• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم حیدرآبادی صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!


محترم حیدر آبادی صاحب شعر و ادب اورسیاسی معاملات سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں۔ موصوف اردو زبان کی ترویج کے لیےبھی محنت کررہے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں۔ آئیے ان کے بارے مزید جانتے ہیں!



1۔ اپنے تعارف سے آگاہ کریں ۔

2۔ آپ کی اصل رہائش کہاں کی ہے ؟ وہاں کا ماحول دین کے حوالے سے کیسا ہے ؟

3۔ آپ کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آپ ایک طویل عرصہ سے سعودی عرب میں ہیں۔ اس طویل قیام سے متعلق آپ کے تجربات و مشاہدات کیا ہیں؟

4۔ آپ کی دینی و دنیوی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا؟

5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟

6۔ عمر عزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تک زندگی سے کیا سیکھا؟؟

7۔ شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔ انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیونکر پیدا ہوا ؟

9۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

10۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

11۔ آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟

12۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

13۔ ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

14- اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ دین کے معاملے میں کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

15۔ امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟ اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

16۔ مطالعے كا كتنا شوق ہے؟

17۔ شادی شدہ زندگی سے متعلق آپ کے نظریات یا تجربات کیا ہیں؟

18- محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟

19۔ محدث فورم پر آپ کس چیز کی کمی یا خامی محسوس کرتے ہیں جسے آپ لازمی سمجھتے ہوں؟

20۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔ اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

21۔ پاکستان اور انڈیا کے دینی حلقوں کے حوالے سے آپ کا موازنہ کیسا ہے یا آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟

22۔ آپ ایک غیرملک میں قیام پذیر ہونے کے سبب دونوں پڑوسی ممالک کی صحافت اور میڈیا سے واقف ہوں گے۔ اس حوالے سے آپ کے کیا تاثرات ہیں؟

23۔ دونوں ممالک کی سیاست اور عوامی رجحانات میں آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟

24۔ آپ کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے ، ہم نے سنا ہے کہ انڈیا کے دیگر علاقوں کی بہ نسبت حیدرآباد دکن کے مسلمان زیادہ بہتر حالت میں ہیں ، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔

25۔ حیدرآباد دکن کی نظام حکومت اور سقوط حیدرآباد کے سانحے سے متعلق آج کی نئی مسلمان نسل کے کیا خیالات ہیں؟

26۔ حالیہ دنوں میں حیدرآباد کی مسلم قیادت کا میڈیا میں بہت شور ہوا ہے۔ اس قیادت کا حیدرآباد میں کتنا اثر ہے یا حیدرآباد کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اس نے کیا کیا ہے؟

27۔ انڈیا اور پاکستان کی نوجوان مسلم نسل کے تعلق سے آپ کے کیا خیالات ہیں؟

28۔ سیر و سیاحت کے حوالے سے آپ نے اپنے ملک کے کن کن علاقوں کا سفر کیا ہے۔ ان علاقوں کے متعلق کچھ بتائیں۔۔

29۔ انڈیا کے موجودہ سربراہ سے متعلق بھارتی مسلمانوں کو جو تشویش یا تحفظات لاحق ہیں اس کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟

30۔ انڈیا کے حالیہ الیکشن میں جس سیاسی جماعت کا ملکی سطح پر انتخاب ہوا ہے اس کی وجوہات یا اسکے نتیجے میں پیش آنے والے اثرات کے متعلق کچھ بتائیں۔۔

31۔ انڈیا کی نئی نسل میں مذہبی یا لسانی تعصب کس حد تک ہے؟ کن علاقوں میں زیادہ ہے اور کن میں کم؟

32۔ آج کے انڈیا میں ہندو مسلم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کوئی حقیقی وجود ہے یا یہ صرف میڈیا کا پروپگنڈہ ہے؟

