• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم رضا میاں صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!




محترم رضا میاں صاحب کا انٹرویو

موصوف کا شمار محدث فورم کےسینئر اراکین میں ہوتا ہے ، گو کہ ابھی کم عمر ہیں۔علماء کی اردو کتابوں کا، افادہ عام کے لیے انگریزی میں ترجمہ کرتے ہیں اور ماشاء اللہ ہمارے یہ بھائی "محدث" بننا چاہتے ہیں۔ اللھم زد فزد!
ان کی شخصیت کے بارے مزید جاننے کے لیے کچھ سوالات انکی خدمت میں پیش ہیں۔


1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
4۔عمرکتنی ہے ؟
5۔محدث بننے کی خواہش کیونکر اور کس طرح پیدا ہوئی؟
6۔جس معاشرے میں رہائش ہے،وہاں کے اسلامی اداروں سےاس ضمن میں کوئی مدد حاصل ہوئی؟
7۔نوجوان نسل میں اسلام روایت کے طور پر موجود ہے یا مذہب کے طور پر؟
8۔آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟
9۔شادی ہوئی ؟
10۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
11۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
12۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
13۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
14۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
15۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
16۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
17۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
18۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
19۔ اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
19۔محدث فورم کا تعارف کیسے حاصل ہوا ؟؟ فورم پر پہلا دن کا احوال اور آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
20۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
21۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
22۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
23۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
24۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
25۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
26۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
27۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
28۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
29۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
30۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
31۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟آپ کے دینی مشاغل پر خاندان و احباب کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟
32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
33۔آپ کے پسندیدہ مصنفین اور کتب؟
34۔محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
35۔ بطورِ(سینئر رکن) آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟


