• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاتعلقی

شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
آج سے کئی برس پہلے کی بات ہے۔میں ایک رسالہ دیکھ رہا تھا تو اُس میں ایک تصویر نما کارٹون تھا۔جس میں ربڑ کی ایک بہت مضبوط کشتی گہرے سمندروں میں چلی جا رہی تھی ۔اس ربڑ کی مضبوط کشتی کے ایک طرف سوراخ ہو گیا اور سمندر کا پانی کشتی میں داخل ہونے لگا ۔ کشتی میں جو لوگ بیٹھے ہوئے تھے وہ ڈبے گلاس اور مگ لے کر یا جو کچھ بھی ان کے پاس تھا پانی نکالنے کی کوشش کرنے لگے ۔ اس کشتی کی دوسری سائیڈ پر جس طرف سوراخ نہیں ہوا تھا جو لوگ بیٹھے تھے انتہائی پرسکون نظر آ رہے تھے ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ ہمیں بھی پانی نکالنا چاہیے لیکن اس کے ساتھیوں نے کہا دفع کرو یہ ہماری سائیڈ تھوڑی ہے ، اس سے ہمارا کیا تعلق وہ خود ہی نکال لیں گے ۔
اشفاق احمد
زاویہ 3 روشنی کا سفر
 
Top