15محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
بہت سے اراکین ہیں ، جن کی تحریر کمال کی تاثیر رکھتی ہیں ۔۔۔ چونکہ لکھنے والے کی نسبت قاری پر تحریری انداز مؤثر ثابت ہوتا ہے،لہذا میں "وجہ پسندیدگی" بھی مختصرا تحریر کروں گی ۔
شیخ@کفایت اللہ ،
@ابوالحسن علوی کی تحاریر سے بہت متاثر ہوں ۔مجلس شوریٰ کے اہم رکن
@طالب نور بھائی ، ان کی تمام تحاریر بہت اعلی ہیں ، آج بھی ان کی پچھلی تحاریر ڈھونڈ کر پڑھتی ہوں۔اللہ تعالی ان بھائی کے لیے آسانی پیدا کر دے کہ یہ فورم پر دوبارہ مستقل ہو جائیں۔آمین
@انس بھائی ، مختصرا مگر جامع لکھتے ہیں۔
@عبدہ بھائی کا انداز بیان اور اسلوب بہت ہی اچھا اور زبردست ہے، ان کے دعوۃ و تبلیغ سے بے حد متاثر ہوں۔
@شاہد نذیر بھائی انتہائی دلیرانہ اور ببانگ دہل لکھتے ہیں ، ہم میں ایسے جرات مند افراد کی بھی بے حد ضرورت ہے۔اس لیے ان کی تحاریر بھی خوب تر ہیں۔
@محمد علی جواد ،
@اسحاق سلفی بھائی ، بیشتر مسائل پر گہرا دینی وعلمی مواد اور مطالعہ رکھتے ہیں،ان کی تحاریر علم میں اضافہ کا باعث ہیں۔ا ن سے استفادہ جاری رہتا ہے۔
میں یہاں بالخصوص
@محمد آصف مغل بھائی کا تذکرہ بھی کروں گی ، جو موجودہ مسائل میں پوشیدہ پہلوؤں کی نشاندہی کے ساتھ ان پر درست حل بھی بیان کرتے ہیں۔یہ صلاحیت کم ہی لوگوں میں دیکھی۔
ان کے علاوہ
@ابو عکاشہ بھائی، احادیث کے فہم و غور وفکر پر ان کی تحاریر بے حد استفادہ کا باعث رہتی ہیں۔
@خضر حیات بھائی ، معتدل موقف اور تدبر رکھتے ہیں۔
@محمد فیض الابرار بھائی بھی بہت اچھا لکھتے ہیں۔
ایک بات کہ مجھے دین کا علم سیکھنے کا بہت شوق ہے ، مذکورہ اراکین سے معذرت کہ شاید انھیں زحمت دیتی رہتی ہوں۔۔۔!:)
اور ایسے تمام اراکین جو دینی و علمی تحاریر اصلاح اور غور و فکر کے لیے پیش کرتے ہیں ، ان کا کردار بھی اہمیت سے خالی نہیں ہے۔
۔۔۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ا ن تمام معزز اراکین کو خیریت و عافیت سے رکھے کہ ہم ان سے استفادہ کرتے رہیں۔آمین!
تمام بہنیں اچھا لکھتی ہیں ، لیکن "کم"لکھتی ہیں۔خواتین کے مسائل پر تو"مہمانہ"اقدام کرنے چاہیئے تاکہ گھروں کی اصلاح ہو، لیکن اس کے لیے اراکین خواتین میں اضافہ ہونا ضروری ہے۔