• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:3)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)خاکہ سیرت اور دائرہ معارف سیرت انسائیکلو پیڈ

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:3)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) تعارف و امتیازات(حصہ:3)خاکہ سیرت اور دائرہ معارف سیرت انسائیکلو پیڈیا

پروفیسر عبدالقیوم کے مرتب کردہ دونوں خاکہ سیرت بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ مختصر خاکہ ٨٣ ابواب پر مشتمل ہے۔ اس میں ولادت نبوی سے لے کر وصال نبوی تک کے واقعات کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ ایک واقعہ پر ایک ہی سرخی قائم کی گئی ہے اور وہ بھی سیرت طیبہ کے اہم واقعات پر۔

اختصار کے باعث چھوٹے حوادث کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ معروف طریقہ سے ہٹ کر اس خاکہ میں سماجی، اصلاحی، معاشی اور خانگی معاملات کو بھی بطور خاص ذکر کیا گیا ہے۔ جیسے: حکم ستر و حجاب، زنا، قذف اور لعان کے احکام، شراب کی حرمت، نکاح و طلاق کے قوانین و احکام، جزیہ کا حکم اور سود کی حرمت۔

مزید یہ کہ اس خاکہ میں تاریخِ واقعہ کی بھی نشان دہی کر دی گئی ہے۔ واقعات سیرت کو تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ولادت تا غار حرا، بعثت و نبوت اور ہجرت تا رحلت۔ پہلے حصے کے واقعات کی تعیینِ تاریخ کے لیے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کا حوالہ دیا گیا ہے۔ جیسے کہ فلاں واقعہ کے وقت آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی عمر مبارک اتنے برس تھی۔

دوسرے حصے کے واقعات کی تعیین تاریخ کے لیے آپ کی عمر مبارک اور سن بعثت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ تیسرے حصے میں عمر نبوی کے ساتھ ہجری تاریخ بھی رقم کی گئی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ بیشتر ابواب کے ساتھ واقعہ کی انتہائی اختصار سے وضاحت کر دی گئی ہے۔

جیسے شام کا دوسرا تجارتی سفر:٢٥ برس کی عمر میں، تاجر کی حیثیت سے۔ بیعت عقبہ اولیٰ: ١٢ نبوی، ٥٢ سال کی عمر میں، مدینہ کے ١٢ افراد کا قبول اسلام۔ حادثہ رجیع:٤ ہجری، ٥٧ سال کی عمر میں، بنو ہذیل کی مکاری اور ١٠ قاریوں کی شہادت۔ غزوہ بنو نضیر: ٤ہجری، ٥٧ سال کی عمر میں، بوجہ جرم بغاوت اور اقدامِ قتل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جلاوطنی۔ اس طرح یہ خاکہ سیرت حیات مبارکہ کا مختصر تعارف اور تقویمی نقشہ ہے۔

اس پر ١١٠٠ سے زائد صفحات پر مشتمل یک جلدی کتاب کی تالیف ہو چکی ہے۔ یہ تصنیف کئی ایک امتیاز و خصائل کی حامل ہے۔ عنقریب قارئین کرام کے ہاتھوں میں ہو گی

دوسرا خاکہ سیرت بہت مفصل اور ٣٥٢ سرخیوں پر مشتمل ہے۔ اس میں بڑے واقعات کی مصلحت کے تحت ایک سے زائد سرخیاں قائم کی گئی ہیں، جیسے: غزوہ بدر کی ٢٤، غزوہ احد کی ١٨، غزوہ خندق اور فتح مکہ کی ١٢ اور غزوہ حنین کی ٩۔

اس خاکہ میں ولادت نبوی سے قبل اور بعد وصال واقعات کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔ ان متعلقات سیرت میں بھی وقیع موضوعات کو جگہ دی گئی ہے۔

اس خاکہ کی جامعیت و اہمیت کا اندازہ لگانے کے لے چند عناوین ملاحظہ کیجیے:آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے آباء و اجداد کے فضائل۔ کفار کا آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو کم سنی میں قتل کرنے کا منصوبہ۔ تورات و انجیل اور دیگر قدیم کتب میں آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ذکر مبارک۔ دور جاہلیت کے محمد نامی لوگ۔ مسٹر کینن سیل کے قول کی تردید۔ مسٹر مرجولیوث کے قول کی تردید۔

مکہ و مدینہ میں نازل ہونے والی سورتیں۔ وحی کے درجات اور مستشرقین کی تردید۔ اسلام میں عورت کا مقام۔ غلامان اور محافظین رسول۔ بہتر طریق پر مناظرہ و مقابلہ کرنے کی تعلیم۔ آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو حَکم بنانے کا بیان۔ احادیث نبویہ اور ان کی تدوین۔

ان عناوین سے خاکہ نگار کی وسعت نظری اور مطالعہ کی گہرائی کا بھی بخوبی پتہ چلتا ہے۔ اس خاکہ کے مطابق ١٤ برس میں عظیم الشان سیرت انسائیکلو پیڈیا مرتب کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ١١ جلدوں اور ٧٠٠٠ سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ یہاں سرے دست اسی کا تعارف مقصود ہے۔
 
Top