• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قراء عشرہ اور اُن کے رواۃ کا مختصر تعارف

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(اِمام اسحق رحمہ اللہ)

نام ونسب:آپ کی کنیت ’ابویعقوب‘ اور نام ’’اسحاق بن ابراہیم بن عثمان بن عبد اللہ مروزی ثم بغدادی‘‘ ہے۔ امام اسحق،امام خلف العاشر کی اختیار کردہ قراء ت کے راوی ہیں۔ آپ رحمہ اللہ قراء ت میں ثقہ، ضابط اور ماہر نیزعمدہ اور درست تلاوت کرنے والے تھے۔ آپ صرف قراء ت خلف ہی پڑھا کرتے تھے۔
اَساتذہ و تلامذہ :امام اسحق رحمہ اللہ نے دو حضرات سے قرآن مجید پڑھا ہے :
(١) امام خلف رحمہ اللہ سے انکی قراء ت پڑھی نیز ان کی وفات کے بعد ان کے جانشین بنے۔ (٢) ولید بن مسلم رحمہ اللہ
آپ کے بے شمار تلامذہ میں سے پانچ حضرات مشہور ہیں:
(١) محمد بن عبداللہ بن ابی عمر نقاش رحمہ اللہ (٢) حصن بن عثمان برصاصی رحمہ اللہ
(٣) علی بن موسیٰ ثقفی رحمہ اللہ (٤) آپ کے صاحبزادے محمد بن اسحق رحمہ اللہ
(٥) ابن شنبوذرحمہ اللہ
وفات: امام اسحق رحمہ اللہ نے۲۸۶ھ میں وفات پائی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
(اِمام ادریس رحمہ اللہ)

نام ونسب:آپ کی کنیت ’ابوالحسن‘ اور نام ’ادریس بن عبدالکریم حداد بغدادی‘ ہے۔آپ قراء ت میں ماہر، امام، ثقہ، ضابط اور محقق تھے۔ دارقطنی سے آپ کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایاکہ ثقہ بلکہ اس سے بھی ایک درجہ اوپر یعنی بہت قابل اعتماد تھے۔
اَساتذہ و تلامذہ :آپ نے ان دو حضرات سے قرآن مجید اور قراء ات پڑھیں:
(١)امام خلف رحمہ اللہ سے ان کی روایت اور اختیار کردہ قراء ت دونوں پڑھیں۔
(٢) محمد بن حبیب شمونی رحمہ اللہ آپ کے بے شمار تلامذہ میں سے چند کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:
ابن مجاہد انہوں نے آپ سے محض سماعاً قراء ات نقل کی ہیں۔
٭محمد بن احمد بن شنبوذرحمہ اللہ ٭ ابن مقسم رحمہ اللہ
٭ موسیٰ بن عبیداللہ خاقانی رحمہ اللہ ٭محمد بن اسحاق بخاری رحمہ اللہ
٭ابوبکر نقاش رحمہ اللہ ٭ عبداللہ بن احمد بن عبداللہ السلمی رحمہ اللہ
٭حسن بن سعیدمطوعی رحمہ اللہ ٭احمد بن جعفر بن حمدان ابوبکر قطیعی رحمہ اللہ
وفات :امام ادریس رحمہ اللہ نے ۱۰؍ذوالحجہ عید کے دن ۲۹۲ یا ۲۹۳ھ میں بعمر ۹۳یا ۹۴ سال وفات پائی۔

٭____٭____٭
 
Top