• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم فرقان حمید میں مذکور دلوں کا تذکرہ

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
قرآن کریم فرقان حمید میں مذکور دلوں کا تذکرہ

القلب السليم :
بے عیب دل ، اللہ کے لیے خالص اور کفر و نفاق سے پاک دل
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے

القلب المنيب :
جھکنے والا دل ، ہر وقت اور ہر حال میں اللہ کی طرف توبہ اور رجوع کرنے والادل
مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَن بِالْغَيْبِ وَجَاء بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ
جو رحمٰن کا غائبانہ خوف رکھتا ہو اور توجہ واﻻ دل ﻻیا ہو(33)

القلب المخبت :
اللہ کی طرف جھکا ہوا عاجز دل
فتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ
اور ان کے دل اس کی طرف جھک جائیں۔

القلب الوجل :
اللہ مالک الملک سے ڈرنے والا دل کہ اللہ میرے اعمال قبول کرے گا کہ نہیں
وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوا وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ
اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وه اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں(60)

القلب التقي :
اللہ کے شعائر کی تعظیم کرنے والا متقی دل
ذَلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ
یہ سن لیا اب اور سنو! اللہ کی نشانیوں کی جو عزت وحرمت کرے اس کے دل کی پرہیز گاری کی وجہ سے یہ ہے(32)

القلب المهدي :
اللہ کی قضاء اور فیصلوں پر سر تسلیم خم کرنے والا دل
وَمَن يُؤْمِن بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ
جو اللہ پر ایمان ﻻئے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے

القلب المطمئن :
اللہ کی توحید اور ذکر سے بھرا دل
وتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ اللّه
ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔

القلب الحي :
یعنی دل بیدار، جو غور و فکر کر کے حقائق کا ادراک کر لے۔
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَذِكْرَى لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ
اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل سے متوجہ ہو کر کان لگائے اور وه حاضر ہو(37)

القلب المريض :
وہ دل جسے شک اور نفاق کا مرض لاحق ہو ، فسق وفجور اور حرام شھوات کا مسکن دل
فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ
جس کے دل میں روگ ہو وه کوئی برا خیال کرے

القلب الأعمى :
اندھا دل
وَلَكِن تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ
بلکہ وه دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں(46)

القلب اللاهي:
دنیاکی شھوات اور باطل سرگرمیوں میں مشغول اور قرآن کریم سے دوردل
لاهِيَةً قُلُوبُهُمْ
ان کے دل تو اور باتوں میں منہمک ہیں

آلقلب الآثم :
گنہگار دل ( گواہی کو چھپانے والا دل)
وَلاَ تَكْتُمُواْ الشَّهَادَةَ وَمَن يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ
اور گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو اسے چھپالے وه گنہگار دل واﻻ ہے
القلب المتكبر :
متکبر دل ( اللہ کی توحید اور اطاعت سے دور اور ظلم و سرکشی میں سر گرداں)

قلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ
اللہ تعالیٰ اسی طرح ہر ایک مغرور سرکش کے دل پر مہر کردیتا ہے

القلب الغليظ :
ایسا دل جس سے شفقت اور رحمت اٹھا لی جائے
وَ لَوْ كُنتَ فَظّاً غَلِيظَ الْقَلْبِ لاَنفَضُّواْ مِنْ حَوْلِكَ
اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) بد زبان اور سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے

القلب المختوم :
ایسا دل جس پر مہر لگ گئی ہو
(جس دل میں سوچنے سمجھنے اور حق قبول کرنے ی توفیق نہ ہو)

وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ
اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی ہے

القلب القاسي :
سخت دل (جس دل میں ایمان کے لیے نرمی نہ ہو ،کوئی زجر و توبیخ بھی اثر نہ کرے اور اللہ کا ذکر نہ کرنے والا دل)
وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً
اور ان کے دل سخت کردیئے

القلب الغافل:
غافل دل (اپنے رب کے ذکر سے غافل دل)
وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَن ذِكْرِنَا
دیکھ اس کا کہنا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے

الَقلب الأغلف :
بند دل (جس پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بھی اثر نہ کرے)
وَقَالُواْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ
یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل غلاف والے ہیں

القلب الزائغ:
ٹیڑھادل
فأَمَّا الَّذِينَ في قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ
پس جن کے دلوں میں کجی ہے

القلب المريب:
شک و شبہ میں مبتلا دل
وَارْتَابَتْ قُلُوبُهُم سورة التوبة
جن کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں

اللهم اجعل قلوبنا من القلوب السليمة المطمئنة البيضاء وثبتنا على الهدى والإيمان !

اے اللہ ! اے ہمارے رب !

ہمارے دلوں کو پاک و صاف ، سفید ، حق اور ایمان پر قائم دائم رہنے والا بنادے


اللھم آمین
 
Top