• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:14)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)عرضِ ناشر

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:14)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))


(( دائرہ معارف سیرت ،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) (قسط:14)عرضِ ناشر

رحمتِ عالم محمد رسول اﷲe کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اہل علم و تحقیق کی طرف سے سیرت نگاری کا سلسلہ عہدِقدیم سے جاری و ساری ہے۔سیرت طیبہ پر ایک ایسی ہی عمدہ کاوش آپ کے ہاتھوں میں ہے۔

''دائرہ معارف ِسیرت محمد رسول اﷲe'' ایک شاندار ارمغانِ علمی ہے۔ اس میں سیرت مبارکہ زمانی ترتیب کے مطابق عمدہ اسلوب اور جامعیت کے ساتھ تحریر میں لائی گئی ہے۔ سیرتِ طیبہ سے موجودہ دور کے حوالے سے راہ نمائی حاصل کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ سیرت عام فہم اورسلیس اردو میں ہے۔

''دائرہ معارفِ سیرت محمد رسول اﷲe'' مایہ ناز عالم و محقق پروفیسر عبدالقیومa(٨٩-١٩٠٩ئ) کے دیے گئے خاکے کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ پروفیسر عبدالقیومؒ نے اپنی زندگی کے پچپن برس عربی و اسلامی علوم کی تعلیم و تحقیق میں َصرف کیے۔ وہ گورنمنٹ کالج لاہور، اورینٹل کالج لاہور اور جامعہ پنجاب کے شعبہئ اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے ساتھ سینئر مدیر کی حیثیت سے وابستہ رہے اور علمی کام میں معاونت ، رہنمائی اور عملی حصہ لیتے رہے۔

پروفیسر عبدالقیوم مرحوم کے خاکہئ سیرت کے مطابق تالیف و ترتیب کے لیے ٢٠٠٨ء میں ادارئہ علم و تحقیق ''دارالمعارف'' قائم کیا گیا، جہاں یہ ''دائرہ معارفِ سیرت محمد رسول اﷲe'' پروفیسر مرحوم کے صاحبزادے بانی و صدر دارالمعارف کے تعاون اور نگرانی میں چودہ برسوں میں مکمل ہوا۔

''دائرہ معارفِ سیرت محمد رسول اﷲe'' نبی کریمeکے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔ کتاب کے ہر باب میں واقعات کے جامع اور مستند علمی بیان کے بعد خلاصۃ الباب رقم کیا گیا اور آخر میں واقعات سے حاصل شدہ اَسباق و عصری رہنمائی کی تفصیل کے لیے ''فقہ ا لسیرہ '' کا عنوان قائم کیا گیا۔ یہ طریق کار اس دائرہ معارفِ سیرت کی منفرد اور جداگانہ نمایاں خوبی ہے۔

یہ دائرہ معارفِ سیرت کسی خاص طبقے یا گروہ کے لیے نہیں، بلکہ تمام اہل اسلام، مکاتبِ فکر، محققین اور سیرت کے طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کتاب میں موضوع روایات سے خاص طور پر پرہیز کیا گیاہے اور قرآن و حدیث اور ائمہ محدثین و فقہاء کی رہنمائی سے دین کے محکم امور واضح کیے گئے ہیں۔

اس سیرت کی افادیت اور اہمیت کے پیش نظر اسے بہترین طباعت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی ١١ جلدیں ہیں۔ پہلی جلد مقدمہئ دائرہ معارفِ سیرت پر مشتمل ہے جو آپ کے ہاتھوں میں ہے، جبکہ باقی جلدیں بھی دستیاب ہیں ۔

اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عاجزانہ سعی کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ ''دائرہ معارفِ سیرت محمدرسول اللہe'' کی طباعت و اشاعت کو منتظمین، معاونین، محققین اور ناشرین کے لیے آخرت کی نجات اور شفاعتِ نبویe کا وسیلہ بنائے۔ آمین!
 
Top