33۔ آپ کے ملک میں ایک سیاسی جماعت کا اچانک عروج ہوا تھا جس نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تھی اور دہلی میں اپنی چند دن کی حکومت بھی بنائی ، اس کے متعلق کچھ تفصیلات سے آگاہ کریں کہ پھر اس پارٹی کی مقبولیت کیوں کم ہو گئی؟

34۔ انڈیا اور پاکستان کی روایتی سیاسی چپقلش کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

35۔ تقسیم ہند کے متعلق آپ کے کیا نظریات ہیں؟

36۔ انڈیا میں اردو شعر و ادب کی کیا حالت ہے؟ کیا نئے نوجوان لکھاری اور نئی کتب و رسائل سامنے آ رہے ہیں؟

37۔ آپ کے ملک سے کتنے اردو اخبارات شائع ہوتے ہیں اور ان کا سرکولیشن کیسا ہے؟

38۔ جنسی بےراہ روی یا تشدد کسی خاص ملک کی برائی نہیں مگر کیا وجہ ہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے انڈیا بہت بدنام ہوا ہے؟

39۔ انڈیا کی نوجوان نسل میں مذہب کے حوالے سے وطن پرستی کا مادہ کتنا ہے؟

40۔ آپ کو اگر ایک جملے میں اپنے ملک کا تعارف کروانے کو کہا جائے تو آپ کیا کہیں گے؟



@حیدرآبادی


(دوران انٹرویو مزید سوالات کی اجازت ہے--منجانب:انٹرویو پینل)
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یاد آوری اور عزت افزائی کا شکریہ بھائی۔ آج (27/اکتوبر) ویسے بھی اس فورم پر احقر کے دو سال مکمل ہوئے۔ :)
انٹرویو ۔۔۔۔؟؟ ہمممم ۔۔۔ من آنم کہ من دانم
کچھ سال قبل اردو بلاگرز کے انٹرویو کا سلسلہ جاری ہوا تھا ، جس کے ضمن میں راقم کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا ، جسے آج بھی یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ مگر خیر اس بات کو زائد از پانچ سال گزر گئے ۔۔۔ تازہ گفتگو بھی ضروری ہے ;)
مصروفیات کے سبب ایکدم تو سارے جواب نہیں دے سکوں گا، وقفہ وقفہ سے کوشش کروں گا انشاءاللہ۔ احباب چاہیں تو جوابات کے درمیان بھی اپنے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ :)
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
پنج سالہ پرانا انٹرویو تو پڑھ کر لطف اندوز ہوچکا، اب تازہ انٹرویو کا انتطار ہے۔ امید ہے کہ قارئین کو اس انٹرویو میں بھرپور مزا آئے گا کیونکہ :

