• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عامر صاحب( Aamir)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207




قابل احترام عامر صاحب جوکہ محدث فورم پر "خاص رکن" ہیں اور ہمہ وقت قرآن واحادیث کی اشاعت کے لیے کمر بستہ رہتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کے نیک اعمال قبول کرے۔ آمین! اگرچہ موصوف انڈیا میں رہتے ہیں مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔ اِن کی سرگرمیوں سے پتا چلتا ہے کہ ماشاء اللہ دین سے محبت رکھنے والےاور خاموش طبع انسان ہیں ۔ہم اُن کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کے بارے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اراکین فورم مستفید ہوسکیں۔


عامر صاحب! درج ذیل سوالات آپ کے جوابات کے منتظر ہیں۔


1۔آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟


2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟


3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرکتنی ہے ؟


6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14-۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔محدث لائبریری اور فورم ، اس سفر میں کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21-محدث فورم پر آپ کا پہلا دورہ کیسا رہا ؟ اس حوالے سے کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں۔

22۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

23-مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

24-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

25۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

26۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

27۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟


32-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔

33۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

34۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

35۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

36۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

37۔ بطور رکن خاص آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

@Aamir


فورم کے اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے محترم عامر صاحب کےانٹرویو کے دوران ہر قسم کا سوال کیا جاسکتاہے، مثلا ذاتی، مزاحیہ، تنقیدی یا کوئی ناراضگی کے حوالے سے ۔(منجانب : انٹرویو پینل )
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

