• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ ساحل کے مضامین

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

شہر کراچی سے شائع ہونے والا اپنی نوعیت کا ایک منفرد تحقیقی مجلہ ماہنامہ ساحل اپنی انوکھی خصوصیات کی وجہ سے عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ اس رسالے کی سب سے انوکھی و منفرد اور حیرت انگیز بات اس کی ارزاں قیمت تھی۔ یہ عموما سو صفحات اور کبھی کبھی دوسو صفحات پر مشتمل مجلہ صرف اور صرف دس روپے کی انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوتا تھا خود مجلے ہی میں اس بات کا دعویٰ موجود تھا کہ یہ مجلہ دنیا کا سستا ترین مجلہ ہے۔ اس رسالے کا سرورق بھی دیگر رسائل و جرائد سے بالکل مختلف تھا ساحل کا پہلا مضمون اس کے سرورق سے ہی شروع ہوتا تھا۔ ساحل کا خاص موضوع مغربی فلسفہ، سائنس،جدیدیت اور اسلام تھا۔ مغربی فلسفہ اور سائنس کس قدر ناقص، فضول اور خلاف اسلام ہیں اس کا اندازہ ساحل کے بیش قیمت اور تحقیقی مضامین سے بخوبی ہوتا ہے۔ عام طور پر سائنس، نت نئی ایجادات اور تحقیقات کے فوائد ہی گنوائے جاتے ہیں ان کے نقصانات کی طرف بہت ہی کم لوگوں کی توجہ گئی ہے۔ مضامین ساحل میں اس بات کو خوب واضح کیا جاتا تھا کہ سائنسی ایجادات کے نقصانات فوائد کے مقابلے میں بہت عظیم ہیں اور انہیں سائنسی ایجادات کے ذریعے انسان اپنی اور کائنات کی تباہی کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ موبائل کی تباہ کاریوں پر لکھے گئے ایک مضمون کو پڑھنے کے عرصے بعد تک میں موبائل کے استعمال کے سخت مخالف رہا۔ مجھے نہایت افسوس ہے کہ یہ رسالہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا۔ لیکن کبھی کبھی ماہنامہ محدث میں ساحل میں لکھنے والوں کے مضامین پڑھنے کو مل جاتے ہیں۔ جیسے ساحل کے مدیر سید خالد جامعی کا نومبر٢٠١١ کے محدث میں شائع ہونے والا یہ تحقیقی اور دلچسپ مضمون: اسلام اور سائنس کے مزاج و مناہج کا اختلاف

ایک مرتبہ ماہنامہ ساحل کی انتظامیہ سے پرانے رسالے حاصل کرنے کے لئے میں نے رابطہ کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے مجھے کئی مضامین کی ان پیج فائل فراہم کردی تھیں۔ انہیں مضامین کو میں یونیکوڈ میں کنورٹ کرکے آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ ساحل کا جو نیا مضمون شیئر کرونگا اس کے لنک کے ذریعے اس دھاگے کو اپڈیٹ کرتا رہونگا۔ ان شاء اللہ۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ساحل والوں کی اسلامک آرکائیو کے نام سے ایک ویب سائیٹ بھی موجود ہے۔ فلسفہ میں تو شاید ہدایت کیا افادیت کا بھی کوئی پہلو موجود نہیں ہے لیکن سائنس اور ٹیکنالوجی نے بلاشبہ گمراہی اور ضلالت پھیلائی ہے اور یہ اپنے ساتھ مغربی افکار و نظریات کو بھی ساتھ ہی لے کر آئی ہے لیکن اس کے افادی پہلووں سے بھی انکار ممکن نہیں ہے۔

راقم نے ساحل کے شماروں کا مطالعہ کیا ہے۔ محترم خالد جامعی صاحب اور ان کے دوسرے اصحاب سے براہ راست ملاقات کے ذریعے استفادہ بھی کیا ہے لیکن میرے خیال میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے ان کے نقطہ نظر میں کسی قدر توازن لانے کی گنجائش موجود ہے اور اس میں نقد کرتے ہوئے مطلقا اس کی افادیت سے انکار کا پہلو غالب نظر آتا ہے۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ جو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے دیوانے یا اسے خیر کل سمجھتے ہیں، ان کی اس ذہنیت کے علاج کے طور پر اسی قدر شدت سے رد و نقد سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے ان اصحاب کے غیر متزلزل عقائد میں شاید کچھ دراڑیں ڈال سکے۔

موبائل استعمال نہ کرنا کوئی خیر نہیں ہے بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ اس کے محتاج نہ بنیں، سادہ موبائل استعمال کریں اور نئے سے نئے موبائل کی خریداری کے ذریعے عالمی سرمایہ دارانہ نظام کو تقویت نہ بخشیں اور اپنی خواہشات کو کنٹرول کریں
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
محترم شاہد نذیر بھائی،بندے کو ماہنامہ ساحل کا ایڈریس مطلوب ہے۔مہربانی کرکے اسے شئیر کر دیں،میں اس کو مستقل لگوانا چاہتا ہوں اور اس کا ڈاک خرچ بھی بتا دیں
جزاک اللہ خیرا
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
محترم شاہد نذیر بھائی،بندے کو ماہنامہ ساحل کا ایڈریس مطلوب ہے۔مہربانی کرکے اسے شئیر کر دیں،میں اس کو مستقل لگوانا چاہتا ہوں اور اس کا ڈاک خرچ بھی بتا دیں
جزاک اللہ خیرا
بھائی آپ نے پہلی پوسٹ مکمل نہیں پڑھی۔ ایک عرصہ ہوا یہ مجلہ بند ہوگیاہے۔
 

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس پوسٹ کے ساتھ ہمممم سینئر بھی ہو گئے اور ہماری سنچری بھی مکمل
 
Top