ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
قدیم الزام
غیر مسلم آج بھی اسی الزام کو دہراتے ہیں کہ غیر معمولی ذہین ہونے کی وجہ سے آپ ﷺ نے غیر عرب عیسائی دوست سے معلومات لیں اور انہیں قرآن میں ڈھال کر پیش کردیا۔سوال یہ ہے کہ وہ کون غیر عرب اسرائیلی تھا؟ جس کی غیر عربی حطایات کو سن کر اسے ایسی فصیہ وبلیغ زبان میں ڈھال دیا کہ عربکے فصیح وبلیغ خطباء بھی اس کا جواب دینے سے عاجز آگئے؟ یہ سب غیر مطمئن تحقیقات ہیں۔قرآن مجید نے ایسے اعتراضات کا جواب اس وقت کی جاہلیت کو دے دیا تھا:
{فَذَكِّرْ فَمَآ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاہِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍ۲۹ۭ اَمْ يَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِہٖ رَيْبَ الْمَنُوْنِ۳۰ قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِيْنَ۳۱ۭ اَمْ تَاْمُرُہُمْ اَحْلَامُہُمْ بِھٰذَآ اَمْ ہُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ۳۲ۚ اَمْ يَقُوْلُوْنَ تَـقَوَّلَہٗ۰ۚ بَلْ لَّا يُؤْمِنُوْنَ۳۳ۚ فَلْيَاْتُوْا بِحَدِيْثٍ مِّثْلِہٖٓ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَ۳۴ۭ} (الطور: ۲۹۔۳۴) آپ نصیحت کرتے جائیے آپ اپنے رب کی انعام وکرم سے نہ کا ہن ہیں نہ پاگل۔کیا یہ کہہ رہے کہ ایک شاعر ہے جس کے گردش ایام کے ہم منتظر ہیں؟ ان سے کہئے تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔کیا ان کے جھوٹے خواب انہیں اس بات کا حکم دیتے ہیں یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ؟ کیا یہ کہتے ہیں کہ اس قرآن کو اس نے خود گھڑا ہے!! نہیں بلکہ یہ ماننا نہیں چاہتے۔تو لے آئیں وہ اس جیسی کوئی بات اکر وہ سچوں میں سے ہیں۔