• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجھے ایک بار مغربی سکالر نے کہا تھا -----

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
مجھے ایک بار مغربی سکالر نے کہا تھا -----

  • مجھے ایک بار مغربی سکالر نے کہا تھا.. " ھمیں کچھ سمجھ نہیں آتی ایک مسلمان مغرب میں پیدا ھوتا ھے ' اس کا سارا لائف سٹائل مغربی ھوتا ھے ' اس میں تمام شرعی عیب بھی موجود ھوتے ھیں ' لیکن جب اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا ذکر آتا ھے تو اس مغربی مسلمان اور کٹر مولوی کے ردِ عمل میں کوئی فرق نہیں ھوتا.. کیوں..? "

  • میں نے عرض کیا.. " یہ وہ بنیادی بات ھے جسے مغرب کبھی نہیں سمجھ سکتا.. یہ دلوں کے سودے ھوتے ھیں.. اور دلوں کے سودے کبھی بیوپاری کی سمجھ میں نہیں آسکتے..

  • نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ذات ایمان کی وہ حساس رگ ھوتی ھے جو برف سے بنے مسلمان کو بھی آگ کا بگولہ بنا دیتی ھے.. مسلمان دنیا کے ھر مسئلے پر سمجھوتہ کر لیتا ھے لیکن وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ذات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا..
  • یہ ایک ایسی آگ ھے جو انسان کو جلاتی نہیں ' اسے بناتی ھے.. اسے دوبارہ زندہ کرتی ھے.. اور تم اور تمہارے لوگ اس کیفیت ' اس سرور کو کبھی نہیں سمجھ سکتے.. تم لوگوں نے زندگی میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا مزہ چکھا ھی نہیں..
از جاوید چودھری، زیرو پوائنٹ
 
Top