• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
ميرا تعلق يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے ہے اور ميں ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے مختلف اردو فورمز پر امريکی پاليسی کے حوالے سے اٹھاۓ جانے والے سوالات کا جواب ديتا ہوں۔

ميں نے آپ کے فورم پر بھی آرا دينے کے ليے رجسٹر کيا ہے۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا مقصد امريکہ کی خارجہ پاليسی کے ليے حمايت حاصل کرنا نہيں ہے بلکہ انٹرنيٹ پر موجود قياس آرائيوں اور افواہوں سے ہٹ کرمختلف موضوعات پر امريکی حکومت کا موقف آپ تک پہنچانا ہے۔ ميں آپ سے کبھی بھی امريکہ کی تعريف کرنے کو نہيں کہوں گا ليکن انصاف کا تقاضا يہی ہے کہ کسی بھی ايشو پر اپنی راۓ قائم کرنے سے پہلے ہر نقطہ نظر کے حوالے سے دلائل اور اعداد وشمار ديکھيں۔ يہی ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے قيام کا مقصد ہے۔

آپ اور ميں اچھی طرح سے جانتے ہيں کہ پاکستان ميں ہر سطح پر امريکہ کے خلاف انتہائ نفرت کے جذبات پاۓ جاتے ہيں ليکن يہ ميرا اپنا نقطہ نظر ہے کہ ہميشہ تصوير کے دو رخ ہوتے ہيں اور جب تک جذبات سے ہٹ کر دونوں فريقين کے نقطہ نظر کو نہ سمجھا جاۓ اس وقت تک کسی بھی معاملے کو سلجھايا نہيں جا سکتا۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے مجھے يہ موقع ملتا ہے کہ ميں مختلف فورمز پر اہم موضوعات کے حوالے سے الزامات، تحفظات اور شکايات امريکی حکام تک پہنچاؤں اور ان کا موقف حاصل کر کے آپ کے سوالوں کا جواب دوں۔ مقصد آپ کو قائل کرنا نہيں بلکہ آپ کو دوسرے فريق کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنا ہے تا کہ آپ حقائق کی روشنی ميں اپنی راۓ قائم کر سکيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach - Government organisation - Washington, DC | Facebook
 
