• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتنہ تکفیر پروان چڑھا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے – حافظ محمد سعید

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فتنہ تکفیر پروان چڑھا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے – حافظ محمد سعید

لاہور- امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادیوں نے جنگ کا ایک حصہ افغانستان میں لڑادوسرا حصہ پاکستان میں لڑا جارہا ہے۔فتنہ تکفیر پروان چڑھا کر مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔حکومت، فوج اور علماءسمیت قوم کا ہر طبقہ اس فتنہ کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار اد ا کرے۔ بھارتی فوج افغانستان میں اڈے بنا کر پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکارہی ہے۔ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح بھارت و امریکہ کی پاکستان سے دوستی کی باتیں بھی بہت بڑا دھوکہ ہیں۔

جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوںنے افغانستان میں مسلمانوں پر بارود برسا کر اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے دیکھ لیامگر وہ شکست سے دوچار ہوئے۔ اس صورتحال پر اتحادیوں نے جنگ کو نیا رخ دیا ہے۔ روس تو شکست کھا کر خطہ سے نکل گیا تھا تاہم اتحادی ممالک شکست قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ افغان مسلمانوں پر حملہ کے وقت پاکستان کو بیس بنایا گیااور اب افغانستان بیٹھ کر پاکستان کو میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔انڈیا کی فوج کو وہاں لاکر بٹھا دیا گیا ہے جو پاکستان کے خلاف سازشوں کے بیج بو رہی ہے اور وطن عزیز میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی آگ بھڑکانے والوںکو پناہ دینے کے علاوہ ہر قسم کی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اتحادیوں نے دس لاکھ افغان مسلمانوں اور وزیرستان میں ڈرون حملے کر کے ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کر دیا کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے۔وہ خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتے ہیں مگر درحقیقت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ دشمنان اسلام کی پوری کوشش ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا دیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کا قتل کرتے رہیں اور انہیں اپنے مذموم ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے۔ یہودیوں و صلیبیوں نے ماضی میں بھی میدانوں میں شکست پر مسلمانوں میں ہمیشہ فتنہ تکفیر پروان چڑھایا۔ حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی اللہ عنھما کو بھی اسی فتنہ کے نتیجہ میں شہید کیا گیا اور مسلمانوں کی فتوحات کے سلسلے رک کر رہ گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ علماءکرام شرعی دلائل کے ساتھ فتنہ تکفیر واضح کریں اور نوجوانوں کو کفار کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں تا کہ قتل و غارت گری کا سلسلہ رکے اور امت کی اصلاح ہو۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا یہی طریقہ تھا کہ وہ غلطیوں کی اصلاح کرتے تھے۔جب تک علماءکرام اپنی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ان کے مسائل حل ہوتے گئے لیکن جب مسلمان کو کافر قرار دینے کے فتوے آئے اور فرقہ واریت میں تشدد کا رنگ بھر گیا تو مسلمان ایک دوسرے کے خون کے درپے ہو گئے جس کا صلیبیوں،یہودیوں اور ہندوﺅں نے فائدہ اٹھایا۔

امیر جماعةالدعوة نے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں روس شکست سے دوچار ہوا، وسط ایشیا کی ریاستیں آزاد ہوئیں اور مسلمانوں کو اس بات کا سبق ملا کہ اگر نہتے افغان مسلمان روس کو شکست دے سکتے ہیں تو کشمیری، فلسطینی و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمان بھی یہ راستہ اختیار کر کے اپنی عزتیں و حقوق محفوظ بنا سکتے ہیں۔مسلمانوں کے یہ جذبے دیکھ کر اللہ کے دشمن اس خوف کا شکارہوئے کہ اگر ان کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکا نہ گیا توروسی کمیونزم کی طرح ان کے سرمایہ دارانہ نظام بھی باقی نہیں رہ سکیں گے۔ اس لئے مسلم ملکوں خاص طور پر پاکستان میں فتنہ تکفیر کو پوری شدت سے پروان چڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان پر حملہ کے وقت اعلانیہ طور پر کہا گیا کہ ہم صلیبی جنگ لڑرہے ہیں۔اس جنگ کے ذریعہ عراق و افغانستان میں لاکھوں مسلمانوں کا خون بہایا گیا لیکن اب یہی مغربی ممالک جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے مسلمانوںکو دہشت گرد بنا کر پیش کر رہے ہیں اور خود امن پسند بنے بیٹھے ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ اتنی بڑی دہشت گردی پر کسی کے کان پر جون تک نہیں رینگی۔حکمرانوں وسیاستدانوں کو بھی حق بات کہنے کی جرات نہیں ہوئی ۔



http://jamatdawa.org/conspiracy-to-create-division-among-muslims-are-on-peak-hafiz-saeed/
 
Top