سب سے پہلے تو انٹرویو پینل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس طرح کا موقع دیا، حالانکہ میں اس قابل تو نہیں پھر بھی دوستوں کی باتیں ٹالی نہیں جاتی ، اس انٹرویو میں میں اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری دینا چاہتا ہوں اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں کبھی انٹرنیٹ پر اپنی پوری جانکاری نہیں دیتا، لیکن پھر بھی آپ لوگوں کے سامنے کچھ باتیں اپنی زندگی کی رکھ سکتا ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
1۔آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟
میرا مکمل نام محمد عامر انصاری ہے، میرے والد صاحب کا نام عبدالوحید ہے، یہ نام مجھے میرے والد صاحب کے استاد کے نام سے ملا، میرے والد صاحب جہاں کام سیکھتے تھے انکا نام عامر تھا اور کافی ذہین تھے، اسی لیے میرا نام بھی عامر رکھا گیا، بہت سے لوگ مجھے امین بھی کہتے ہیں، ہم کل ٩ بھائی بہن ہیں، پانچ بھائی اور چار بہنیں ، میں بھائیوں میں تیسرے نمبر پر آتا ہوں،
میں انڈیا سے ہوں اور گجرات کے مشہور شہر احمد آباد سے ہوں، یہیں پیدا ہوا اور یہیں کا ماحول راس آیا۔ ویسے میرے والد صاحب کانپور سے ہے ، مجھے اُس شہر سے کافی چڑھ سی ہے کیونکہ وہاں بجلی ٢٤ گھنٹے نہیں آتی، لیکن ہمارے شہر احمدآباد میں بجلی کی کوئی شکایت نہیں ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
میں ایم-اے مکمل کر چکا ہوں، کالیج میں دو سال مکمل کیے نکاح کے بعد تعلیم پوری کرنی تھی تو بعد میں بھی کالیج میں گریجویشن مکمل کیا،
میری دینی تعلیم نہ کے برابر ہے، صرف قرآن مدرسہ میں پڑھا ہوں، اگر میری زندگی اور شریعت اسلام کو جوڑا جائے تو کوئی کڑی ملتی نظر نہیں آئے گی، بلکہ اگر میری سابقہ زندگی کو دیکھا جائے تو دین سے کافی بھٹکا ہوا تھا، کالیج میں آنے کے بعد بھی یہ نہیں معلوم تھا کہ اسلام کے پانچ رکن کیا ہے! کالیج میں ہم نے ایک سبجیکٹ اسلام کا بھی لے رکھا تھا، اور یقین جانئے کہ جب پہلے پیپر میں قرآن کے متعلق یہ پوچھا گیا کہ "قرآن میں کل کتنی سوره ہے؟ تو ہم سبھی دوست ایک دوسرے کا منہ تاکتے رہے، اسی طرح ایک سوال یہ آیا کہ "قرآن کتنے برس میں نازل ہوا؟" اس کا جواب بھی ہمیں نہیں آتا تھا، اسلام کے علاوہ ہر چیز میں آگے رہتا تھا، مجھے گجراتی، ہندی اردو ، انگریزی اور تھوڑی بہت فارسی آتی ہے، میرا پسندیدہ سبجیکٹ سائنس اور نفسیات تھا، چاہے سکول ہو یا کالیج ہمیشہ سب سے پیچھے بیٹھتا تھا تاکہ شرارت خوب کروں، شاید یہی ایک وجہ بھی ہے کہ اچھے مارکس آنے کے باوجود میں نے آرٹس میں تعلیم جاری رکھی، کالیج میں کئی سالوں میں صرف دو لیکچر اٹینڈ کیے، لیکن پھر بھی مارکس ہمیشہ اچھے آتے تھے، ہم سبھی دوست خوب شیطانی کرتے مگر امتحان سے ایک روز قبل ہی ایسی محنت کرتے کہ کلاس میں ہمارا نمبر اول آتا تھا، بچپن سے لیکر اسکول تک کی پڑھائی کے دوران ہر طرح کی کتابوں کا شوق تھا جس میں کامکس رسالے ڈائجسٹ وغیرہ کا بہت شوق تھا ، میرے پاس اب بھی چھ ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں، میں ہر ہفتے سائکل لے کر پاس کے ریلوے سٹیشن جاتا تھا دکان والا مجھے دیکھتے ہی اندر بلا لیتا تھا اور کہتا کہ یہ تمام کتابیں نئی آئ ہے جو پسند ہو لے لو، میں ہر ہفتے ہی سات یا آٹھ کتابیں خریدتا تھا،
