• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ مشکوٰۃ صاحبہ

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
کسی بھی شخص کو زور زبردستی سے برائی سے روکا نہیں جا سکتا ۔۔برائی کی نشاندہی کی جا سکتی ہے رکنا یا نہ رکنا اس کی اپنی"مرضی" پر منحصر ہے۔البتہ اپنے آپ کو روکنے کے لئے سرگرم عمل رہا جا سکتا ہے۔
اب تو ایسی کوئی برائی باقی نہیں بچی جسے صرف خواتین سے خاص کیا جا سکے۔۔۔زبان کی برائیاں ،سختی ،تیزی ۔غیبت،چغلی،لگائی بجھائی میں مرد حضرات خواتین سے کم نہیں بلکہ کچھ تو خواتین سے بھی آگے ہیں خواتین تو خیر پیدائشی لے کر آتی ہیں مرد حضرات شاید ان کے ساتھ رہ کر ایسے ہو جاتے ہیں۔
ایک عادت جو آج کل کی دین دار لڑکیوں میں حد سے زیادہ بڑھ رہی ہے ۔
عرصہ گزرا دنیا دار لڑکیاں کسی کھلاڑی ،اداکار،کسی گانے والے کی آواز سن کر اس متعلق باتیں کیا کرتی تھیں ،،اس کی آواز ایسی ہے اور یہ وہ ۔۔۔۔اسے دینی طبقے میں بری نظر سے دیکھا جاتاتھا ۔۔لیکن اب دین دار لڑکیاں ان باتوں میں مشغول ہوتی ہیں ۔
"فلاں قاری کی آواز سنی کتنی خوبصورت ہے ۔۔۔بھئی میں تو ا سکے علاوہ کسی کی آواز ہی نہیں سنتی "۔۔۔"میرے پاس فلاں منشد کے سارے ہی ترانے ہیں "فلاں نعت خواں۔۔"وہ قاری تو تلاوت کے ساتھ عربی نظمیں بھی خوب پڑھتاہے ۔۔۔""آواز سنی ہے ا سکی کتنا اچھا لہجہ ہے۔۔لگتا نہیں پاکستانی ہے" ۔۔۔
"میں نے کہا ہے کہ کسی قار ی او رحافظ سے شادی کرواؤں گی(مہینے بعد انتہائی دکھ سے)میں نے تمہیں ایک قاری صاحب کا بتایا تھا نا ان کی شادی ہوگئی ہے۔۔۔"
"میری سہیلیاں کہتی ہیں اس عالم کی آواز اچھی ہے تو میں نے کہا بھلا آواز ہی کی وجہ سے شادی تونہیں ہوتی ناں اور بھی بہت کچھ دیکھناہوتاہے ۔۔ویسے اس کے پاس علم بہت ہے۔۔۔"
اور مائیں اس سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔
"وہ جو قاری جس نے تروایح پڑھائی ہے یہاں پر ۔۔۔تم آئی تھی نا کتنی اچھی آواز ہے میں نے اس کے ابو کو کہا ہے اسی کا رشتہ لے لیں ۔۔لیکن اس کا رشتہ پہلے ہی طے ہے،بھلا پڑھے، لکھے لڑکوں کوکون خاندان سے باہر جانے دیتا ہے ۔۔ویسے بڑا اچھا لڑکا ہے ۔۔اس کا رشتہ نہ ہوا ہوتا تو میں کر دیتی ۔۔آواز بڑی اچھی ہے نا اس کی (اچھائی ،برائی کا پیمانہ آواز ٹہری یہ بھی خوب ہے)
یہی کلام دنیا دار کریں تو معتوب،عجیب نگاہوں سے دیکھے جائیں ،دنیا دار لڑکیاں کسی کی آواز کے پیچھے مریں تو بری ٹہریں یہ غیر محرم افراد کی "آواز" کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائیں دین کے نام پر یہ سب جائز ہے۔

شادی شدہ خواتین میں اپنےہی " لباس "کی برائی ۔۔۔۔۔اس سے سخت تررررین نفرت ہے ۔۔۔
جہاں تین عورتیں جمع ہوئیں وہیں یہ کام شروع۔۔۔اور بعض اوقات تو کسی "خاتونہ"کو کوئی مسئلہ نہ بھی ہو تو وہ بھی اس ناک اونچی کرنے کی فکر میں اس کام میں شامل ہو جاتی ہے ۔۔یاپھر اس طعنے سے بچنے کی کوشش کرتی ہے "اتنا ظلم ہوتاہے بیچاری اکیلے میں بتانے سے بھی ڈرتی ہے۔"
چند سال قبل بچوں میں ا پنے خالہ ماموں مارنے کاشوق پیدا ہوا تھا کہ بچپن میں کس کے کتنے خالہ ماموں فوت ہوئے ۔جس کے سب سے زیادہ ہوئے وہ جیت گیا۔۔اب اگر کسی کے خالہ ماموں کوکچھ بھی نہ ہوا ، وہ بھی کم از کم چار پانچ کو مار چکا تھا ۔۔۔وہی حال خواتین کا ہے۔۔۔
کہتی ہیں کہ" ہمیں بھی تو دل کے پھپھولے کسی کے ساتھ پھوڑنےہیں ہم کس سے جا کر کہیں؟" تو جس کے ساتھ وہ دکھ بانٹیں گی اس نے کسی اور کے ساتھ دل ہلکا نہیں کرنا؟چاہے ہمدردی میں کرے یا کسی اور طرح سے!