(دوران انٹرویو مزید سوالات کی اجازت ہے--منجانب:انٹرویو پینل)​
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
حیدر آبادی برادر! کہاں ہیں؟ لگتا ہے کہ بہت مصروف ہیں۔ چھٹیوں پر حیدرآباد تو نہیں چلے گئے؟ مسکراہٹ ۔۔۔ ایک مصرع یاد آگیا کہ ۔ وہ آ تو جائے مگر انتظار ہی کم ہے ۔ لیکن ہم تو شدت سے منتظر ہیں، اب آ بھی جائیں ۔ مسکراہٹ
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
حیدر آبادی برادر! کہاں ہیں؟ لگتا ہے کہ بہت مصروف ہیں۔ چھٹیوں پر حیدرآباد تو نہیں چلے گئے؟ مسکراہٹ ۔۔۔ ایک مصرع یاد آگیا کہ ۔ وہ آ تو جائے مگر انتظار ہی کم ہے ۔ لیکن ہم تو شدت سے منتظر ہیں، اب آ بھی جائیں ۔ مسکراہٹ
حیدرآباد جا کے بھی آ گئے بھائی۔ اب سوچ رہے ہیں کہ اگلی بار لندن جانا چاہئے اور وہاں اپنے اور @شاکر بھائی کے مشترکہ دوست کی مہمان نوازی اور سیرو سیاحت کا لطف اٹھانا چاہئے۔ تصویریں اور ویڈیوز بھیج کر یار لوگوں کو خواہ مخواہ دنیا کی سیر کے لئے بھڑکایا جاتا ہے :(
ارے ۔۔۔ ہاں ابھی یہ انٹرویو تو باقی ہے ۔۔۔ ملتے ہیں اک چھوٹے سے بریک کے بعد :)
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ایک آدھ رپلائی پھینک کے خاموشی کرادی
کیوں نہیں باتاں کرتے تم حیدر آبادی
لمبا چوڑا انٹر ویو ہوگا یہ ہوگئی منادی
کہاں گم ہوگئے تم حیدر آبادی
بے چین ہیں انٹر ویو کے لئے بھائی یوسف ثانی
پھر بھی آکر یہاں باتاں نہیں کرتے تم حیدر آبادی
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
تا دم تحریر 20 دن ہوگئے، ڈھائی سو کے قریب مناظر اور 6 کمنٹس ۔ ۔ ۔ لیکن صاحب انٹرویو تا حال کسی ایک سوال کا جواب نہیں دے پائے۔ لگتا ہے کہ انٹرویو کے آغاز سے قبل اُن سے اُن کی فراغت کا نہیں پوچھا گیا۔ ورنہ حیدرآبادی بھائ یہ ضرور کہتے کہ: صاحب مت پوچھئے۔ اتنی مصروفیت ہے کہ فراغت میسر نہیں۔ فراغت ملے تو وقت نہیں ملتا۔ اور وقت ملے تو یہ بھول جاتا ہوں کہ انٹرویو میں سوالات کے جوابات بھی دینے ہیں۔ مزید لگتا ہے کہ ابھی تک آغاز نہ ہونے والے اس انٹرویو کا کتنی شدت سے انتظار ہورہا ہے کہ صفر جواب پر ڈھائی سو مناظر ہوچکے۔ سوچنے، سمجھنے، ہنسنے، مسکرانے اور حیدرآبادی بھائی کے واپس آنے کی امید والے بہت سارے آئی کون ز ۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
1۔ اپنے تعارف سے آگاہ کریں ۔
تعارف کے ذکر پر یاد آیا کہ کچھ دن قبل یہیں کہیں مجہول آئی ڈی سے متعلق بحث چھڑی تھی۔ میں نے وہاں کچھ یوں لکھا تھا کہ مجہول آئی ڈی اور قلمی نام میں فرق کرنا چاہیے۔ یوسف ثانی بھائی نے بھی کہا تھا کہ قلمی نام والا شخص مجہول نہیں ہے کیونکہ اسے سوسائٹی جانتی ہے۔
عرض ہے کہ سوسائٹی مجھے اصلی نام سے جانتی ہے (اور فورم کے کچھ اراکین بھی شخصی حیثیت سے واقف ہیں) اور یہ "حیدرآبادی" میرا قلمی نام ہے۔ بہت سی جگہوں پر میں قلمی نام ہی استعمال کرتا ہوں جس کی کچھ معقول وجوہات ہیں۔
تعارف یہ ہے کہ میرا تعلق حیدرآباد (دکن) سے ہے۔ عمر عزیز کے دو عشرے دکن میں اور دو سعودی عرب میں دیکھتے دیکھتے بس ایسے گزر گئے کہ لگتا ہے ابھی کل کی بات ہے۔ ;)
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
2۔ آپ کی اصل رہائش کہاں کی ہے ؟ وہاں کا ماحول دین کے حوالے سے کیسا ہے ؟
سوال کے پہلے حصہ کا جواب تو اوپر دے چکا ہوں۔ سوال کا دوسرا حصہ کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔۔۔ بلکہ آج تک تو غریب کو یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آئی کہ وہ "دین" ہے کہاں جو کتابوں میں بیان ہوتا ہے اور علمائے ربانی کے دہن مبارک سے ادا کیا جاتا ہے۔
ہر جگہ ثقافت، کلچر ، رسم و رواج ، روایات وغیرہ وغیرہ کا غلبہ ہے۔ بےشک استثنائی صورتیں چھوٹے موٹے علاقوں ، محلوں ، گھرانوں کی شکل میں پائی جاتی ہیں مگر بہرحال یہ دنیا کے ہر ملک کی خاصیت ہے جس میں ہندوستان بھی شامل ہے۔
ہاں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ جس محلہ / علاقہ / شہر کا میں آبائی باشندہ ہوں وہاں کے مسلم گھرانوں میں برقع/نقاب آج بھی پایا جاتا ہے ۔۔۔ گو کہ پچھلے دو دہوں کے دوران کچھ کمی ضرور آ گئی ہے۔ اسی طرح دو دہائی قبل جب نماز فجر میں نوجوانوں کی دو تین صفیں مساجد میں پُر ہوا کرتی تھیں آج بمشکل تمام ایک صف پُر ہوتی ہے۔ رمضان کی بات علیحدہ ہے۔
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
3۔ آپ کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آپ ایک طویل عرصہ سے سعودی عرب میں ہیں۔ اس طویل قیام سے متعلق آپ کے تجربات و مشاہدات کیا ہیں؟
اگر سماجیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس کے متعلق ہم بہت پہلے اپنے بلاگ پر کچھ یوں لکھ چکے ہیں ۔۔۔

