• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فطرہ پیسوں میں

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ہمارے زمانہ میں کرنسی بھی ایک طرح سے "طعام" ہی کا بدل ہے ۔ اب اگر کوئی آدمی یہ استدلال کرے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا اور چاندی پر زکاۃ نکالنے کا حکم دیاہے ۔ اور کرنسی کیونکہ سونا چاندی نہیں ہے اس لیے اس میں زکاۃ نہیں تو اور جو لوگ کرنسی میں زکوٰۃ نکالنے کا حکم دے رہے وہ "نصوص" کی مخالفت کررہے ہیں تو اس کا آپ کیا جواب دیں گے ۔ وہی جواب ان لوگوں کا بھی ہے جو پیسہ میں فطرہ دینے کو ںصوص کے خلاف بنارہے ہیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
افضل کیا ہے؟ پیسے دینا یا اناج دینا؟
اناج دینا افضل ہے
اگر
آپ کی نیت یہ ہو کہ کیونکہ حدیث کے اندر اناج کا ذکر ہے ، اس لیے میں حدیث کی متابعت کرتا ہوں ۔
اور
پیسے دینا افضل ہے
اگر
آپ کی نیت یہ ہو کہ مستحق فرد اناج کی بجائے پیسوں کا زیادہ محتاج ہے پیسے دینے میں اس کے لیے زیادہ آسانی اور اس کے ساتھ تعاون زیادہ ہے ۔
واللہ اعلم۔
 
عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
پیسے کس حساب سے دیئے جایئں؟ کیا کسی بھی اناج کے نصف صاع کے برابر پیسے دینا ٹھیک ہے؟ یا کچھ خاص اناج اور کچھ خاص مقدار ہیں؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
پیسے کس حساب سے دیئے جایئں؟ کیا کسی بھی اناج کے نصف صاع کے برابر پیسے دینا ٹھیک ہے؟ یا کچھ خاص اناج اور کچھ خاص مقدار ہیں؟
نصف صاع نہیں ایک پورا صاع ۔ اور یہ ہر ایک اناج کے لیے ہے ۔اسی صاع کی قیمت کے حساب سے پیسے ادا کیے جائیں گے ۔ مثلا گندم ایک صاع کے اندر تقریبا اڑھائی کلو آتی ہے ۔
ہمارے ہاں گندم تقریبا 32 ، 33 روپے فی کلو ہے ۔ لہذا اگر کوئی پیسے ادا کرنا چاہے تو کم از کم 80 اور احتیاطا 90 یا 100 روپے ادا کرتا ہے ۔
ہمارے ہاں بطور یومیہ غذا گندم استعمال ہوتی ہے ۔ جن کے پاس چاول یا کھجور وغیرہ استعمال ہوتے ہیں وہ ان اجناس کا حساب لگائیں گے ۔
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
غرباء کے لیے مصلحت اس زمانہ میں یہی لگتا ہے کہ پیسے دے دیے جائیں ۔
اناج دینا افضل ہے
اگر
آپ کی نیت یہ ہو کہ کیونکہ حدیث کے اندر اناج کا ذکر ہے ، اس لیے میں حدیث کی متابعت کرتا ہوں ۔
اور
پیسے دینا افضل ہے
اگر
آپ کی نیت یہ ہو کہ مستحق فرد اناج کی بجائے پیسوں کا زیادہ محتاج ہے پیسے دینے میں اس کے لیے زیادہ آسانی اور اس کے ساتھ تعاون زیادہ ہے ۔
واللہ اعلم۔
میں جب اس قسم کا جواب دیتا ہوں تو ایک بھائی کہتے ہیں کہ تم اہل رائے میں سے ہو۔ (ابتسامہ)
اللہ پاک آپ دونوں کو جزائے خیر دیں۔ آمین
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
میں جب اس قسم کا جواب دیتا ہوں تو ایک بھائی کہتے ہیں کہ تم اہل رائے میں سے ہو۔ (ابتسامہ)
اللہ پاک آپ دونوں کو جزائے خیر دیں۔ آمین
آپ "اپنی رائے" سے بھی کوئی جواب دیتے ہیں کیا؟
 
سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
میں جب اس قسم کا جواب دیتا ہوں تو ایک بھائی کہتے ہیں کہ تم اہل رائے میں سے ہو۔ (ابتسامہ)
اللہ پاک آپ دونوں کو جزائے خیر دیں۔ آمین
اپنے یہاں کچھ لوگ سنت کی اتباع کا مطلب لفظ پرستی یا ظاہریت سمجھتے ہیں ۔
 
Top