• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غلو﴿کسی چیزکو اسکی حد سے بڑھا دینا﴾

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85

غلو﴿کسی چیزکو اسکی حد سے بڑھا دینا﴾
غلوکا مطلب ہے کسی چیز کو اس حد سے بڑھا دینا۔ جیسے عیسائیوں نے حضرت عیسی۴ اور ان کی والدہ کے بارے میں کیا کہ انہیں رسالت و بندگی کے مقام سے اٹھا کر الوہیت کے مقام پر فائزکردیا اور ان کی اللہ کی طرح عبادت کرنے لگے، اسی طرح حضرت عیسی۴ کے پیروکاروں کو بھی غلو کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم بنا ڈالا اور ان کو حلال و حرام کے اختیار سے نواز دیا جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ؛؛
انہوں نے اپنے علما اور درویشوں کو اللہ کے سوا رب بنا لیا﴿سورة توبہ 31﴾
یہ رب بنانا حدیث کے مطابق ان کے حلال کیے کو حلال اور حرام کیے کو حرام سمجھنا تھا، حالانکہ یہ اختیار صرف اللہ کو حاصل ہے لیکن اہل کتاب نے یہ حق بھی اپنے علما کو دے دیا، اللہ تعالی نے اس آیت میں اہل کتاب کو دین میں اسی غلو سے منع فرمایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عیسائیوں کے اس غلو کے پیش نظر اپنے بارے میں اپنی امت کو متنبہ فرمایا​
حدیث۔۔ تم مجھے اس طرح حد نہ بڑھانا جس طرح عیسائیوں نے عیسی۴ بن مریم کو بڑھایا میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوںپس تم مجھے اس کا بندہ اور رسول ہی کہنا۔۔﴿صحیح بخاری کتاب الانبیا،مسند احمد جلد1 ص23، ص 153﴾
 
Top