محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
حافظ الحکمی فرماتے ہیں:غیر مکفرہ بدعات
سیدناابو سعید خدری کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عید گاہ میں منبر کا اہتمام مروان بن حکم کے عہد میں کیا گیا۔( بخاری: ۹۵۶، مسلم: ۸۸۹۔)ایسی بدعات جن سے کتاب اللہ کی تکذیب لازم نہ آتی ہو اور نہ ہی اللہ کے رسولوں کے لائے ہوئے دین کی تکذیب لازم آتی ہوغیر مکفرہ بدعات کہلاتی ہیں۔مثلاً: مروان بن حکم کی بدعات ۔ جسے کبار صحابہ کرام نے برا بھلا کہا اور اُسے ان بدعات سے روکا اوران کا رد کیا لیکن ان بدعات کے پائے جانے کے باوجود انہوں نے مروان کی بیعت سے ہاتھ نہ کھینچا۔ اُس کی بدعات میں سے کچھ ملاحظہ فرمائیں : کچھ نمازوں میں تاخیر کرکے آخر وقت میں نماز ادا کرنا ، نماز عید سے قبل خطبہ عید دینا اور جمعہ وغیرہ کا خطبہ بیٹھ کر دینا۔''(معارج القبول :۲/۵۰۳۔۵۰۴)
ایک شخص نے مروان کے اس فعل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا :''تم نے عید کے روز منبر لا کر سنت کی مخالفت کی کیونکہ اس روز اسے نہیں لایا جاتا تھا، اور تم نے خطبہ کونماز سے پہلے پڑھ کر (سنت کی مخالفت کی)( ابوداود،: ۱۱۴۰۔ ابن ماجہ۱۲۷۵)۔
سیدناکعب بن عجرہ سے روایت ہے کہ وہ مسجدمیں داخل ہوئے اور عبدالرحمن بن ام الحکم بیٹھے ہوئے خطبہ دے رہے تھے۔سیّدنا کعب نے کہا : اس خبیث کی طرف دیکھو، بیٹھے ہوئے خطبہ دیتا ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
﴿وَ اِذَا رَاَوْا تِجَارَۃً اَوْ لَہْوَۨا انْفَضُّوْٓا اِلَيْہَا وَ تَرَكُوْكَ قَاۗىِٕمًا۰ۭ﴾(الجمعۃ:۱۱)
''اور جب یہ لوگ کوئی سودا بکتا دیکھتے ہیں یا کوئی تماشا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف بھاگ اٹھتے ہیں اور آپ کو (خطبے میں) کھڑا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔''(مسلم: ۸۶۴)۔
صحابی رسول نے آیت سے خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر دینے پر استدلال کیا۔
سیدناعمارہ بن رویبہ نے بشیر بن مروان کو جمعہ کے دن منبر پر دونوں ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا، تو فرمایا : اللہ تعالیٰ ان دونوں ہاتھوں کو ہلاک کرے۔ نبی اکرمﷺ خطبہ میں صرف ایک ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔(مسلم: ۸۷۴)
شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ بدعت غیر مکفرہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
''بعض بدعتیں وسائل شرک ہیں جیسے قبروں پر عمارتیں تعمیر کرنا اور وہاں نمازیں پڑھنا اور اللہ سے دعائیں مانگنا ۔بعض بدعتیں فسق اعتقادی ہیں جیسے خوارج ،قدریہ (جو علم الٰہی کا اقرار کرتے ہوں)اور مرجئہ کے اقوال اور شرعی دلیلوں کے مخالف ان کے اعتقادات۔ اور بعض بدعتیں معصیت و نافرمانی کی ہیں جیسے شادی بیاہ سے کنارہ کشی اور دھوپ میں کھڑے ہوکر روزہ رکھنے کی بدعت اور شہوت جماع ختم کرنے کی غرض سے خصی ہونے کی بدعت ۔''(بدعت ،تعریف ،اقسام اور احکام:7,8)