مجھے دینی تعلیم نہیں دی گئی ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ شاید شرارتی زیادہ ہونے کی وجہ سے ان سب باتوں پر دھیان ہی نہیں دیا، البتہ میں خود ہی کتابیں پڑھ کر اپنا ذہن بعد میں بنایا ہے، سب سے زیادہ کتابیں جس سے میں متاثر ہوا تھا وہ مولانا مودودی کی تھی، جب بھی کوئی مشکل سوال حل کرنا ہوتا تھا میں اپنے قریب موجود جماعت اسلامی میں جاتا تھا اور وہ مجھے اچھی اچھی کتابیں پڑھنے کو دیتے تھے، جماعت اسلامی کی لگ بھگ تمام کتابیں پڑھ چکا ہوں اور انکی باتیں ڈاکٹر ذکر نائیک کی طرح ہی لگتی ہے، میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ مجھے انکے عقائد تسلیم ہے لیکن سمجھانے کا جو منطق مودودی کی کتابوں سے مجھے حاصل ہوا اسی سے دین کی سمجھ پیدا ہوئی ،دینی تعلیم اب یوں سمجھئے شروع ہوئی ہے ،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟
ہمارے اساتذہ کا عمل ہماری زندگی کو روشن کرنے والا تھا، لیکن ہم کم ہی ان سب چیزوں کو اپنی زندگی میں شامل کرتے تھے، سکول میں تھے تب دو گھنٹے بعد ہی بھاگ کر گھر آ جاتے تھے، کالیج میں گئے تو ہمارے یہاں فارسی پڑھانے کے لئے ایک شیخ صاحب تھے، انھیں ہم دو سال میں دو بار اپنی گاڑیوں سے حادثوں کا شکار بنا چکے تھے،
اساتذہ سے ہم نے بہت ہی کم سیکھا ہے، اصل تو زندگی نے بہت کچھ سکھایا ہے،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
میرا پیشہ Metal Engraving کا ہے، یہ کاروبار میرے والد صاحب قریب ٤٠ سال سے کر رہے ہے، میرے دادا شرابی تھے اور بدمعاش تھے اپنے محلہ کے، ایک دن جب میرے والد صاحب نے انہیں پیسے نہیں دیے تو میرے دادا نے انہیں گھر سے نکال دیا اور کہنے لگے کہ جب تک شراب کا بندوبست نہیں ہو جاتا جب تک گھر میں نہیں آنا، یہ قصہ انڈیا کے شہر کانپور کا ہے جو لکھنؤ کے قریب ہے، میرے والد صاحب کے پاس صرف سات روپے تھے تبھی میرے والد صاحب نے سوچا کہ اب اس شہر میں نہیں رہنا، اس کے بعد میرے ابو احمدآباد آ گئے اور انہوں نے بہت پریشانیاں جھیلی، میرے ابو بتاتے ہے کہ اس دوران انہوں نے کئی نوکریاں کی ، چائے کی دکان سے لیکر کئی بار تو عید کے موقع پر بچوں کو چنے بھی فروخت کر چکے ہے، میری والدہ کہتی ہے کہ جب میں چھوٹا تھا اور جب عید آتی تھی تو میری ماں پرانے کپڑے اکٹھے کرتی تھی اور ہر کپڑے کو دو بار دھوتی تھی تاکہ عید کے دن ہمارے کپڑے پرانے نا لگے، یہ دن تو مجھے آج بھی یاد ہے کہ ہم بہت غریبی میں رہ چکے ہے ایک ہی روم کا کرایہ کا مکان تھا، بارش جب ہوتی تھی تب میری ماں پلاسٹک کی بڑی سی چادر اوڑھ کر کھانا تیار کرتی، اور ہم سب بھائی بہن چولہے کے پاس بیٹھے رہتے تھے، اور میری ماں ہمیں باری باری سے مارتی تھی اور کہتی تھی کہ چولہے