• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مالک ارض وسماء کے سامنے دعا کےلیے ہاتھ بلند کیجیئے

اذان

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
54
اےاللہ ہم سےراضی ہوجا ، ہم توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما ، ہم پہ رحم فرما ، کرم فرما ، فضل فرما ، ہماری غلطیاں ، گستاخیاں اورخطائیں معاف فرما ، ہماری خام عبادتیں قبول فرما ، (آمین)

اےاللہ ہمیں گناہ سے بچا ،نفسانفسی سےبچا ،شیطان سے بچا ،شیطانی سے بچا ،شرسےبچا ،شرارت سےبچا ،حسدسےبچا ،حاسدسےبچا ، ظالم سےبچا،ظلم سےبچا ، کافر سےبچا ،کفر سےبچا ،جھوٹ سےبچا ،جھوٹوں سےبچا ،مشکل سے بچا ،مصیبت سےبچا ،جہنم کے عذاب سےبچا ، دشمن کی دشمنی سےبچا ، ظالم حاکم سےبچا ، حکیم سےبچا ، لالچ سے بچا ، ذلت سےبچا ، رسوائی سےبچا ، ذلت کی موت سےبچا ، رسوائی کی زندگی سےبچا ، دوسروں کی حق تلفی سے بچا ، معزوری سے بچا ، مجبوری سے بچا ، سودسےبچا ، حرام سےبچا ، برائی کے ہر کام سے بچا ، (آمین)


اے اللہ ہمیں تمام جہاں کی عزت دے ، ہمیں باعزت موت دے ، دینی و دنیاوی دولت دے ، ظاہری باطنی اور روحانی صحت دے ، دلی سکون اورجسمانی راحت دے ، بیماروں کو شفادے ، (آمین)

اے اللہ بےروزگاروں کوحلال روزگار عطافرمااورروزگاروالوں کےرز ق میں برکت اضافہ عطا فرما ، بے اولادوں کو اولادِ صالح عطافرما ، بگڑی اولادوں کو نیک صالح اور تابعدار بنا دے ، قرض داروں کے لیےقرض ادا کرنے کے وسائل پیدا فرما ، بیٹیوں کے لیے اچھےرشتے اور وسیلے پیدا کر دے ، بیٹوں کے لیے تابعدار بیویاں عطافرما ، (آمین)

اےاللہ روٹھوں کومنادے ، بچھڑوںکوملادے ،ٹوٹے دلوں کو جوڑدے ، ٹوٹے خاندان جوڑدے ،پتھردلوں کو موم کردے ،سخت دلوں کونرم کردے ، (آمین)

اے اللہ ہمیں مانگنا نہیں آتاہمیں بغیر مانگے عطافرما ، ہم سب کو ایک بنا ، ہم سب کونیک بنا ، اپناتابعدار بنا ،نمازی بنا ،غازی بنا،اسلام کا پاسداربنا ، (آمین)

اےاللہ ہمیں دینی و دنیاوی دولت سے مالامال کردے ،ہمیں رہنےکوآرام دہ پرسکون گھر عطافرما ،کھانے کو اچھی حلال خوراک عطافرما ،اپنی راہ میں کھلاخرچ کرنے کی توفیق عطا فرما ، دوسروں کے حقوق اداکرنے کی ہمت دے ، اپنےفرائض اداکرنے کی توفیق عطا فرما ، (آمین)

اے اللہ ہم بہت گنہگار ہیں ، خطاکار ہیں ، ریاکار ہیں ، سیاہ کار ہیں ، لیکن بندے تو تیرے ہی ہیں ، تیرے حبیب حضرت محمدصل اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ، اپنے اور ہمارے حبیب حضرت محمدصل اللہ علیہ وسلم کے صدقے ، اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاءاکرام کے صدقے ، اہل ِ بیت کے صدقے ، بزرگانِ دین اور اولیاءاکرام کے صدقےمیں ہمیں معاف فرمادے ، (آمین)

اے اللہ ہمارے آباواجداد اور جتنے مسلمان فوت ہوچکے ہیں ان کی مغفرت فرما انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرما ، (آمین)

اے اللہ جو کوئی ہم سے حسن ِ سلوک سے پیش آیا ہے چاہے اس کی نیت کچھ بھی تھی اسے دنیامیں بھی کامیابی دے اور آخرت میں بھی اس کے ساتھ نرمی کر ، ہماری جان کے دشمنوں اور ہم سے حسد کرنے والوں کو معاف کر دے اور جانے انجانے میں ہم نے بھی بہت سو کا دل دکھایا ہوگا ہم بھی معاف کر دے ، ہمیں انسانیت اور اپنے وطن کی خدمت کا موقع دے (آمین)

اے اللہ ہمارے پیارے پاکستان سے بد امنی کو ختم کر دے اور اسے محبت ، امن ، اخوت اور مساوات کا گہوارہ بنا دے اسے دن دوگنی اور اور رات چوگنی ترقی کی راہ پہ ڈال دے اس کے رہنماوں کی رہنمائی فرما ، (آمین)

اے اللہ ہماری اور سارے معاشرے کی اصلاح فرما ،اور ہمیں اپنے حبیب حضرت محمدصل اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ، (آمین)

 
Top