آدمی کو قنوطیت پسند نہیں بلکہ رجائیت پسند ہونا چاہئے۔
ہمیشہ اچھائی کی طرف دیکھیں ، مثبت سوچوں کو پالیں ، خود بھی خوش رہیں دوسروں کو بھی خوش رکھا کریں۔
چلئے ۔۔۔ ایک عام سی نظر یہاں سعودی عرب کے ماحول پر ڈال لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
  • کوئی فساد نہیں ، کوئی دھماکہ نہیں ، کوئی کرفیو نہیں ۔۔۔ ہر طرف امن !
  • کوئی احتجاج نہیں ، کوئی بند نہیں ، کوئی راستہ روکو مہم نہیں ۔۔۔ روزمرہ کی عام سادہ اور پرسکون روش !
  • کوئی غیر ضروری چھٹیاں نہیں ، لہذا روزانہ کی آمدنی پر منحصر افراد کو کوئی فاقہ نہیں !
  • کوئی پلو نہیں ڈھلکتا ، آنکھ نہں لڑتی ، آنکھوں کا "زنا" نہیں ہوتا ۔۔۔ ہر طرف عبایا !
  • کوئی سینما ہال ، تھیٹر نہیں ، کوئی پرہجوم بس اسٹاپ نہیں ، لڑکیوں یا خواتین سے کوئی چھیڑخانی نہیں !
  • کوئی فنکشن ہال نہیں ، تقاریب کی کوئی لہر نہیں ، کوئی مخلوط بیٹھکیں نہیں ۔۔۔ لڑکا-لڑکی کی عاشقی نہیں !
  • کوئی سیاست داں نہیں ، کوئی سیاسی جماعت نہیں ، کوئی سیاسی تنازعات نہیں ، کوئی انکاؤنٹر نہیں ۔۔۔ ہر طرف امن ہی امن !
  • مصروفیت کا کوئی بہانہ نہیں چلتا ، کام کے دوران وقتِ نماز آئے تو سب مسجد میں ۔۔۔۔ اللہ اکبر !
ایک عام آدمی کو مزید کیا چاہئے ؟ ایک سادہ اور پرسکون زندگی اور روزمرہ کا پُرامن ماحول۔ اگر پھر بھی کسی کو یہاں "امن و سکون" نظر نہیں آتا تو نہایت افسوس کی بات ہے۔ بہتر ہے کہ ایسا شخص سب سے پہلے "نفسیاتی ڈاکٹر" کے پاس جائے !
بحوالہ

دوسری اہم بات یہ کہ دو دہوں کے دوران غیر مقیمین کو دی جانے والی سہولیات میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
 
Top