• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فاحشہ کے بطن سے انبیاء کی پیدائش - استغفرالله

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

الغنیة لطالبی طریق الحق عزوجل / غُنیتُہ الطالبین --- عبد القادر جیلانی --- فاحشہ کے بطن سے انبیاء کی پیدائش - استغفرالله


ترجمہ : بعض اسرائیلی روایات میں ایک واقعہ ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک نہایت خوبصورت مغینہ (بازاری عورت) تھی جس نے اپنے حسن و جمال سے لوگوں کو فتنے میں مبتلا کر رکھا تھا ، اس کا دروازہ لوگوں کے لئے دن رات کھلا رہتا اور یہ دروازے کے سامنے تخت پر بنی سنوری بیٹھی رہتی جو کوئی ادھر سے گزرتا اسے دیکھ کر دل ہار بیٹھتا اور دس دینار یا اس سے زیادہ رقم ادا کر کہ اس سے خواہش پوری کر لیتا - ایک دن اتفاقاً ایک اسرائیلی عابد شخص ادھر سے گزرا تو دیکھا کہ وہ بناؤ سنگھار کے ساتھ تخت پر بیٹھی ہے وہ عابد بھی اسے دیکھ کر فریفتہ ہو جاتا ہے مگر اپنے نفس سے مجاہدہ شروع کر دیتا ہے اور الله سے دعا مانگتا ہے کہ الٰہی! میرے دل سے اس بری خواہش کو دور فرما دے لیکن خواہش نفس اس پر غالب آ گئی اور وہ اپنا ساز و سامان بیچ کر دس دینار لے کر اس کے دروازے پر جا پہنچتا ہے - وہ کہتی ہے رقم میرے وکیل کے حوالے کر دے اور فلاں وقت میرے پاس خلوت کے لئے چلے آنا ، عابد مقررہ وقت پر اس کے پاس خلوت میں پہنچ جاتا ہے وہ بناؤ سنگھار کر کے تخت پر براجمان ہوتی ہے جب عابد ہاتھ بڑھا کر لطف اندوز ہونے کا ارادہ کرتا ہے تو الله تعالیٰ اس کی گزشتہ عبادت اور اپنی رحمت کے ساتھ اسے اس طرح بچا لیتے ہیں کہ اس کے دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ الله تعالیٰ اپنے عرش سے مجھے دیکھ رہے ہیں اور میرے تمام نیک اعمال اس حرام کی وجہ سے ضائع فرما دیں گے یہ خیال آنا تھا کہ اس کے جسم پر خوف طاری ہو جاتا ہے ، وہ کانپنے لگتا ہے ، چہرے کا رنگ فق ہو جاتا ہے ، زانیہ فاحشہ پوچھتی ہے کیا بات ہے؟ کہنے لگا مجھ پر میرے رب کا خوف طاری ہو چکا ہے لہٰذا مجھے جانے دو - کہتی ہے ہزاروں لوگ میری خلوت کی حسرت میں تڑپتے ہیں اور تم فائدے سے محروم ہونا چاہتے ہو اور اس خاص پر بھلا تقویٰ کا کیا کام؟
عابد کہتا ہے مجھے الله کاخوف ہے میرے دینار تم رکھو لیکن مجھے جانے دو ، کہنے لگی شاید تم نے یہ کام کبھی نہیں کیا ، فرمایا ، ہاں ، پوچھتی ہے کہاں سے آئے ہو ، نام کیا ہے؟ عابد اسے اپنا نام ایڈریس بتا دیتا ہے ، کہتی ہے بڑے شوق سے واپس جاؤ ، عابد گریہ زاری کرتے ہوۓ وہاں سے نکلتا ہے اور اپنے ارادے پر انتہائی پریشان ہوتا ہے ، ان کے جانے کے بعد فاحشہ عورت کو بھی یہ خیال آیا کہ اس شخص کا تو یہ پہلا گناہ تھا اور اس کے دل میں الله کا اس قدر خوف ہے تو میں سالہا سال سے یہ گناہ کر رہی ہوں جب کہ میرا رب بھی وہی ہے جو اس کا ہے ، ڈرنا تو مجھے چاہیے تھا ، اس کے بعد فاحشہ عورت نے دھندہ بند کر کے الله سے توبہ کی اور شریفانہ لباس پہن کر الله کی یاد میں مصروف ہو گئی - ایک دن اس عورت کو خیال آیا کہ اس عابد کے پاس تو جاؤں ممکن ہے کہ وہ مجھ سے نکاح کر لے اور میں اس سے دین سیکھ کر عبادت الٰہی میں مشغول ہو جاؤں ، اس خیال سے اس نے اپنا ساز و سامان ساتھ لیا اور عابد کے بتائے ہوۓ ایڈریس پر جا پہنچی ، لوگوں سے عابد کے متعلق دریافت کیا ، لوگوں نے عابد کو اطلاع دی تو عابد عورت کے پاس گئے ، عورت نے اپنے چہرے سے نقاب ہٹایا تاکہ عابد اسے پہچان سکے ، عابد نے دیکھتے ہی اسے اور اس کے ساتھ اپنے معاملے کو یاد کیا نتیجتاً ایک زور دار چیخ مار کر گر پڑا اور گرتے ہی وفات پا گیا - وہ عورت بہت پریشان ہوئی کہنے لگی جس کے لئے آئی تھی وہی زندہ نہ رہا اب کیا کروں؟ اگر ان کے عزیز و اقارب میں کسی کو شادی کی خواہش ہو تو اس سے شادی کر لوں - لوگوں نے کہا اس عابد کا ایک نیک صالح بھائی ہے مگر وہ فقیر ہے ، عورت نے کہا کوئی بات نہیں میرے پاس وافر مال موجود ہے چنانچہ عابد کے بھائی نے اس عورت سے نکاح کر لیا اور اس عورت کے بطن سے سات لڑکے پیدا ہوۓ جو تمام کے تمام بنی اسرائیل کے نبی بنے -



nabi ki paidaish-1.jpg
nabi ki paidaish-2.jpg
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
عجیب بات ہے، لوگ توبہ کرنے کے بعد مشرک کو مشرک نہیں کہتے ، اور یہاں توبہ کرنے کے بعد بھی ایک عورت کو فاحشہ کہ رہے ہیں، اس کا شوہر (اس بے سند حکایت کے مطابق) ایک صالح انسان تھا اور عورت نے توبہ بھی کر لی، اللہ کے ڈر کی وجہ سے، ایسی عورت کو فاحشہ کہ کر نہ جانے کونسی جنت کھٹی ہے آپ نے۔

اف یہ تعصب، دلوں پر مہر لگا دیتا ہے، اللہ محفوظ رکھے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
اسرائیلی روایات سے همارا کیا لینا دینا؟ اللہ ہی جانتا هے کہ کتنا سچ هوگا ! ایک سوال پریشان کر رہا هے کہ واقعہ جو بهی هو اللہ جانے ، اپنی کتابوں میں ان روایات کے ذکر کے مقاصد کیا هوسکتے ہیں؟
 
Top