@رضا میاں


(دوران انٹرویو موضوع سے متعلقہ سوالات کئے جاسکتے ہیں۔ منجانب : انٹرویو پینل)
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
انٹرویو کے قابل سمجھنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ میں کوشش کروں گا کہ تمام سوالوں کے جواب ایک ہی بار دے دوں تا کہ بیچ میں کسی کو سوال کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
میرا مکمل نام ہے: رضا حسن بن محمد الیاس بن چنن دین بن احمد دین بن عمر دین۔
ہم صدیوں سے لاہور کے رہنے والے ہیں لیکن نسب صرف عمر دین تک ہی معلوم ہے۔ عمر دین غالبا کسی مغل بادشاہ کے دور کے ہیں۔ اور ابا بتاتے ہیں کہ ان کا شمار لاہور کے بڑے زمینداروں میں ہوتا تھا منٹو پارک جہاں آج منارِ پاکستان کھڑا ہے وہ انہی کا ہوا کرتا تھا اور وہیں سے پھل وغیرہ شاہی محل میں بطورِ تحفہ بھیجے جاتے تھے۔
البتہ میں اپنے والدین سمیت باغبانپورہ لاہور میں پیدا اور پلا بڑا ہوں۔ میرے والد اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں اور میں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہوں۔ ہم دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
2009 کے شروع میں ہم سب امریکہ میں شفٹ ہو گئے اور ابھی تک یہیں ہیں۔ لیکن میرا ارادہ ہے کہ واپس پاکستان آ جاؤں، ان شاء اللہ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
میں فی الحال پڑھ ہی رہا ہوں، دو سال کالج کے رہتے ہیں (ان شاء اللہ)۔ میرا شعبہ تعلیم آئی ٹی ہے اور Database Administration میں ڈگری لینے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ۔
دینی تعلیم کا سفر میں نے امریکہ میں آنے کے بعد شروع کیا، اور اس سے پہلے تو بہت آوارہ تھا دین کے بارے میں کچھ نہیں پتہ تھا۔ لیکن یہاں آنے کے بعد مجھے بہت فارغ وقت ملا تو میں گھر میں موجود چند اسلامی کتب پڑھنے لگا اور آہستہ آہستہ میں دین کی طرف راغب ہونے لگا لیکن ابھی تک میں حنفی تھا۔
یہاں کی مسجدوں میں آنے کے بعد مختلف مذاہب کے لوگوں کو مختلف طریقوں سے نماز پڑھتے دیکھا، تو پہلی بار جانا کہ یہ مذاہب بھی دنیا میں موجود ہیں۔ ہماری مسجد میں زیادہ تر حنبلی اور حنفی ہیں اور بعض مالکی بھی دیکھے جو ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے تھے۔ لیکن پھر مالکیوں میں بھی بعض کو رفع الیدین کرتے دیکھا تو بعض رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ اس اختلاف نے مجھے حق بات جاننے پر ابھارا۔
لہٰذا میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنے لگا اور کافی جد وجہد کے بعد پہلے رفع یدین کرنا شروع ہوا، پھر ہاتھوں کو سینے پر باندھنا شروع ہوا۔۔ اور آہستہ آہستہ پوری نماز تحقیق کر کر کے میں نے سدھار لی۔
اس سے پہلے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز سننے لگا تھا اور تقابل ادیان پر بھی مزید تحقیق کرنے لگا اور کئی غیر مسلموں سے بھی انٹرنیٹ پر مناظرے کیے۔ ایک بار تو اپنی سکول کی ٹیچر کو بھی دعوت دینے کی سوچی لیکن خیر سے اس ٹیچر کو خود اپنے مذہب کے متعلق کچھ نہیں پتہ تھا۔ اور اس نے "I don't know" کہہ کر بات ٹال دی۔ اس کے بعد میں نے اپنے چند دوستوں میں دعوت کرنے کی کوشش کی ایک تو Atheist تھا اور ایک لڑکی چین سے تھی لیکن دونوں ہی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تو میں صرف انٹرنیٹ تک ہی اپنی دعوت کو محدود رکھا۔
لیکن اس کے بعد جب میں نے شیخ صالح المنجد اور شیخ البانی وغیرہ کے کاموں کو پڑھنا شروع کیا تو میری دلچسپی تقابل ادیان سے فقہ وحدیث میں بڑھ گئی۔
جب سے مجھے پتہ چلا تھا کہ حدیث کی مختلف قسمیں بھی ہوتی ہیں بعض صحیح ہوتی ہیں اور بعض ضعیف اور شیخ البانی نے ان حدیثوں کی تقسیم کر رکھی ہے تو تب سے میں شیخ البانی کا دیوانا بن گیا تھا اور آج بھی ہوں۔ شروع شروع میں جب شیخ البانی کی کسی تحقیق کا انگلش ترجمہ آن لائن موجود نہیں تھا تو میں نے ادب المفرد اور ریاض الصالحین کی احادیث پر شیخ البانی کا حکم جمع کرنے کا کام شروع کیا تھا جو آج بھی میرے پاس موجود ہے لیکن اب تو اس سے کہیں بہتر انداز میں ان کتب کی تحقیقات آن لائن موجود ہیں۔
اس کے بعد میں سنن ابو داؤد کے اردو ترجمہ پر شیخ البانی کے احکامات لگانے کا کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہیں کر پایا۔
اس کے بعد جب شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتب تک میری رسائی ہوئی (محدث لائبریری کے زریعے) تو آہستہ آہستہ اس فن میں میرا علم بڑھتا گیا اور میں شیخ زبیر علی زئی کی کتب و مضامین کے تراجم بھی شروع کر دیے۔
میں جب بھی کوئی ترجمہ کرتا ہوں تو میرا اصل مقصد یہ ہوتا تھا کہ ترجمہ کے زریعے میں ان کتب کو زیادہ اچھی طرح سمجھ پاؤں گا اور اسی لئے جب کسی کتاب یا مضمون کو اچھی طرح سمجھنا ہوتا اور اس کے ایک ایک لفظ پر غور کرنا ہوتا تو میں اس کا ترجمہ کر دیتا تھا۔ اور اس سے واقعی بہت مدد ملتی ہے۔
اس کے بعد فورم جوائن کیا۔ اور یہاں کے علماء سے بھی بہت کچھ سیکھا۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
فی الحال کوئی پیشہ نہیں ہے پارٹ ٹائم جاب کی تلاش جاری ہے۔

4۔عمرکتنی ہے ؟
بیس سال۔ 3 اکتوبر کو 21 کا ہو جاؤں گا ان شاء اللہ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
5۔محدث بننے کی خواہش کیونکر اور کس طرح پیدا ہوئی؟
جیسا کہ میں نے بتایا کہ میں شیخ البانی سے بہت متاثر تھا اور سبھی ان کو محدث بلاتے تھے۔ تب مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ محدث ہوتا کیا ہے۔ بس شیخ البانی کی ہی وجہ سے میں نے بھی سوچا کہ میں ان جیسا بنوں گا۔ لیکن اتنے سالوں میں شیخ البانی کے متعلق میں نے جتنا بھی پڑھا اور سمجھا ہے تو میں نے جانا ہے کہ ان جیسا بننے کے لئے صدیاں لگیں گی۔

6۔جس معاشرے میں رہائش ہے،وہاں کے اسلامی اداروں سےاس ضمن میں کوئی مدد حاصل ہوئی؟
کوئی مدد نہیں ملی۔ یہاں پر صرف ایک ہی باقاعدہ مسجد ہے اور وہ بھی صوفی بریلوی ہیں۔
میں جہاں نماز پڑھتا ہوں وہ مسجد بھی نہیں بلکہ مصلہ ہے۔ ایک ہوٹل کو کرائے پر لے کر نماز پڑھواتے ہیں وہ بھی صرف جمعہ کی۔ مسجد بہت جلد بننے والی ہے ان شاء اللہ۔

