• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم تشریحات (Anatomy)۔

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم!۔
دوستو!۔
انسانی جسم کی بناوٹ کو سمجھنے کے علم کو علم تشریحات (Anatomy) کہا جاتا ہے علاج کرنے سے قبل طبیب کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کے انسانی جسم کے کون کون سے اجزاء ہیں اور کہاں کہاں واقع ہیں ان کی ساخت کیا ہے اور یہ کن چیزوں سے بنے ہوئے ہیں۔۔۔

مسلمان ماہرین طب نے علم تشریحات میں بھی خاطر خواہ محنت کی اور معلومات کا خزانہ آنے والی نسلوں کے لئے چھوڑا۔۔۔

ابن سینا دنیائے طب کی عظیم شخصیت ہیں۔۔۔ وہ ازبکستان کے شہر افشانہ میں پیدا ہوئے انہوں نے علم طب پر ٢٧٦ کتابیں لکھیں اُن میں زیادہ تر عربی میں ہیں جبکہ چند ایک اُن کی مادری زبان فارسی میں بھی ہیں اُنکی زیادہ تر کتابیں ضائع ہوچکی ہیں لیکن اب بھی ٦٨ نسخے دنیا کے کتب خانوں میں موجود ہیں آپ کو ازمنہ وسطٰی میں “امیر الطب“ کہا جاتا تھا۔۔۔

“القانون فی الطب“ آپکی سب سے اہم تصنیف ہے اسے تاریخ عالم میں علم طب کی مشہور ترین درسی کتاب مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں اپنے وقت تک کی تمام طبی معلومات کو یکجا کردیا گیا یہ ٥ جلدوں پر مشتمل ہے پہلی جلد میں عمومی طبی مواد کی تفصیل ہے پہلی جلد میں عمومی طبی اصول بیان کئے گئے ہیں۔۔۔ دوسری جلد میں طبی مواد کی تفصیل ہے۔۔۔ تیسری جلد جسم کے مختلف حصوں کی بیماریوں پر ہے چھوتھی جلد ایسی بیماریوں کے بارے میں جسے پورا جسم متاثر ہوتا ہے اس میں ہڈیوں کے جوڑنے کا عمل بھی بیان ہوا ہے آخری جلد ادویات کے نسخے بنانے کی ترکیبات پر ہے۔۔۔

ہڈیوں کے جوڑنے کے عمل کو اس قدر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے کے یہ جدید دور کی درسی کتاب معلوم ہوتی ہے اسلامی اور مغربی دنیا میں یہ سب سے زیادہ پڑھائی جانے والی کتاب ہے یونیسکو کے جرنل کے مطابق یہ کتاب ١٩٠٩ء تک بروسلز یونیورسٹی میں پڑھائی جاتی رہی ابن سینا کے بارے میں ایک قدیم یورپی محاورہ ہے “ جو کوئی اچھا ڈاکٹر بننا چاہتا ہے اُسے ابن سینا کے نقش قدم پر چلنا ہوگا“

ابن سینا نے متعدد موضوعات پر کتابیں لکھیں۔۔۔ان میں درج ذیل ملاحظہ کیجئے۔۔۔

١۔ تفسیر قرآن کی ٥ جلدوں پر مشتمل ہے۔۔۔
٢۔ فلسفے پر ٢٤ کتابیں مشتمل ہیں۔۔۔
٣۔ فزکس پر ٢٦ کتابیں مشتمل ہیں۔۔۔
٤۔ نفسیات پر ٢٣ کتابیں مشتمل ہیں۔۔۔
٥۔ علم ریاضیات پر ١٥ کتابیں مشتمل ہیں۔۔۔
٦۔ علم منطق پر ٢٢ کتابیں مشتمل ہیں۔۔۔

رازی نے انسانی جسم میں ہڈیوں کی ساخت کو اس تفصیل سے بیان کیا ہے کے یہ آج کی جدید سائنس کی تشریح لگتی ہے اس کتاب میں جسم کی تمام ہڈیوں کے نام، ان کے مقامات اور اُن کی ساخت ترتیب سے بیان کئے گئے ہیں۔۔۔ تفصیل سرکی ہڈیوں سے شروع ہوتی ہے اور پاؤن تک جاتی ہے رازی کے اپنے الفاظ میں دانتوں کو چھوڑ کر سر کی ہڈی کی مجموعی تعداد ٢٣ ہے جس میں ٦ کھوپڑی کی ہیں۔۔۔ اور یہ عظیم الجبھہ ہیں۔۔۔ ٢ ہڈیاں سر کے تالوں کے پاس ہیں اور ٢ کان کے پاس ہیں۔۔۔ ١٤ ہڈیاں طلک اعلی کی، ٢ ہڈیاں فک اسفل کی اور ایک عظیم الوتد ہے۔۔۔ ہر جبڑے میں ١٦ دانت ہوتے ہیں ٢ ثنایا، ٢ رباعی، ٢ انیاب، اور دونوں جانت ٥،٥ اضراس۔۔۔

واللہ تعالٰی اعلم۔۔۔
انجینیئر الطاف حسین اعوان
والسلام علیکم۔۔۔
 
Top