اہلحدیث یا محمدی مسجد ہو؟

(۱۳) صحیح بخاری میں جوتی پہن کر نماز پڑھنے کا باب ہے جس میں حدیث ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم جوتی کے ساتھ نمازپڑھا کرتے تھے ۔ جبکہ بخاری میں جوتی اتار کر نماز پڑھنے کی کوئی حدیث نہیں ہے اور دوسر ی کتابوں کی حدیث بقول اہلحدیث صاحبان صحیح بخاری کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی تو اس صورت میں جوتی اتار کر نماز پڑھنا صحیح بخاری کے خلاف ہے یا نہیں؟ اور جوتی اتار کر نماز پڑھنے والے لوگ گناہ گار ہیں یا نہیں؟

(۱۴) مقتدی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے۔ اسی طرح اکیلا نمازی بھی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے اس پر صحیح صریح مرفوع حدیث پیش فرمائیں۔

(۱۵) اگر ثنا ءکی جگہ فاتحہ پڑھ لے تواس شخص کےلئے کیاحکم ہے؟ اس پر سجدہ سہو واجب ہے یا نہیں؟ صحیح صریح مرفوع حدیث سے جواب دیں۔

(۱۶) غیر مقلدین اپنے دعوے کے مطابق کسی حدیث کو بھی نہ صحیح کہہ سکتے ہیں نہ ضعیف کیونکہ اﷲ و رسول نے کسی حدیث کو نہ صحیح کہا ہے نہ ضعیف بلکہ امتیوں نے اپنی رائے سے کسی حدیث کو صحیح اور کسی کو ضعیف کہا ہے۔غیر مقلدین امتیوں کی تقلید کر کے صحیح حدیث کو قبول کرتے ہیں اور ضعیف حدیث کو رد کرتے ہیں حالانکہ غیرمقلدین کے نزدیک تقلیدشرک ہے ۔ نیزامتیوں کی رائے غلط ہو سکتی ہے ممکن ہے انہوں نے جس حدیث کو صحیح کہا ہے وہ ضعیف ہو اور جس کو ضعیف کہا ہے وہ صحیح ہو کیونکہ معصوم صرف نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات ہے! کیا نبی پاک صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فقہاء کی تقلید شرک ہے اور محدثین کی تقلید شرک نہیں؟فقہا ءسے غلطی ہوسکتی ہے اور محدثین معصوم ہیں؟
 

عامر

رکن
شمولیت
مئی 31، 2011
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
826
پوائنٹ
86
محترم علماے کرام اور اہل علم اخوان سے گذارش ہیکہ اپنے مدلل جوابات دیں تاکہ یہ سوالات کبھی سرچ کئیے گئیے تو سرچ کرنے والے کو ملل جوابات مل سکیں یعنی عام فایدہ ہو ورنہ میل کا جواب میل سے دیا گیا تو پھر یہ صرف چند افراد ہی مستفید ہونگے اور اسی سبب سے اسے یہاں شیر کیا گیا ہے۔

جزاک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
عامر بھائی وہ سوالات جو فقط مناظرانہ طبیعت سے مخالف کے منہ میں اپنا موقف ٹھونس کر کئے جاتے ہیں۔ ان کے جوابات میں ضائع کرنے کے لئے وقت نکالنا بڑا مشکل کام ہے۔ اکثر سوالات فقط ایک غلط نظریہ کو بنیاد بنا کر کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد یہ باور کروانا ہے کہ قرآن و حدیث میں ہر مسئلے کا جواب نہیں اور اسی لئے تقلید ضروری ہے۔ پلٹ کر فقط ایک سوال ہی پوچھ لیا جائے کہ ان سوالات کے جوابات امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے بسند صحیح ثابت کر دیجئے تو شاید ان کی لغویت سائل پر واضح ہو جائے۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
عامر بھائی وہ سوالات جو فقط مناظرانہ طبیعت سے مخالف کے منہ میں اپنا موقف ٹھونس کر کئے جاتے ہیں۔ ان کے جوابات میں ضائع کرنے کے لئے وقت نکالنا بڑا مشکل کام ہے۔ اکثر سوالات فقط ایک غلط نظریہ کو بنیاد بنا کر کئے گئے ہیں۔
شاکر بھائی
ابھی کچھ عرصہ پہلے ایک پوسٹ شائع ہوئي تھی "احناف سے بیس سوالات " وہاں پر تو کسی بھائی بشمول آپ نے کوئی ایسی بات نہ کی ۔ جب آپ کے مسلک پر ویسا ہی اعتراض ہوا تو فورا ایسی پوسٹس کا رد ہوا ۔حق و انصاف کا تقاضہ تھا کہ آپ اس احناف سے سوال والی پوسٹ پر بھی ایسا ہی جواب دیتے ۔