7۔نوجوان نسل میں اسلام روایت کے طور پر موجود ہے یا مذہب کے طور پر؟
یہاں کے زیادہ تر نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ روایت کے طور پر ہی موجود ہے۔

8۔آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟
میری اپنی مثال ہے میں نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ہی سے سب سے زیادہ اسلام سیکھا ہے۔ والدین میرے بریلوی تھے اور ادارہ یہاں ہے کوئی نہیں۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
9۔شادی ہوئی ؟
ہرگز نہیں۔

10۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
اگر اجتماع اپنی پسند کے لوگوں کا ہو تو اجتماعیت پسند ہوں ورنہ انفرادیت پسند۔

11۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
انٹرنیٹ سے تو بچپن سے ہی متعارف ہوں۔ اور دینی کام کرنے کا رجحان تبھی آیا جب دین کا رجحان آیا۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
12۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
علومِ حدیث کے کسی موضوع پر بحث کرنا۔ خاص کر اہل علم سے۔ آجکل شیخ کفایت اللہ سے بہت باتیں ہوتی رہتی ہیں، الحمد للہ۔ اسی لئے آجکل میرے مسرت والے دن چل رہے ہیں! ابتسامہ
اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ شیخ صاحب تنگ آ جائیں گے تو میں ہر وقت لگا ہی رہتا۔

13۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے لمحے فیس بک پر یا فورم پر یار دوستوں سے باتیں کر کے صرف کرتا ہوں یا زیادہ دل کیا تو کسی مضمون کا ترجمہ کر دیتا ہوں یا خود کوئی مضمون لکھ لیتا ہوں۔
روز مرہ کے مشاغل یہ ہیں کہ صبح اٹھتا ہوں اگر کالج ہوا تو جلدی ورنہ بہت لیٹ اٹھتا ہوں۔ ناشتہ کرتا ہوں۔ اور اپنے جگڑی یار یعنی اپنے لیپ ٹاپ کے ساتھ بیٹھ جاتا ہوں۔ یہ ہفتہ یا اتوار کی روٹین ہے۔ مسجد نہیں ہے اس لئے گھر میں نماز پڑھتا ہوں۔
کالج والے دن لمبی ڈرائیو کرنی ہوتی ہے اس لئے آدھا گھنٹا پہلے نکلتا ہوں، نماز کے لئے ہم نے کالج میں ہی ایک چھوٹا سا کمرہ مصلہ کے طور پر بک کروایا ہوا ہے وہاں نماز پڑھتے ہیں۔ اور پڑھائی کر کے گھر واپس۔
رات کا وقت میرا سب سے پسندیدہ وقت ہے کیونکہ اس وقت میں سب سے زیادہ فری ہوتا ہوں اور اس وقت چائے تو جیسے لازمی ہے۔

14۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
وہی مقصد ہے جس کے لئے اللہ نے زندگی دی۔
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
15۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
خواب تو بہت سارے ہیں جو پورے نہیں ہوئے۔
مثلا: میرا خواب ہے کہ تمام کی تمام حدیث کی کتابوں کے ترجمے ہو جائیں۔
میرا خواب ہے کہ تمام تفسیر کی کتابوں کے ترجمے ہو جائیں۔
میرا خواب ہے کہ تمام عقیدے کی کتابوں کے ترجمے ہو جائیں۔
اور میرا خواب ہے کہ میری عربی بہت اچھی ہو جائے۔
میرا خواب ہے کہ میری اردو لکھائی بھی اچھی ہو جائے۔
میرا خواب ہے کہ مسلمانوں کا زوال ختم ہو جائے اور وہ پھر سے عروج پر جائیں۔
میرا خواب ہے کہ ایک بہت بڑی مسجد بنواؤں۔
میرا خواب ہے کہ اسلام کے تمام علوم میں مہارت حاصل کر لوں۔
وغیرہ وغیرہ۔۔۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
16۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
نزاع کی تکلیف کا سوچ کر بہت خوف زدہ ہوتا ہوں۔
قبر کے احوال، قیامت کے احوال کا سوچ کر بہت خوف زدہ ہوتا ہوں۔
اور جب میں اپنے کام میں دھیان لگا رہا ہوں اور پیچھے سے کوئی آ کر بھو کر دے تو بھی بہت خوف زدہ ہو جاتا ہوں۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
17۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
مستقبل میں میں غریب لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔
کتب حدیث کے تراجم کرنا چاہتا ہوں۔
رواۃ حدیث اور ائمہ محدثین کے تفصیلی تراجم اور احوال اکھٹا کرنا چاہتا ہوں۔
 
Top