• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مال و دولت اور اولاد سےامیدیں رکھنا اور ان پر بھروسہ کرنا۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْہُ۝۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْنَ۝۱۱۵ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِىَ عَنْھُمْ اَمْوَالُھُمْ وَلَآ اَوْلَادُھُمْ مِّنَ اللہِ شَئًْا۝۰ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ۝۰ۚ ھُمْ فِيْھَا خٰلِدُوْنَ۝۱۱۶
اورجونیکی وہ کریں گے،وہ نامقبول نہ ہوگی اور اللہ پرہیزگاروں کو جانتا ہے۔(۱۱۵) وہ جو کافر ہیں، ان کی دولت اوراولاد اللہ کے سامنے کچھ کام نہ آئے گی اور وہ دوزخ کے لوگ ہیں۔ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔۱؎(۱۱۶)
مال و دولت اور اولاد سےامیدیں رکھنا اور ان پر بھروسہ کرنا
۱؎ قریش مکہ کے بڑے بڑے رئیسوں کو اور بنونضیر کے بڑے بڑے مہاجنوں کو مال ودولت کی کثرت اور اہل وعیال کی فراخ بالی پر بڑا ناز تھا اور انھیں مسلمان نہایت ذلیل نظرآتے تھے۔ وہ کہتے تھے جو یہاں اللہ کی نعمتوں سے محروم ہیں ، انھیں قیامت کے دن کیاملے گا؟ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بتایا ہے کہ مال ودولت کی فراوانی وہاں کام نہیں آئے گی اور نہ اولاد وعیال خدا کے عتاب سے چھڑاسکیں گے۔ وہاں اعمال حسنہ ہی پونجی سمجھی جائے گی اور وہ ان کے پاس ہے نہیں۔
 
Top