شمولیت
جون 23، 2011
پیغامات
187
ری ایکشن اسکور
977
پوائنٹ
86
فواد بھائی فورم پہ خوش آمدید
اصل میں ہمارا یہ فورم خالص اسلامی دعوتی اور اصلاحی فورم ہے یہاں پہ نہ تو ہم سیاسی موضوعات پہ بحث مباحثات منقعد کرتے ہیں اور نہ ہی یہاں پر اسطرح کا کوئی سیکشن ہے جہاں پہ آپ امریکا کے لئے ہمدردیاں حاصل کرسکیں
باقی فورم پہ آپکو دل سے ویلکم کرتے ہیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
فواد صاحب،
یہ سیکشن اراکین کے تعارف کے لئے ہے۔ نہ کہ امریکی ڈیپارٹمنٹ کی تشہیر کے لئے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ کچھ اپنا تعارف بھی پیش کر دیں، چونکہ یہ ایک اسلامی فورم ہے لہٰذا ممکن ہو تو یہ بھی بتا دیجئے گا کہ آپ مسلمان ہیں یا نہیں۔ تاکہ آپ سے اسی انداز میں بات چیت کرنا ممکن ہو سکے۔ اور آپ جیسے حضرات سے ہمیشہ یہ توقع ہوتی ہے کہ آپ فورم کے قوانین کو پڑھ کر جوائن کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن آپ نے آتے ہی پہلی ہی پوسٹ میں اپنا ای میل ایڈریس لکھ کر ہماری اس توقع کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ معذرت کے ساتھ آپ کا ای میل ایڈریس اوپن فورم سے ہٹایا جا رہا ہے۔ جن کو آپ ای میل دینا چاہیں انہیں ذاتی پیغام کے ذریعے بھیج دیا کریں۔
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ڈیپارٹمنٹ کا جو تعارف آپ نے پیش کیا ہے، اس سے خواہ مخواہ ایک تاثر پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے تصویر کا دوسرا رخ ہمیشہ ویسا ہی دکھانا ہے، جو امریکہ کی حمایت میں ہی ہوگا۔ کیا ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ڈیپارٹمنٹ صرف سچائی اور حقائق بیان کرتا ہے؟ تو وہ تو امریکہ کی حمایت میں بھی ہو سکتے ہیں ا ور مخالفت میں بھی۔ یا اس ادارے کے قیام کا مقصد فقط وہی ’سچ‘ بولنا اور تصویر کا دوسرا رخ، بلکہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے بعد تصویر کا وہی ’تیسرا رخ‘ دکھانا ہے، جس سے امریکی مفادات کا دفاع ہوتا رہے۔ اور یہ بھی بتا دیجئے کہ آپ صرف سیاسی حوالے سے امریکی موقف کا دفاع کرتے ہیں یا مذہبی (اسلامی) حوالے سے بھی دفاع کے اہل ہیں؟ کیونکہ اگر ثانی الذکر بات درست ہے تو پھر آپ سے بات چیت کے لئے ہمارے کچھ دوست بہت بے تاب ہوں گے۔
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
فواد بھائی میں آپکا اس فورم پر تہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔چاہیں آپ جس مقصد کے تحت ہی آئیں ہوں۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لیے اک اچھا موقع ہے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو جاننے کا۔ویسے امریکہ کا عملی نمونہ ہمارے سامنے ہے ہی۔
ویسے یہ فورم تو سیاسی نہیں۔لیکن میرے کم علم کے حساب سے سیاست بھی دین کا اک حصہ ہے۔
میں اس فورم کے نگران کار سے معذرت چاہتے ہوئے انسے چند اک سوال کرتا ہوں۔

٠١ ۔ کیا اسرائیل کا فلسطین پر قابض ہونا امریکہ کے زیر نگرانی نہیں؟
٠٢ ۔ کس نے عراق پر حملہ کرکے وہاں کی معیشت کو تباہ کیا۔اور صدام حسین کو بناء کسی کمیکل ہتھیاروں کے ثبوت کے موت کے گھاٹ اتار دیا؟
٠٣ ۔ کون اور کیوں افغانستان جیسے کمزور ملک پر ڈرون اور ناٹو افواج کے ذریعہ حملے کئے؟
٠٤ ۔ کس کی ایماء پر پاکستان کی فوجی چوکی پر حملہ کرکے کم و بیش ٢٤ فوجی حکمرانوں کو شہید کیا؟
٠٥ ۔ کسنے یو-ین-او میں فلسطین کی رکنیت پر پرزور مخالفت کی اور دھمکی دی کہ اسکو دی جانے والی امداد بند کردی جائےگی؟
٠٦ ۔ کیا سوڈان کی تقسیم میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ نہیں؟
٠٧ ۔ القائدہ کسکی پیدوار ہے؟
٠٨ ۔ ٹیرارزم کے نام پر ساری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف جنگ کا ذمہ دار کون ہے؟
٠٩ ۔ گانتانامو جیل میں قیدیوں کی ساتھ جو جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔اسکے ذمہ دار کون ہیں؟
١٠ ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ امریکہ مسلمانوں کے اکثر ملکوں اور اسکی معیشت پر قابض ہوچکا ہے؟

؟؟؟​
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اب جب بات چل نکلی ہے تو خیر! لیکن اگر یہ بات اسی تھریڈ تک محدود رہے تو بہتر ہے۔ کوئی اور تھریڈ سیاست کے حوالے سے قائم نہ کیا جائے! یہ میرا نکتہ نظر ہے! ناظمین بہتر سمجھتے ہیں! ان شاءاللہ


ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔
 
Top