کے پاس سے ہٹ جاؤ جل جاؤ گے تو علاج کا پیسہ نہیں ہے ہمارے پاس، میری ماں گزارے کے لئے نہ جانے کیا کیا کام گھر پر کرتے رہتی تھی ، مجھے یاد ہے کہ میں "اگربتی" بناتا تھا بہنوں کے ساتھ، اسی طرح ہماری زندگی بڑھتی رہی، metal engraving کا کام جب میرے ابو نے شروع کیا تو مجھے یاد ہے کہ میرے والد صاحب سڑک کے کنارے دھول میں بیٹھ کر کام کرتے تھے، میرے ابو کے بغل ہی میں ایک موچی بھی سڑک پر بیٹھا رہتا تھا ور پوچھتا رہتا تھا میرے ابو سے کہ کونسا پیشہ کرتے ہو کچھ سمجھ ہی نہیں پڑتی، نا کوئی گاہک آتا ہے ، میرے ابو کہتے ابھی لوگوں کوپتا نہیں کہ یہ پیشہ کیا ہے ان شاء الله میں بھی ایک دن اس شہر میں ترقی کروں گا، جب شام ہوتی تو سڑک پر بیٹھا موچی جیب بھر کر پیسہ کماتا تھا لیکن ہم کچھ نہیں کماتے تھے، جب ہم سڑک کنارے بیٹھے رہتے تھے تب میرے والد صاحب دھوپ میں رہتے تھے اور ہم لوگوں کو ایک چھاؤ میں بٹھاتے تھے ہم کہتے کہ آپ بھی چھاؤ میں آ جائے تو کہتے تھے نہیں اگر کوئی گاہک آیا اور مجھے نہیں دیکھ پایا تو چلا جائے گا، اور بیچارے سارا دن ایسے ہی نکال دیتے تھے، ایک دن کی بات ہے کہ ہم لوگ چھاؤ میں بیٹھے تھے تبھی اچانک آندھی چلی اور ہم نے جو سڑک پر چھوٹا سا آسرا بنایا تھا ہوا میں اڑنے لگا، میں اور میرا بڑا بھائی پاگلوں کی طرح اس ٹاٹ کے پیچھے بھاگ رہے تھے کہ کہیں ہاتھ سے وہ ٹاٹ بھی نا چلا جائے، ہم جب ایسا کر رہے تھے تب وہاں موجود لوگ خوب ہنستے تھے یہ سب دیکھ کر میرے والد کی آنکھیں کئی بار نم ہو جاتی، ہمارا پیشہ اور بھی ہے اور وہ ہے Rubber Stamp ، سڑک پر بیٹھے ہوئے ہم ربر سٹیمپ کا بھی آرڈر لینے لگے ، جب بھی کوئی گاہک آرڈر دیتا تھا تو میں اور میرا بھائی چھوٹی سی سائکل کرائے پر لیتے اور قریب ٨ کلو میٹر سائکل چلا کر ہم دوسری جگہ سے وہ ربر سٹیمپ بنوا کر گاہک کو دیتے تھے، جب ہم وہ آرڈر لے کر جاتے تھے تو دکان والا ہمیں دیکھ کر کہتا تھا "واندرا لوکو آویا" یعنی وہ گجراتی میں کہتے تھے "بندر آگئے " ہمیں بہت برا لگتا تھا کیونکہ ہمارا حال ہی کافی گندا رہتا اور کپڑے بھی پھٹے رہتے تھے ہم مجبور تھے، لوگوں کی باتیں سننا پڑتی تھی ، خیر دھول کا ذائقہ چکھتے ہوئے الله نے ہمارا ہاتھ پکڑ لیا اور ہماری ترقی کے دن شروع ہو گئے، آج ہماری کافی بڑی آفس ہے جس میں کئی امپورٹ کی ہوئی مشینیں بھری پڑی ہے، جو لوگ ہمیں بندر کہتے تھے آج وہی لوگ ہمارے یہاں کام لے کر آتے ہے ، کیونکہ آج ہمارے یہاں جو مشینیں ہیں وہ دوسروں کے یہاں نہیں بلکہ پورے شہر میں اس طرح کی مشین لانے والے ہم ہی ہے اور یہ الله کا خاص فضل ہے ، الحمد للہ ، ہم جس طرح کا کام کرتے ہے پورے شہر میں کوئی نہیں کرتا ، اور جہاں ہم پہلے ایک کمرے کے مکان میں رہتے تھے آج وہی گھر ١٤ کمروں کا ہو چکاہے، پچھلے سال ہی کئی مہنگی مشین خریدی ہے ابھی کچھ روز پہلے ہی ایک جاپانی شخص مجھے مشین کی ٹریننگ دے چکا ہے، ہمارے پاس ابھی جو مشینیں ہیں وہ کچھ اس طرح ہے
Cnc Pantograph
Edm Wire-cut
Edm Spark Erosion
Edm Drill
 
