• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت مجتہدہ یا فقیہ ہو سکتی ہے ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اگر آپ کے نزدیک اصطلاحی اور اصولی اجتہاد کا یہی مفہوم اور معیار ہے
آپ اصولی اور اصطلاحی اجہتاد کی ذرا تعریف کردیں پھر اس تعریف کو سامنے رکھتے ہوئے قران و حدیث کی روشنی میں کسی مرد صحابی کا اصولی اور اصطلاحی معنی میں مجتہد ہونا ثابت کریں ، یاد رہے قران یا حدیث کی روشنی میں ۔

اس کے بعد ہم بھی آپ کے معیار کے مطابق عورت کے اصولی اور اصطلاحی فقیہ اور مجتہد ہونے کے دلیل پیش کردیں گے ۔

چلیں بسم اللہ کریں ، بار ک اللہ فیکم۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
شکایت
ایک سنجیدہ موضوع پر چل رہی اچھی خاصی بات کا بتنگڑ کیسے اور کیوں بن گیا سمجھ میں نہیں آیا ؟ کسی علمی موضوع پر بات کرتے ہوئے ذاتیات پر اتر آنے کا جو رویہ ہے یہ فورم کے لیے بہت نقصاندہ ہے ۔ شکوہ شکایت کے لیے دوسرے ذرائع اختیار کیے جانےچاہیے تھے ۔ ہم جب کسی موضوع پر بات کررہے ہوں تو وہاں صرف دلائل اور مناقشہ ہی ہونا چاہیے ۔ مجھے افسوس ہے کہ اپنے جن احباب کو میں نے تھریڈ کا لنک فارورڈ کیا تھا وہ اس طرح کی بحث دیکھ کر فورم سے بد ظن ہوجائیں گے ۔ہم منتظمین سے گذارش کریں گے کہ ہمارےاس پوسٹ سمیت وہ سارے پوسٹس اور پوسٹس کی وہ ساری باتیں جن کا تعلق موضوع کے دلائل اور مناقشہ سے نہیں ہے ڈیلیٹ کردیے جائیں۔
علوی بھائی تفصیل سے اپنا موقف دوبارہ پیش کریں اور موضوع پر نئے سرے سے بات ہو۔ ممکن ہوتو نئے تھریڈ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ابن دائود
ابوالحسن علوی بھائی! اگر یہ بات ہمارے جمشید میاں عرف طحاوی دوراں نے لکھی ہوتی تو اس کا وہ جواب دیا جاتا کہ کئی دن تلملا کر رہ جاتے!! آپ سے اتنی گذارش ہے کہ اس طرح کی گفتگو نہ ہی کریں تو بہتر ہے!!
میری منتظمین سے گزارش ہے کہ وہ کم ازکم اس اقتباس کو ڈیلیٹ نہ کریں کیونکہ یہ اقتباس اس قابل ہے کہ اسے سجاکررکھاجائے۔ویسے تعصب کی بھی بہترین مثال ہے
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
موضوع بعنوان’’عورت مجتہدہ یا فقیہ ہو سکتی ہے ؟ ‘‘ علمی بحث و مباحثہ کے بجائے ذایتات کی نظر ہوچکا ہے۔کیونکہ کسی علمی موضوع پر بات کرتے ہوئے ذاتیات پر اتر آنے کا رویہ فورم کے نقصان کے ساتھ اپنے بھائیوں کے دل میں ناراضگی اور نفرت پیدا کرتا ہے ۔اگر کسی بھائی سے کوئی شکایت وغیرہ ہو تو اس کے لیے دوسرے ذرائع اختیار کیے جاتے ہیں۔لیکن جب کسی موضوع پر بات چیت ہورہی ہو تو وہاں صرف دلائل اور مناقشہ ہی کیا جاتا ہے ۔ذاتیات کی نظر ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے جاری موضوع کو غیر معین مدد کےلیے مقفل کیا جار ہا ہے۔

انتباہ۔!

اگر کوئی بھائی اس موضوع کو نئے سرے سے شروع کرنا بھی چاہے تو اس کو چاہیے کہ وہ عورت کے مطلق مجتہدہ یا فقیہہ ہونے پر بات نہ کرے۔کیونکہ اس پر تو میں سمجھتا ہوں کہ کسی کا اختلاف نہیں ہوگا کہ عورت ایسی تعلیم کا حصول کرسکتی ہے کہ جس کی وجہ سے وہ ان تمام شرائط پر پوری اترے جو ایک مجتہد اور فقیہ میں ہونی چاہیے۔لیکن اختلاف اس میں ہوگا کہ جو عورت اپنے تئیں مجتہد اور فقیہہ کی شرائط پیدا کرلیتی ہے تو کیا وہ شریعت کی رو سے اس لائق ہوجاتی ہے کہ اسے قضاۃ کی طرح مجتہدین اور فقہاء کا منصب دے دیا جائے۔؟
اور ہاں ایک بات کا انکشاف بھی کرتا چلوں اس موضوع پر علوی بھائی سے بات ہوئی تو وہ بھی یہ کہہ رہے تھے کہ میری مراد وہ نہیں تھی جو بھائیوں نے سمجھ لی ہے۔کسی بھی موضوع پر مکالمہ اسی صورت علمی انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے جبکہ فریق مخالف کی عبارتوں سے وہی معنی و مفہوم مراد لیا جائے جو وہ اپنی عبارتوں کا بیان کرتا ہے نہ کہ وہ جو دوسرے کو سمجھ آتا ہے۔

ادارتی موقف

ادارے کی انتظامیہ کی طرف سے متنبّہ کیا جاتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ادارے اور ابوالحسن علوی بھائی کا موقف یہی ہے کہ وہ فقیہہ اور مجتہدہ تھیں لہذا اس موضوع کے حوالے سے دیگر معاصر فورمز پر محدث فورم کے بارے میں کوئی منفی تاثر پھیلانے سے کلّی طور اجتناب کیا جائے۔اور جولوگ ایسا کررہے ہیں وہ غلط فہمی کی بنیاد پر کررہے ہیں ۔جزاکم اللہ خیرا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top