شادی شدہ خواتین سے اکثر گزارش رہتی ہے مہربانی کریں اپنے صاحبان کی برائی سے بچیں ۔۔آپ اپنے میکے میں،سہیلیوں میں برائی کرتی ہیں ۔۔میکے والے بد زن ۔۔۔آپ کے گھر کے معاملات بہتر ہوجاتے ہیں اور جب کبھی آپ تعریف کریں توطعنے دئے جاتے ہیں "وہی ہے نا جس نے فلاں وقت میں یہ کیا تھا،وہ کیا تھا"۔۔۔آپ کو دکھ ہوگا لیکن پہلے رک جاتیں اپنے راز کی حفاظت کرتیں تو ایسا نہ ہوتا۔آپ برائی نہ کرتیں تو کسی کو براکہنے کی ضرورت۔۔
دوسری جانب مرد حضرات بھی جب تک تین چار دوستوں میں بیٹھ کر بیوی کی برائی نہ کر لیں ان کی مردانگی پر حرف آتاہے کہ بیوی کے نیچے لگا ہو ا ہے ۔۔۔
امی جان کہتی ہیں مردوں کی عادت ہوتی ہے دوستوں میں یہ چلتا ہے ۔ ۔۔۔میں عاجز ہوں کہ یہ کون سی دوستی ہے جو اپنے ہی گھر والوں کی برائیاں کرنے سے ہی نبھتی ہے۔
گزشتہ دنوں ایک صاحب کے گھر والوں نے ان کے دوست کی بیوی کو کہا کہ یہ محترم دوسری شادی نہیں کریں گے ۔۔۔دوست کی بیوی نے جھٹ ساری بات اپنے خاوند کو بتا دی ۔ دوست نے فورا ن سے پوچھا کہ کیاوقعی ایسا ہے آپ کے گھر والوں کو توآپ پر بڑا یقین ہے۔۔اس پر انہوں نے گول مول جواب دے دیا ۔جب گھر والوں کو خبر ہوئی تو انہیں سخت غصہ آیاکہ اس نے اپنے خاوند سے بات کیوں کی۔۔۔بھئی آپ بات نہ کرتے وہ گھر جا کر بات نہ کرتی جو خود اپنے معاملات کی حفاظت نہیں کرتا دوسروں سے کیا توقع کرے کہ وہ آگے نشر نہیں کریں گے۔۔
دوسری طرف وہ بھائی بھی دوست کو دو ٹوک جواب نہ دے سکے میرا معاملہ ہے اس میں آپ کو بولنے کا حق نہیں۔۔۔۔۔مجھے سمجھ نہیں آتی عورت کی سہیلیوں اور مرد کے دوستوں کو ان کے گھر کے معاملات سے تعلق!
