• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمرفاروق رضی اللہ عنہ اور ایک گلوکار کی توبہ

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
ایک گلوکار کی توبہ

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک گویا تھا چھپ چھپ کر گاتا تھا‘ گانا بجانا تو حرام ہے‘ گا کر وہ اپنا شوق پورا کرتا تھا۔ لوگ اس کو کچھ پیسے دے دیتے تھے۔ جب وہ بوڑھا ہوگیا آواز ختم ہوگئی تو فاقہ آیا‘ بھوک آئی‘ اب وہ لوگوں سے مایوس ہو کر جنت البقیع میں ایک جھاڑی کے پیچھے بیٹھ گیا اور کہنے لگا‘
اے اللہ! جب آواز تھی تو لوگ سنتے تھے جب آواز نہ رہی تو سننا چھوڑ گئے۔ تو سب کی سنتا ہے تجھے پتہ ہے میں ضعیف ہوں‘ کمزور ہوں بیشک تیرا نافرمان ہوں پر اے اللہ! میری ضرورت کو پورا فرما ایسی آواز لگائی ایسی دل سے صدا بلند کی۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں لیٹے ہوئے تھے آواز آئی کہ میرا بندہ مجھے پکار رہا ہے اس کی مدد کو پہنچو‘ بقیع میں فریادی ہے اس کی فریاد رسی کرو۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ننگے پاوں دوڑے دیکھا تو بڑے میاں جھاڑی کے پیچھے اپنا قصہ سنا رہے ہیں جب انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو اُٹھ کر دوڑنے لگے۔۔۔
فرمایا بیٹھو! ٹھہرو! میں آیا نہیں بھیجا گیا ہوں۔
پوچھا کس نے بھیجا ہے؟
فرمایا اللہ نے بھیجا ہے تو اس نے آسمان پر نگاہ ڈالی۔
"اے اللہ! ستر سال تیری نافرمانی میں گزارے تجھے کبھی یاد نہ کیا جب یاد کیا تو اپنے پیٹ کی خاطر یاد کیا تو نے پھر بھی میری آواز پر لبیک کہا۔
اے اللہ نافرمان کو معاف کردے اور ایسا رویا کہ جان نکل گئی۔
سبحان اللہ!!
بے شک اللہ بڑا غفور الرحیم ھے
(حیاۃ الصحابہ)
 
Top