• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فہم سلف'' کسی ایک امام کی فقہ میں مقید نہیں'' ۔ اہلسنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فہم سلف'' کسی ایک امام کی فقہ میں مقید نہیں''
''فہم سلف'' کے حوالے سے یہ ایک اور انحراف ہے جو تقلید جامد کی صورت میں امت میں بڑے عرصے سے پایا جا رہا ہے جسے اہل سنت کے تمام مکاتب فکر اہل حدیث، حنفیہ ، شافعیہ ،مالکیہ ،حنابلہ ،اہل ظاہر نے ہمیشہ رد کیا ہے ۔اپنے' 'ائمہ '' اور اپنی کتب فقہ کے علاوہ کہیں اور سے رجوع کیے جانے کو باطل سمجھنا اور انہی کے اندر وارد ہونے والے مسائل کو قیامت تک کے لیے حرف آخر جاننا ۔اس سے اختلاف کو برداشت نہ کرنا چاہے وہ کتنی ہی علمی بنیاد پر کیوں نہ کیا گیا ہو اور دیگر مستند ائمہ دین سے اس کا ثبوت کیوں نہ ملتا ہو 'ایسی گمراہی ہے جس نے امت کو تفرقہ اور فساد میں مبتلا کر دیا ہے ۔یہ وہ عمل شر ہے جس کا سلف نے ہمیشہ ہی رد کیا ہے ۔ ائمہ کے اقوال اس کے بہترین شاہد ہیں :


علامہ شامی حنفی لکھتے ہیں:۔

''إذا صح الحدیث وکان علی خلاف المذھب عمل بالحدیث ویکون ذلک مذھبہ ولا یخرج مقلدہ عن کونہ حنفیا بالعمل بہ فقد صح عن ابي حنیفۃ أنہ قال اذا صح الحدیث فھو مذھبی ۔'' (شرح عقود رسم المفتی لا بن عابدین ص۱۹)
''جب صحیح حدیث ملے اور وہ حدیث ہمارے مذہب کے خلاف ہو پھر حدیث ہی پر عمل کیا جائے گا اور وہی امام ابو ـحنیفہ  کا مذہب ہو گا اور اس صحیح حدیث پر عمل کرنے کی وجہ سے کوئی ـحنفیت سے نہیں نکلے گا کیونکہ امام صاحب کا فرمان ہے کہ جب حدیث صحیح ہو تو وہی میرا مذہب ہے۔''
 
Top