• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غزہ: جنگ بندی کے بعد تازہ اسرائیلی فضائی حملے

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
غزہ: جنگ بندی کے بعد تازہ اسرائیلی فضائی حملے

·

20 دسمبر 2014



غماسرائیل نے غزہ میں مختلف ٹھکانوں پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں جنہیں اگست میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلے حملے قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے غزہ سے راکٹوں کے حملے کے جواب میں حماس کے ایک جگہ پر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اے پی کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس کے رہائشیوں نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔
اگست کے مہینے میں اسرائیل نے سات ہفتے کی کارروائی جس کے نتیجے میں 2200 افراد جن کی غالب اکثریت فلسطینیوں کی تھی کی ہلاکت ہوئی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طیاروں سینیچر کو اُن کے بقول ’حماس کے دہشت گردی کے ڈھانچے‘ کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کرنل پیٹر کرنر نے کہا کہ فضائی حملے غزہ کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں اشکول کے علاقے پر راکٹوں کے حملے کے جواب میں کیے گئے۔
اُن کےمطابق یہ راکٹ کھلے میدان میں گرے جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ میں مقامی انتظامیہ کے مطابق فضائی حملوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اگست میں جنگ بندی سے پہلے جاری رہنے والی لڑائی میں اسرائیل فوج کے 70 کے قریب غزہ پر زمینی اور فضائئ کارروائی میں ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

 
Top