• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاہورکے مختلف علاقوں سے مردہ جانوروں کا 35 من گوشت اور سیکڑوں ہلاک مرغیاں برآمد

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لاہورکے مختلف علاقوں سے مردہ جانوروں کا 35 من گوشت اور سیکڑوں ہلاک مرغیاں برآمد

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
تبصرےصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے



مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں جب کہ ہلاک مرغیاں عوام کو فرخوت کی جاتی تھیں، فوٹو: فائل

لاہور: پولیس اور محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں سے مردہ گھوڑوں کا 35 من گوشت اور سیکڑوں کی تعداد میں ہلاک مرغیاں برآمد کرلیں۔

لاہور پولیس نے نواحی علاقے کوٹلی میر میں چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرکے مردہ جانوروں کا 8 من گوشت برآمد کرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ہی کی نشاندہی پر پولیس نے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 27 من گوشت برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا گوشت مردہ گھوڑوں، بھینسوں اور گدھوں کا تھا جو شہر کے مختلف ہوٹلوں کو فروخت کیا جاتا تھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین اور ڈائرکٹر فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپا مارتے ہوئے دکانداروں کو مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر چھاپہ مارا تو اس میں 20 فیصد مردہ مرغیاں پائی گئیں۔ مردہ مرغیوں کی برآمدگی کے بعد علاقے کے دکاندار گرفتاری سے بچنے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے۔
 
Top