• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ نواز نے شراب پر پابندی کی قرار داد مسترد کر دی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شراب پرمٹ کے اجراء پر پابندی سے متعلق قرار داد مسترد :

ساوتھ ایشین نیوز ایجنسی (ثناء) ⋅ December 10, 2013 ⋅ صفحہ شیئر کریں

اسلام آباد(ثناء نیوز) صوبائی معاملہ ہونے کے پیش نظر شراب پرمٹ کے اجراء پر پابندی سے متعلق قرار داد کو منگل کو قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا ۔ ایوان میں منگل کو چودھری ہامد حمیدنے قرار داد پیش کی تھی کہ حکومت ملک میں شراب کی تیاری ، درآمد پرمٹ کے اجراء فروخت اور شراب نوشی پر پابندی عائد کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے ۔ یہ قرار داد پرائیویٹ ممبر کے طور پر لائی گئی تھی ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ بلیع الرحمان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرمٹ کا اجراء صوبائی معاملہ ہے ہم سب شراب کے خلاف ہیں تاہم
صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتے ۔

محرک نےقرار داد پر رائے شماری کا اصرار کیا ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے رائے شماری کرا دی قرار داد کو کثرت رائے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔

http://www.sananews.net/urdu/archives/161374
 
شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
اللہ ہمارے حکمرانوں کو ہدایت دے۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایسے حکمران ہم مسلمانوں پر مسلط کیوں ہوئے یہ سوچنے والی بات ہے۔۔
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
اللہ ہمارے حکمرانوں کو ہدایت دے۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایسے حکمران ہم مسلمانوں پر مسلط کیوں ہوئے یہ سوچنے والی بات ہے۔۔

بھائی ہمارے اعمال ہی کی سزا ہے یہ۔۔۔۔۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
لعن رسول صلی الله عليه وسلم فی الخمر عشرۃ عاصرهاو معتصرهاو شاربها و حاملها و المحولة و ساقيها و بائعها و اکل شنها والمشتری لها والمشتری له رواہ الترمذی واابن ماجه (مشکوۃ)

یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پر لعنت فرمائی ہے شراب بنانے والے اور بنوانے ، پینے والے اُٹھانے والے، (مزدور) اور جس کی طرف اُٹھاکر لے جائی جاوے پلانے والے ، بیچنے والے ، اس کا دام کھانے والے ، خریدنے والے ، اور جس کی خاطر خرید ی جاوے ان سب آنحضر ت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے ۔ مطلب حدیث مذکورہ کا یہ ہےکہ جس کو شراب کے ساتھ ذرا بھی تعلق ہو ، بنانے میں ہو یہ بیچنے میں یہ بکوانے میں یہ ترتیب دینے میں یہ سب لعنت کے موار ہیں ، (الحدیث ۱۵محرم ۸۷؁ء)

وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِo
الحشر 59 : 7
جو کچھ رسول( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہیں عطا فرمائیں سو اُسے لے لیا کرو اور جس سے تمہیں منع فرمائیں سو (اُس سے) رُک جایا کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔''
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اللہ ہمارے حکمرانوں کو ہدایت دے۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایسے حکمران ہم مسلمانوں پر مسلط کیوں ہوئے یہ سوچنے والی بات ہے۔۔
اللہ کی ذات کسی پر ظلم نہیں کرتی اسی لئے جیسے عوام ویسے حکمران
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
جی گناہ گار ہونگے -

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ سوره المائدہ ٢
اور آپس میں نیک کاموں اور پرہیز گاری میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور ظلم کے کاموں میں ہر گز ایک دوسرے کی مدد نہ کرو- اور الله سے ڈرو اور جان رکھو کہ بے شک الله سخت عذاب دینے والا ہے
 
Top