• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ما معنی قول الدارقطنی: "یعتبر بہ"؟

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
امام الدارقطنی کے قول "یعتبر بہ" سے کیا مراد ہے؟ بعض کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ راوی ضعیف ہے لیکن متابعات میں اعتبار کیا جائے گا۔
اور "لا یعتبر بہ" والا راوی متابعات میں بھی معتبر نہیں!

کیا یہ صحیح ہے؟
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یعتبر بہ سے تضعیف ہی کی طرف اشارہ ملتاہے۔
لیکن اس سے تضعیف اور جرح کی نوعیت طے نہیں ہوتی بلکہ اس صورت میں راوی کے اندر ضعف خفیف بھی ہوسکتا ہے اورضعف شدید بھی ۔

اورکبھی کبھی تو اعتبار کے لئے کذاب کی مرویات بھی محدثین راویت کرتے ہیں اورلکھتے ہیں ۔

امام ابن حبان رحمه الله (المتوفى354)نے کہا:
؎مُحَمَّد بن إِبْرَاهِيم الشَّامي أَبُو عبد الله شيخ كَانَ يَدُور بالعراق ويجاور عبادان يضع الحَدِيث على الشاميين أخبرنَا عَنهُ أَبُو يعلى وَالْحسن بن سُفْيَان وَغَيرهمَا لَا تحل الرِّوَايَة عَنْهُ إِلَّا عِنْدَ الِاعْتِبَار[المجروحين لابن حبان: 2/ 301]۔
 
یہ تو طے ہو گیا کہ یعتبر بہ ضعف کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ کیونکہ ابھی ابھی سرچ کرنے پر میں نے دیکھا کہ امام دارقطنی نے کئی راویوں کو اپنی الضعفاء میں ذکر کرنے کے بعد صرف "یعتبر بہ" کہا ہے۔
اور یعتبر بہ سے ضعف کی نوعیت کا تعین نہیں ہوتا اس کی بھی مثال امام دارقطنی کی طرف سے ہی ملی ہے، یہ دیکھیں:

جمیل بن زید الطائی کے بارے میں امام دارقطنی فرماتے ہیں: "كوفي، عن ابن عمر، روى عنه الثوري، وعباد بن العوام، مقل، متروك، وقال مرة يعتبر به. «الضعفاء والمتروكون» (152) ."

یعنی سخت ضعیف بھی کہا اور یعتبر بہ بھی کہا۔۔۔ اس لیے آپ کی بات کا اثبات ہو گیا کہ یعتبر بہ سے ضعف کی نوعیت نہیں معلوم ہوتی۔

لیکن "لا یعتبر بہ" تو "یعتبر بہ" سے بھی سخت کلمہ ہے لہذا یہ تو بالاولی سخت ضعف پر مبنی ہو گا! صحیح؟
 
Top