پلٹ کر فقط ایک سوال ہی پوچھ لیا جائے کہ ان سوالات کے جوابات امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے بسند صحیح ثابت کر دیجئے تو شاید ان کی لغویت سائل پر واضح ہو جائے۔
دوسری بات اس فورم کو علمی فورم کہا جاتا ہے ۔ لیکن ہر بات گھما پھرا کر امام ابو حنیفہ پر آجاتی ہے ۔ گویا کہ امام ابو حنیفہ کی مخالفت آپ کے مسلک بنیاد ہے ۔ یعنی جو بات امام ابو حنیفہ کے خلاف ہو وہ آپ کے مسلک میں داخل ہوجاتی ہے ۔ آخر ایسا تاثر کیوں دیتے ہیں ۔ کیا آپ کے پاس قرآن و حدیث سے اپنے مسلک کو ثابت کرنے کے لئیے کچھ نہیں
بات کچھ تلخ ہے لیکن امید ہے آپ ٹھنڈے دل سے غور کریں گے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
مذکورہ سوالات اگر کوئی عامی بندہ پوچھے تو اس کو جواب دیا جا سکتا ہے ۔ اور وضاحت کی جاسکتی ہے کہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
لیکن چونکہ سوالات کا اندازہ مناظرانہ ہے اس لیے اس کے قواعد و ضوابط کے لحاظ سے کچھ باتوں کا ذکر کرنا ضروری ہے ۔ پھر ان شاء اللہ جوابات لکھ دیے جائیں گے ۔
تلمیذ بھائی یا کوئی اور بھائی ذمہ داری لے کہ یہ سوالات واقعتا ہماری طرف سے ہیں ۔ اور ان میں جو باتیں ذکر ہیں ان سے ہم متفق ہیں اور اگر متفق نہیں تو پھر بھی وضاحت کریں تاکہ ہمارے جواب کے بعد اگر کوئی اعتراض ہو تو ہمیں بھی کسی سے جواب طلب کرنے کا حق حاصل ہو ۔
سوالات کے بہانے جو کچھ لکھا گیا ہے اس میں کچھ باتیں قابل تنقیح ہیں ۔ مثلاً
١
کہنے والے کا دعوی ہے کہ: مجھے یہ کہہ کر اہلحدیث (غیر مقلد، وہابی) بننے کی دعوت دی گئی کہ اہلحدیث مذہب میں امتیوں کے قول و رائے کی بجائے دین کا ہر مسئلہ خالص قرآن وحدیث سے بتایا جاتا ہے۔چنانچہ میں نے اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لئے مندرجہ ذیل سوالات پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر عبد الرحمن مکی، (پہاولپوری) کے علاوہ مختلف اہل حدیث علماءسے کئے لیکن خالص قرآن وحدیث کے بدلے خالص گالیوں سے اور نازیبا کلمات سے جواب دیا گیا ۔ لہٰذا میں اہلحدیثوں کے اس جھوٹے دعوے پر مطلع ہونے کے بعد نہ صرف یہ کہ اہلحدیث مذہب میں داخل نہ ہوا بلکہ میں ان کی گمراہی سے بچنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، وہ سوالات یہ ہیں!
اس بات کا یا تو کوئی ثبوت دیا جائے ۔ مثلا علماء کے فتاوی وغیرہ دکھائیں جس میں گالیاں دی گئی ہوں ۔ یا پھر اس بہتان بازی سے رجوع کیا جائے ۔
٢
(۱) لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ: ےہ کلمہ صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو اسی ترتیب کے ساتھ دونوں جزیں اکٹھی انہی لفظوں کے ساتھ قرآن مجیدیا صحاح ستہ میں دکھادیں اور وہ حدیث پوری سنداورعربی الفاظ کے ساتھ تحریر کردیں اور اگر غلط ہے تو اس کا اعلان فرما دیں اور لکھ کر دیدیں۔[/QUOTE]
کیا صحاح ستہ کے علاوہ دیگر کتب حدیث معتبر نہیں ہیں ؟ اگر ہیں تو پھر ان کی قید لگانے کا کیا مطلب ہے ؟
٣
بعض اہلحدیث علماءکہتے ہیں کہ لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ پڑھنے کےلئے نہیں بلکہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہے یہ سچ ہے یا جھوٹ؟ اگر جھوٹ ہے تو جن لوگوں نے یہ بات کہی ہے وہ گناہ گار ہوئے یا نہیں انکو توبہ کرنی چاہیے یا نہیں؟ اوراگر سچ ہے تو وہ حدیث نقل فرمادیں جس میں نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ یہ کلمہ صرف جھنڈے پر لکھنے کےلئے ہیں پڑھنے کےلے نہیں۔ نیز یہ بھی بتا دیں کہ جو لوگ یہ کلمہ زبان سے پڑھتے ہیں وہ گناہ گار ہیں یا نہیں؟
اس بات کا بھی حوالہ دیں تاکہ وضاحت ہو سکے ۔
٤
(۱۰) الشیخ محمد بن عبد اﷲ السبیل نے اپنے مکتوب میں صا ف لکھا ہے کہ آئمہ حرمین حنبلی ہیں یہ مکتوب”شرعی فیصلے“نامی کتاب میں ان کے پیڈ پر لکھا ہوا موجود ہے اس سے شیخ موصوف اوردوسرے آئمہ حرمین مشر ک ہوئیں ہیں یا نہیں؟ ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا ناجائز؟
حوالہ ؟
٥
(۱۴) مقتدی تکبیر تحریمہ آہستہ کہتا ہے۔
یہ سوال ہے کہ جواب ؟
٦
(۱۶) غیر مقلدین اپنے دعوے کے مطابق کسی حدیث کو بھی نہ صحیح کہہ سکتے ہیں نہ ضعیف کیونکہ اﷲ و رسول نے کسی حدیث کو نہ صحیح کہا ہے نہ ضعیف بلکہ امتیوں نے اپنی رائے سے کسی حدیث کو صحیح اور کسی کو ضعیف کہا ہے۔غیر مقلدین امتیوں کی تقلید کر کے صحیح حدیث کو قبول کرتے ہیں اور ضعیف حدیث کو رد کرتے ہیں حالانکہ غیرمقلدین کے نزدیک تقلیدشرک ہے ۔ نیزامتیوں کی رائے غلط ہو سکتی ہے ممکن ہے انہوں نے جس حدیث کو صحیح کہا ہے وہ ضعیف ہو اور جس کو ضعیف کہا ہے وہ صحیح ہو کیونکہ معصوم صرف نبی پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات ہے! کیا نبی پاک صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فقہاء کی تقلید شرک ہے اور محدثین کی تقلید شرک نہیں؟فقہا ءسے غلطی ہوسکتی ہے اور محدثین معصوم ہیں؟
تقلید کی تعریف کیا ہے ؟ وضاحت کریں ۔ پھر وضاحت کریں کہ کس نے کہا ہے کہ حدیث کی صحت و ضعف کے حوالے سے کسی کا حکم نقل کرنا تقلید ہے ؟
تقلید کو شرک کس نے کہا ہے اس کا بھی حوالہ دیں ۔
ان قابل تنقیح امور کی وضاحت کریں تاکہ ہم جواب لکھ سکیں ۔