ایسے بھی ہیں جو گھر میں بالکل ٹھیک ہیں لیکن دوستوں میں ناک اونچی کرنے کے چکر میں بیوی کی برائیوں میں لگے رہتے ہیں ۔۔۔اعاذنا للہ منھم
عورت و مرد باہر ایک دوسرے کی برائیاں کرتے ہیں تو ہی لوگ باتیں کرتے ہیں کسی پروحی نازل نہیں ہوتی کہ آپ کے گھر کے معاملات جان سکے۔۔
ویسے لباس ذرا میلا ہو تو بدلنے کی فکر ہے ۔۔۔لیکن یہاں اپنے اعمال سے کٹا پھٹا ،میلا ،جلا لباس بھی "قبول " ہے۔
دوسری چیز خواتین کے ساتھ زیادہ خاص ہے وہ ایک جملہ
"خرچے پورے نہیں ہوتے"
خواتین کے پاس جتنا مرضی پیسہ ہوخرچے پورے نہیں ہونے کی رٹ ہے ،کم پیسہ ہوتوبھی خرچہ پور انہیں زیادہ ہو تو بھی پورا نہیں۔۔۔۔۔گھر کے حالات یوں بیان ہوتے ہیں کہ ان سے زیادہ کوئی مفلوک الحال نہیں ۔۔۔پتہ نہیں پھر خرچے کہاں سے پورے ہو جاتے ہیں۔ ۔۔۔غصے والا آئیکون
اللہ نے قرآن کریم میں فرمایا
لئن شکرتم لازیدنکم
لیکن رونا ختم ہو توشکر بھی کیا جائے ۔۔
خواتین سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے ۔۔۔۔۔خاوند کی لائی ہوئی چیز کو ٹھکرانا ،ناپسند کرنا انتہائی قبیح معاملہ ہے اس سے اجتناب ہر صورت لازم ہے ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
یہ آپ نے کس بنیاد پر کہا - کیا واقعی
آئیڈیل بیوی اور آئیڈیل شوہر ایسا ہی ہوتا ہے -
مرد، بیوی کا اپنے سامنے بولنا اور اپنے معاملات میں دخل دینا نا پسند کرتاہے ۔۔اس کے لئے اندھی ،گونگی بیوی ہی آئیڈیل ہو گی اور عورت کاسدا کا رونا میرے لئے کیا کیا ،کبھی میری کوئی بات مانی۔۔۔؟اس کے لئے تابع دار خاوند ہی آئیڈیل ہو گا۔۔۔ورنہ ایک نارمل زندگی سے آئیڈیل تلاشنے کی چہ ضرورت؟
شاید ہمارے دماغ میں یہ بات سمائی ہوئی ہے کہ آئیڈیل گھروں میں کوئی پریشانی ،دکھ تکلیف ،ناراضگی،جھگڑے نہیں ہوتے ۔۔۔۔ ہوتے ہیں لیکن ان کے معاملات ویسے نہیں ہوتے جو آئیڈل پرستوں کے ہوتے ہیں ۔جب اپنے معاملات اچھے ہوں توآپ خود آئیڈیل ہوتے ہیں آپ کو آئیڈیل تلاشنے کی ضرورت؟؟؟۔اپنے معاملات درست کر کے دوسروں کے لئے آئیڈیل بن جائیں نہ کہ گھروں میں معاملات خود خراب کریں اور دوسروں میں اپنے خواب تلاشتے پھریں۔۔
ہم نے ذہنوں میں بت بنا رکھے ہوتے ہیں ۔۔بیوی ایسی ہوگی ،خاوند ایسا ہو گا جب وہ بت ٹوٹتے ہیں تو پھر تکلیف ہوتی ہے کیونکہ بتوں کو بہر حال ٹوٹناہی ہوتاہے۔
یہ بت نہ ہوں اور ہر دوسرے کو اپنے جیسا انسان سمجھ کر زندگی گزاری جائے تو آئیڈیل تلاشنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
۔شاعری بھی کرتی ہیں۔شوق کیسے پروان چڑھا؟شاعری کا موضوع کیا ہے؟اپنی تحریر کردہ پسندیدہ نظم یا شعر؟
"شاعری" توبہ تو بہ۔۔۔"الجام" تو نہ نہ دیں ۔۔۔برصغیر کی شاعری رونے دھونے یعنی ہجر ،وصال ،فراق سے نکلتی نہیں اور ہمارا اس سے علاقہ نہیں ۔۔۔تبھی تو کسی ادب آداب والے نے ایک مشہور شاعر کے متعلق کہا تھا فلاں صاحب کیا شاعری کرتے ہیں چھوڑیں جی انہیں تو "عشق،محبت" کی کچھ خبر نہیں وہ کیا شاعری ہوئی بھلا جس میں اس کا ذکر نہیں ۔۔۔سننے والے نے جھٹ اس شاعر کا بادہ و ساغر سے لبریز کلام سنا یا تو واہ واہ ہوگئی اس سے بڑا شاعر کوئی ہے ہی نہیں ۔۔۔۔
اب صاحب ادبستان کے نزدیک ہم شاعری نہیں کرتے ،ویسے بھی ہمیں بحر ،اوزان ۔فعلن فعلان کا کچھ نہیں پتہ۔۔۔بس قلم اٹھا یا۔۔۔ جو قلم لکھوائے لکھ دیتے ہیں۔۔۔قافیئے ملا دیئے۔۔۔ بات ختم۔۔۔۔شاعری مکمل۔۔۔۔۔ابتسامہ
شعراء سے معذرت ۔۔۔۔۔
ورنہ کہنے کو تو وصی شاہ کی صاحبہ کتب شاگردہ نے ہمیں کہا تھا "شاعری "مت چھوڑیئے گا ۔۔۔بھلا ہم نے ان صاحبہ سے پوچھ کر شاعری کی تھی جو ان کے کہنے پر نہ چھوڑتے ۔ ۔۔۔۔۔ابتسااااامہ
شوق کا علم نہیں اتنی خبر د ی جاتی ہے کہ ہم ابتدائی سکول کے زمانے میں کلام بھی شاعری میں کرتے تھے ۔۔۔2004 کے بعد کلام محفوط بھی ہونے لگ گیا۔
معلوم نہیں کون سا اول تھا کون سا آخر ۔۔۔۔۔۔البتہ 2006 کا شعر یاد رہ گیا کہ لبنا ن جنگ میں لکھاتھا
ساتھی تم نصاری کے حامی تم یہود کے
مسلمانوں منکر ہوگئے تم اپنے وجود کے
موضوع کچھ خاص نہیں جو حالات لکھنا سکھا دیں۔۔
پسندیدہ نظم یا شعر بہت مشکل سوال ہے ۔۔موضوع کے حساب سے الگ الگ۔۔۔۔بچوں کی چند نظمیں فورم پر بھی پوسٹ کی ہیں ۔۔

اس میں آپی اور منا
2011 میں لکھی آزاد نظم ۔۔۔اسی کا آخری شعر پسند ہے ۔
گزرتے لمحوں ،جھپکتی پلکوں ،بیتے سالوں
ڈھلتی زندگی،سلگھتی سانسوں ،ان روز و شب کو
میں نے کیسے گزارا یہ سوچ ڈالوں
خود ہی سے اپنا حساب لے لوں
اگر یہ زندگی شاہراہِ دیں پر گام زن ہے
تو کرم ہے رب کا ،عطا ہے اس کی
یقینا اسی میں بقا ہے میری
لیکن!
