• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:8)( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )(تعارف و امتیازات)دائرہ معارف اور مستشرقین کے اعتراضات کا ازالہ

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:8)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) تعارف و امتیازات(حصہ: 8) دائرہ معارف سیرت اور ملحدین و مستشرقین کے اعتراضات کا ازالہ


سیرت النبی اور اہل الحاد و مستشرقین بہت ہی علمی اور وقیع موضوع ہے۔ دشمنان دین نے اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کو اپنے مسموم نشتر کا نشانہ بنایا۔ حیات طیبہ کا کوئی پہلو ایسا نہیں جو ملحدین اور مستشرقین کی نشتر زنی سے محفوظ ہو۔

اہل الحاد و استشراق میں جرمن، فرانسیسی، یورپی اور امریکی کئی طرح کے اہل عقل و فلسفہ شامل ہیں۔ تحقیق و تصنیف، سیاسی و استعماری استحکام، مسیحیت کی تبلیغ و اشاعت، معاشی و اقتصادی استحکام اور اسلام پر تنقید ان کے اہداف و مقاصد میں شامل تھے۔

قرآن و حدیث، سیرت و تاریخ، فقہ و تصوف، لغت و ادب، فلسفہ و جغرافیہ، طب و حکمت، سماجیات و اخلاقیات اور اقتصادیات و سیاسیات۔ یہ مختلف علوم و فنون ہیں۔ معترضین نے ان میں سے ہر علم و فن کو موضوعِ بحث بنایا۔

منکرین حق میں سے اکثر انتہائی متعصب، بعض معتدل اور بعض منصف مزاج بھی تھے۔ اہل استشراق میں چند نمایاں ترین یہ ہیں: ولیم میور، مارگولیتھ، کارل بروکلمان، منٹگمری واٹ اور این میری شمل۔

تحریک استشراق و الحاد کے متعدد ایک اسباب و عوامل ہیں : جیسے مسلمانوں کا اخلاقی و سیاسی انحطاط، صلیبی جنگیں، مذہب بیزاری، اہل کلیسا کا علمی و فکری جمود اور معاشی و سیاسی تسلط۔

متعصب مستشرقین میں زیادہ تر اسلام دشمن تھے۔ انھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور اسلام کو ہدف تنقید بنایا۔ مغرب میں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے متعلق ہمیشہ منفی تصور کو پروان چڑھایا گیا اور آپ کی ذات گرامی پر انگشت نمائی کی گئی۔

رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ازدواجی زندگی، حسب و نسب، دعوت و پیغام، غزوات و سرایا اور اسفار و اصحاب پر نشتر زنی کی گئی۔

برصغیر کو رسول ﷲ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کے دفاع میں مستشرقین سے اولین مقابلہ آرائی کا اعزاز حاصل ہوا۔ دفاع سیرت طیبہ کا یہ امتیاز سر سید صاحب کے حصے میں آیا۔ انھوں نے بنام ''خطبات احمدیہ'' مستشرق ولیم میور کے الحاد و تشکیک کا ردّ لکھا۔

دفاع نبوی میں اہل استشراق کے متعلق لکھنے والوں کی فہرست طویل ہے۔جیسے: مولانا شبلی نعمانی، سید سلیمان ندوی، ڈاکٹر یٰسین مظہر صدیقی، ڈاکٹر نثار احمد، ابوالحسن علی ندوی ، ظفر علی قریشی اور دیگر کئی ایک سیرت نگاروں نے اہل استشراق کے بارے میں رقم کیا۔

دائرہ معارف سیرت اس میدان میں نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔ سیرت طیبہ پر مستشرقین کے اعتراضات کو خاص طور پر اس میں شامل کیا گیا ہے۔ تشفی بخش علمی انداز میں اور انتہائی شائستہ اسلوب میں معترضین کے جوابات رقم کیے گئے ہیں۔

بطور مثال ملاحظہ کیجیے: باب:٣٧، مسٹر کینن سیل کے قول کی تردید۔ باب:٥٠، مسٹر مرجولیوث کے قول کی تردید۔ باب:٣٠٢، وحی کے درجات اور مستشرقین کی تردید۔ خاکہ سیرت میں یہ اہل

الحاد واستشراق کے متعلق مستقل ابواب ہیں۔ اس کے علاوہ دسیوں مقامات پر مختلف ابواب کے ضمن میں ان کی الزام تراشی کا ازالہ کیا گیا ہے۔جیسے: واقعہ فیل، شق صدر، سفر شام، گلہ بانی، سفر یمن، نکاح خدیجہ، لقب الامین، بچپن اور جوانی میں اخلاق حسنہ،

اسی طرح ابتدائے وحی، فترت وحی، قصہ غرانیق، اسراء و معراج، مکی سورتیں، نکاح عائشہ صدیقہ، اذن جہاد، نکاح زینب بنت جحش اور وفات ابراہیم۔ ان سب کے حوالے سے منکرین حق کے اعتراضات کو رفع کیا گیا ہے۔

مقدمہ سیرت میں اہل استشراق کے متعلق بہت وقیع اور اصولی بحث بھی دائرہ معارف کا حصہ ہے۔ اس میں اسلام مخالف تحریک استشراق کے کئی ایک پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ،

استشراقی تحریک نے جس قدر اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، عام مسلمان کے لیے اس کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے۔ جدید الحاد و استشراق صہیونیت کی عالم کاری کا موثر ترین ہتھیار ہے، جس میں کافی حد تک انھیں کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔

قدیم و جدید تمام طرح کے فتنوں سے بچاؤ کے لیے اسلامی تعلیمات اور نبوی ہدایات سے فکری و عملی مضوبط تعلق اور فقہ الواقع کا گہرا علم و شعور ناگزیر ہے۔ دائرہ معارف سیرت اس حوالے سے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے،
 
Top