تلمیذ بھائی لکھتے ہیں :
دوسری بات اس فورم کو علمی فورم کہا جاتا ہے ۔ لیکن ہر بات گھما پھرا کر امام ابو حنیفہ پر آجاتی ہے ۔ گویا کہ امام ابو حنیفہ کی مخالفت آپ کے مسلک بنیاد ہے ۔ یعنی جو بات امام ابو حنیفہ کے خلاف ہو وہ آپ کے مسلک میں داخل ہوجاتی ہے ۔ آخر ایسا تاثر کیوں دیتے ہیں ۔ کیا آپ کے پاس قرآن و حدیث سے اپنے مسلک کو ثابت کرنے کے لئیے کچھ نہیں
ہم پر اعتراض حنفی کر رہےہیں تو جواب بھی حنفیوں کو مدنظر رکھ کر دیا جائے گا ۔ اگر ہم کہیں کہ امام مالک ، شافعی ، احمد رحمہم اللہ نے یہ کیا اور کہا تو آپ کہیں گے کہ نحن مقلدون یحب علینا تقلید إمامنا أبی حنیفۃ ۔
یہ تو ایسے ہی ہے کہ مد مقابل بریلوی ہو اور حوالے اس کو دیوبندیوں کےدیے جائیں ۔ یا مد مقابل دیوبندی ہو اور جوابا احمد رضا بریلوی کے اقوال دکھا جائیں ۔
ویسے اگر یہی بات اگر یوں پوچھ لی جائے کہ اہلحدیث پر اعتراض صرف حنفی ہی کیوں کرتےہیں تو شاید آپ ناراض ہو جائیں گے ؟
بات کچھ تلخ ہے لیکن امید ہے آپ ٹھنڈے دل سے غور کریں گے
 
شمولیت
جولائی 27، 2012
پیغامات
18
ری ایکشن اسکور
77
پوائنٹ
42
سبحان اللہ! کیا جواب دیا ہے جناب خضر حیات صاحب نے۔ مقابل کے منہ میں لگام ہی دے دی۔ شاید پوری دنیائے احناف اس مراسلہ کا جواب نہ دے پائے۔ مبروک مبروک خضرحیات بھائی۔
 
Top