• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبت رسول

شمولیت
اکتوبر 17، 2017
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
4
رسول اللہ ﷺسے محبت
رسول اللہ ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جو شخص اپنی جان ، مال ، اولاد غرض ہر چیز سے زیادہ رسول اکرم ﷺسے محبت نہیں کرتا اس کا ایمان کسی صورت کامل نہیں ہو سکتا اس کی دلیل یہ حدیث ہے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
فوالذی نفسی بیدہ لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ وولدہ والناس اجمعین
’’قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ،تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک (پورا) مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے والد(ووالدہ )اور اولا د سے زیادہ مجھ سے محبت نہ کرے‘‘
(بخاری14)
 
Top