• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قراءات قرآنیہ سے استدلال کے مناہج ، برصغیر کی تفاسیر کا تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
قراءات قرآنیہ سے استدلال کے مناہج ، برصغیر کی تفاسیر کا تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )
مصنف​
حافظ رشید احمد تھانوی
ناشر
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد

تبصرہ
قرآن مجید اللہ تعالی کی طرف سے نازل کی جانے والی آسمانی کتب میں سے سب سے آخری کتاب ہے ۔جسےاللہ تعالی نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔مگر افسوس کہ بعض مستشرقین ابھی تک اس وحی سماوی کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور اس میں تحریف ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ مسلمانوں کو اس سے دور کیا جا سکے۔اہل علم نے ہر دور میں ان دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا ہے اور مستند دلائل سے ان کے بے تکے اعتراضات کا جواب دیا ہے۔علم قراءات اور علم تفسیر کا آپس میں برا گہرا تعلق ہے، اور مفسرین کرام جا بجا اپنی تفاسیر میں قراءات قرآنیہ سے استدلال کرتے نظر آتے ہیں۔ زیر نظر کتاب " قراءات قرآنیہ سے استدلال کے مناہج، برصغیر کی تفاسیر کا تجزیاتی مطالعہ" محترم حافظ رشید احمد تھانوی صاحب کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سےپی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لئے لکھا تھا۔اس میں انہوں نے برصغیر میں لکھی گئی تفاسیر کا تجزیاتی مطالعہ کرتے ہوئے یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہر مفسر نے اپنی کتاب میں کس منہج کے مطابق قراءات قرآنیہ سے استدلال کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
 
Top