• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمر بھر کا سہارا

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127

کون دیتا ہے عمر بھر کا سہارا اے دوست
لوگ تو جنازوں میں بھی کندھے بدلتے رہتے ہیں
ہاں! اگر دوستی ایمان اوراسلام کی بناپرہوتو مشکل سےہی چھوٹتی ہے ۔ویسے عرض کرتاچلا جاؤں جنازےمیں بھی کندھےاس لئےبدلتےہیں تاکہ پہلےوالاتھک نہ جائے یا مجھےبھی اپنےمسلمان بھائی یا عزیز کی چارپائی کوکندا دینےکی سعادت حاصل ہوجائے۔ بہرحال آپ کاشاعر دنیاسے مایوس نظرآتاہے۔اس نےاتنی ہمدردی اور وفا والے واقعےسےبھی بےرحمی اور بےوفائی کاسبق حاصل کیاہے۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
بہت زبردست شعر ہے بھائی
یہی دنیا کی حقیقت ہے ۔۔۔۔
بہن یہ آپ نےایک حدتک درست کہالیکن یہ دھچکےخاص کرکےاس وقت لگتےہیں جب ہم کسی سےبہت زیادہ امیدیں لگابیٹھتےہیں یا ہماری دوستی خالصتاایمانی اساس سے محروم ہوتی ہے۔اورویسے بھی دنیاچاہےکتنی ہی بےوفا ہو اس میں تھوڑی تھوڑی وفاضرور ہوتی ہے اب یہ آپ کی دانش اور فہم وبصیرت پرہےکہ آپ ان چھوٹےچھوٹےکنکروں کوملاکر ایک پہاڑبنالیں۔
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
اورویسے بھی دنیاچاہےکتنی ہی بےوفا ہو اس میں تھوڑی تھوڑی وفاضرور ہوتی ہے۔
وفا تو ان دنوں کی بات تھی فراز
جب مکان کچے اور لوگ سچے ہوا کرتے تھے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بے وفائی تو یہاں سبھی کرتے ہیں جاناں
آپ تو سمجھدار تھے کچھ تو نیا کرتے
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
بے وفائی تو یہاں سبھی کرتے ہیں جاناں
آپ تو سمجھدار تھے کچھ تو نیا کرتے
گلہ لکھوں میں اگر، تیری بے وفائی کا
لہو میں غرق، سفینہ ہو آشنائی کا
مرے سجود کی دیر و حرم سے گزری قدر
رکھوں ہوں دعویٰ ترے در پہ جبہ سائی کا
کبھو نہ پہنچ سکے دل سے تا زباں اک حرف
اگر بیاں کروں طالع کی نارسائی کا
دکھاؤں گا زاہد اس آفت دیں کو
خلل دماغ میں تیرے ہے پارسائی کا
طلب نہ چرخ سے کرناں راحت اے سودا
پھرے ہے آپ یہ کاسہ لئے گدائی کا
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
بیوفا وقت سے وفا مانگے ، چھوڑ ! اے دوست تو کیا مانگے !
دوستوں سے بھی دل نہیں برہم ، بس اسی جرم کی سزا مانگے
 
Top