اگر یہ زندگی
دنیا(سراب مانند) کی خواہشوں میں گزر رہی ہے
راہِ حق سے بھٹک چکی ہے
ہے یہ قصور اپنا ،خطا ہے میری
مگر ابھی بھی وقت ہے کہ
معافی مانگ لوں میں
غلطیوں کی ،کوتاہیوں کی
گناہوں کی سیاہیوں کی
گزرتے لمحے سنوار ڈالوں ،زندگی کو نکھار ڈالوں
آخرت کی بقا کی خاطر ،اپنے رب کی رضا کی خاطر
آنے والے روزِجزا کی خاطر
کہ
دنیا دارالعمل ہے لیکن!
آخرت میں بس حساب ہو گا۔۔۔۔۔!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
قرآن اور محاسبہ نفس کی محفل ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
کہتے ہیں کہ تمام انسانوں میں تقریبا 70 فیصد صلاحیتیں ایک جیسی ہوتی ہیں اب جو چاہے انہیں تلاش کر نکھار لے ۔۔۔
ابتدئی ٹین ایج ،سنڈے میگزین میں ایک شخص کی بائیو گرافی پڑھی تھی جو تھاتو ہر فن مولا لیکن اس کا کوئی پرسان حال نہ تھا ۔۔پڑھنے کے بعد بے اختیار کہہ دیا " بندہ ہر فن مولا ہو تو کتنا مزہ آئے " جواب ملا " منہ دھونا تو آتا نہیں ہے اور ہر فن مولا بننے چلی ہیں "۔
وہ دن گیا آج کا دن آیا ۔۔۔۔۔۔ہر چیز سیکھنے کی کوشش ہوتی ہے ۔مہارت ،قابلیت کسی بھی چیز میں نہیں البتہ یہ بھی نہیں ہے کہ کسی چیز کا پوچھا جائے تو" مجھے نہیں پتہ"
 
  • پسند
Reactions: Dua

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
ہمارے نماز روزے سے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی لیکن جب معاشرتی معاملات ،رویوں کی بات اور خاص کر دہرے رویوں کی بات آئے تو دین دین کرنے والے بھی مشکلات پید اکرنے میں کسی سے کم نہیں ہوتے۔شاید ہم صرف نماز، روزے ۔عبادات کو ہی دین سمجھتے ہیں ۔
تنہائی بہترین سدباب ہے ورنہ محافل میں انسان خود شریک گناہ ہوتاہے ۔۔روکنے پر " میں اس کے منہ پر بھی کہہ سکتی ہوں "اور سامنے پر دماغ خراب ہے تمہارا میں نے اپنا سر پھٹوانا ہے ۔۔"
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
میرا اتنا زیادہ ملنا جلنا نہیں ہے البتہ جہاں ملنا جلنا ہے وہ سب معروف دین پر عمل کرتے ہیں ۔۔مزید پر سختی سے روک دیاجا تا ہے یوں نہیں ا ور یوں ۔۔۔۔۔۔۔علم ہے تو عمل نہیں عمل ہے تو اخلاق نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتنے ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہوں ۔اہلِ حدیث ہوں یا جو بھی جس کی جو بات غلط ہے وہ غلط ہی ہے ۔ تب ہی کہا جات اہے کہ "اپنوں " کے خلاف بول رہی ہے ۔۔ذہنی ، نفسیاتی مریض سنا ہے بس وہی معاملہ ہمار اہے ۔۔۔۔۔ابتساااااااامہ
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top