مارکیٹ میں تو دستیاب نہیں ہیں لیکن اگر کسی سے پرانا نسخہ مل جائے تو فوٹو کاپی کروالیجئے گا۔ مجھے بھی ایک دوست کےپاس مل گئی تھیں میں نے اس کی نقل کروا کر اپنے پاس محفوظ کر لیا۔جزاک اللہ ، یہ کتب کہیں سے مل سکتی ہیں؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!آج کے دور میں اہل حدیث ہونے کے لئے صرف حافظ زبیر علی زئی کی سند ضروری ہے ۔ اور ان کا معیار اہلحدیثیت اس قدر بلند ہے کہ بہت کم لوگ ہی اس معیار کو پاسکتے ہیں ۔ خیر میرے نزدیک کسی کے اہل حدیث ہونے یا نہ ہونے کے لئے حافظ زبیر علی زئی کی تحریر کا حوالہ مناسب نہیں ، انہوں نے تو نواب صدیق حسن خاں کو غیر اہل حدیث قرار دیا ہے ۔ تاہم اس میں کچھ شبہ نہیں حکیم فیض عالم ایک طویل عرصے تک اہل حدیث کی نسبت سے معروف رہے تاہم ان کی ناصبیت اس قدر نمایاں ہوئی کہ اب انہیں کسی بھی طرح مسلک اہل حدیث کا نمائندہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ شیعیت کی تردید میں ان کی خدمات بجا لیکن ناصبیت کی تائید ہرگز نہیں کی جاسکتی ۔
عرض ہے قطعا نہیں اور اس الزام کے ثبوت میں کوئی حوالہ بھی پیش نہیں کیا جا سکتا۔ نواب صدیق حسن خان کے سلسلے مین وضاحت دی جا چکی ہے۔ اگر پھر بھی کسی کو اس سلسلے میں تشویش ہے تو میں یہاں ان ثقہ معتبر رواہ کی لسٹ دینے کو تیار ہوں جن پر کسی نہ کسی امام کی جرح موجود ہے۔ کیا وہاں بھی ان جرح کرنے والے آئمہ پر وہی بات کہی جائے گی جو شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے بارے میں کہی گئی ہے۔آج کے دور میں اہل حدیث ہونے کے لئے صرف حافظ زبیر علی زئی کی سند ضروری ہے ۔ اور ان کا معیار اہلحدیثیت اس قدر بلند ہے کہ بہت کم لوگ ہی اس معیار کو پاسکتے ہیں ۔