• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبت رسولﷺ اور اطاعت رسولﷺ

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
ایمان کی تکمیل کے لئے محبت رسول ضروری ہے۔مگر جنت میں داخلے کے لئے اطاعت رسول شرط ہے،صرف محبت کافی نہیں۔
حضرت ابو طالب جو کے آپﷺ کے مشفق و مہربان چچا تھے،وہ رسول کریمﷺ سے بڑی محبت کرتے تھے۔زندگی بھر آپکا ساتھ دیا،مگر ایمان کی دولت سے محروم تھے۔اور آخری وقت میں بھی باوجودیکہ نبیﷺ نے کلمہ پڑھنے پر بڑا اصرار کیا مگرچونکہ ابو جہل وغیرہ اس وقت وہیں موجود تھے اور وہ لوگ آپکو اس سے باز آنے کو کہہ رہے تھے۔ ابو طالب کے جوابی الفاظ یہ تھے کہ "میرے بچے!مجھے نار پسند ہے مگر عار پسند نہیں"
اور حدیث رسولﷺ سے ثابت ہیکہ جہنم کا سب سے ہلکا عذاب حضرت ابو طالب کو ہوگا۔انہیں آگ کی جوتیاں پہنائی جائینگی،جسکی وجہ سے ان کا دماغ کھول رہا ہوگا۔
لہٰذا یہ ثابت ہواکہ دخول جنت کے لئے محبت رسول(عقیدت) کے ساتھ اتباع رسولﷺ(اطاعت) بھی ضروری ہے۔
(شیخ حافظ جلال الدین القاسمی حفظہ اللہ کی ایک تقریر سے اقتباس)​
 
Top