Last edited:

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
بہت شرارتی تھا بچپن میں، بچپن میں دو بار گم بھی ہو چکا ہوں، اور ہر بار پولیس سٹیشن میں پایا گیا،
بچپن میں بہت شرارتیں کی لیکن زیادہ یاد نہیں، پھر بھی میرے نانا کے ساتھ جو کچھ کیا اس کا ذکر کر دیتا ہوں، ایک دن میرے نانا سو رہے تھے تب میں نیبو(lemon) لیکر ان کے پاس بیٹھ گیا اور انکی آنکھوں میں سارا رس نچوڑ دیا، میرے نانا نے اس دن کافی پٹائی کی تھی، اسی طرح ایک بار میرے نانا سو رہے تھے تب ان کی پیروں کی انگلیوں میں دیاسلائی پھنسا کر آگ لگا دیا بیچارے درد کے مارے کئی دنوں تک پریشان رہے،
اسی طرح جب ہم تھوڑے بڑے ہوئے تو پڑوسیوں کو بھی حیران کرتے، جیسے ہم پڑوسی کی چھت پر چھپ کر بیٹھ جاتے اور ایک رسی سے ایک مقناطیس کو جوڑ کر اسے لٹکا کر پڑوسی کے دروازے کی کنڈی پر چپکا دیتے تھے اور اسے بجاتے تھے، اور ایسا ہم آدھی رات کو کرتے تھے، جب انکی نیند کھلتی تو دروازہ کھولتے اور انھیں کوئی نظر نہیں آتا تھا، ایسا دو تین بار کرنے سے انھیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے یہ کام کوئی بھوت وغیرہ کر رہا ہے،
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
شادی ہو چکی ہے الحمد للہ، دو بچے ہیں ایک بیٹی اور ایک بیٹا، بیٹی بڑی ہے جس کا نام اقصیٰ نور ہے ، جس کی عمر چھ سال کی ہے ، اور بیٹا دو سال کا ہے جس کا نام محمد فیض ہے، بیٹی کو میں چاہتا ہوں کہ بڑی ہو کر عالمہ بنے لیکن بیٹی کہتی ہے کہ اسے ٹیچر بننا ہے، کافی ذہین ہے پچھلے دو سالوں سے اپنی کلاس میں ٹاپ کر رہی ہے ماشاء الله و الحمد للہ، جبکہ بیٹے کو میں ڈاکٹر ذاکر نائیک والے انسٹیٹیوٹ جو کہ ممبئی میں موجود ہے وہاں پڑھانا چاہتا ہوں، اور چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا بڑا ہو کر انڈیا کی آرمی جوائن کرے اور ملک کی سیوا کرے، لیکن بیٹے کو دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ کافی شرارتی ہوگا، ابھی بیٹے کے بارے میں کہنا جلد بازی ہوگی ابتسامہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
میرا مزاج کافی تیز رفتاری سے کام کرنے والا ہے، میرے ابو ہمیشہ کہتے رہتے تھے کہ چور بنو لیکن کام چور مت بنو، یعنی کام میں سستی مت کرو، میں کافی شرارتی ہوں اب بھی لیکن مجھے اگر کوئی چھو کر یا ہلکے سے مار کرشرارت کرے تو غصہ بہت تیزی سے ہو جانا لازمی ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص پیچھے سے آتا ہے اور آنکھ بند کر کے پوچھتا ہے بتاؤ میں کون ہوں؟ تو میرا پارہ چڑھ جاتا ہے. میرے ساتھ جو لوگ کام کرتے ہے انہیں پتا ہے کہ میں سستی سے کام کرنے پر بہت خلاف ہوں، اگر کوئی میرے سامنے سستی سے کام کرے تو وہ کام میں خود چھین کر کرنے لگ جاتا ہوں ، یہاں تک کہ کھانے کے دوران دس منٹ کے اندر ہی کھا لیتا ہوں، اسی طرح اگر کوئی دوست کہہ دے کہ آج 2 بجے میرے گھر آنا تو میں بالکل وقت پر پہنچ جاتا ہوں، اور اگر دیے گئے وقت پر کوئی حاضر نہ ملے تو بہت غصہ آتا ہے، شاید یہ اچھی عادت نہیں ہے میری ،
میں تنہا رہنا زیادہ پسند کرتا ہوں، لیکن میرے چھوٹے بھائی بھی ہیں ان سے سارا دن ہنسی مذاق کرتا ہوں، فری ٹائم میں ہم سب بھائی کمپیوٹر پر multiplayer گیم وغیرہ ایک ساتھ کھیلتے ہیں، جب ہم سب بھائی آپس میں ملتے ہیں تو ٹیکنولوجی وغیرہ پر باتیں بہت شدت سے ہوتی ہے ، جن لوگوں کو میرا ساتھ بھاتا ہے وہ ہمیشہ میرے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں،
 
Top