• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قدیم الزام

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قدیم الزام

غیر مسلم آج بھی اسی الزام کو دہراتے ہیں کہ غیر معمولی ذہین ہونے کی وجہ سے آپ ﷺ نے غیر عرب عیسائی دوست سے معلومات لیں اور انہیں قرآن میں ڈھال کر پیش کردیا۔سوال یہ ہے کہ وہ کون غیر عرب اسرائیلی تھا؟ جس کی غیر عربی حطایات کو سن کر اسے ایسی فصیہ وبلیغ زبان میں ڈھال دیا کہ عربکے فصیح وبلیغ خطباء بھی اس کا جواب دینے سے عاجز آگئے؟ یہ سب غیر مطمئن تحقیقات ہیں۔قرآن مجید نے ایسے اعتراضات کا جواب اس وقت کی جاہلیت کو دے دیا تھا:
{فَذَكِّرْ فَمَآ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاہِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍ۝۲۹ۭ اَمْ يَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِہٖ رَيْبَ الْمَنُوْنِ۝۳۰ قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ۝۳۱ۭ اَمْ تَاْمُرُہُمْ اَحْلَامُہُمْ بِھٰذَآ اَمْ ہُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ۝۳۲ۚ اَمْ يَقُوْلُوْنَ تَـقَوَّلَہٗ۝۰ۚ بَلْ لَّا يُؤْمِنُوْنَ۝۳۳ۚ فَلْيَاْتُوْا بِحَدِيْثٍ مِّثْلِہٖٓ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَ۝۳۴ۭ} (الطور: ۲۹۔۳۴) آپ نصیحت کرتے جائیے آپ اپنے رب کی انعام وکرم سے نہ کا ہن ہیں نہ پاگل۔کیا یہ کہہ رہے کہ ایک شاعر ہے جس کے گردش ایام کے ہم منتظر ہیں؟ ان سے کہئے تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔کیا ان کے جھوٹے خواب انہیں اس بات کا حکم دیتے ہیں یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ؟ کیا یہ کہتے ہیں کہ اس قرآن کو اس نے خود گھڑا ہے!! نہیں بلکہ یہ ماننا نہیں چاہتے۔تو لے آئیں وہ اس جیسی کوئی بات اکر وہ سچوں میں سے ہیں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رب کائنات خود فرماتا ہے :
قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ﴿٨٨﴾


کہہ دیجیئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل ﻻنا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل ﻻنا ناممکن ہے گو وه (آپس میں) ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں (88)
سورة الإسراء
 
Top