• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عبدالقیوم صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207



محترم عبدالقیوم صاحب فورم کے رکن ہیں اور ادارہ تحقیق الاسلامی میں کام کرتے ہیں۔ موصوف کے بارے مزید جاننے کے لیے کچھ سوالات ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔


1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟ اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟

3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

4۔عمرکتنی ہے ؟

5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟

8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

10۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

15۔ اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

16۔ادارے اور فورم پر سفر کیسا لگ رہا ہے ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟

17۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

18۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ؟

19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

23۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

24۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

25۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

26۔پاکستانی سیاست کے بارے آپ کے کیا خیالات ہیں؟؟

27۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

28۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

29۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

30۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟

31۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟

33۔آپ کا ادارے کے عملی کاموں میں کیا کردار ہے؟

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے؟

35۔ آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟


محترم @عبدالقیوم

( تمام اراکین سے بصد احترام گزارش ہے کہ جب تک اوپر پیش کیے گئے سوال مکمل نہ ہوجائیں مزید کوئی سوال جواب یا تأثرات کا اظہار ( سوائے ریٹنگ کے ) نہ کریں ۔ تاکہ انٹرویو میں ایک تسلسل برقرار رہے ۔ منجانب : انٹرویو پینل )
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
میرا مکمل نام عبدالقیوم بن عبدالسلام ہے میں بستی ابراہیم والہ تحصیل شجاع آباد ضلع ملتا ن صوبہ پنجاب ملک پاکستان براعظم ایشیامیں رہتا ہوں
تحصیل اور ضلع دونوں کسی تعارف کےمحتاج نہیں ہے دونوں کی ایک تاریخی حیثیت ہے
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟ اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
ميری دینی تعلیم کاآغاز بچپن سے ہوگیا تھا میں اپنی باقاعدہ دینی تعلیم کاآغاز ملتان کےقدیم مدرسہ جامعہ دارالحدیث دولت گیٹ سے شروع کیا
میں پہلی کلاس ستیانہ بنگلہ مرکز الدعوۃ السلفیہ فیصل آباد سے مکمل کی اس کےبعد دو تیسری چھوتھی کلاس (خاصہ) کانصاب اپنےچچا عارف سے سےمکمل کیا اس کے بعد میں جامعہ لاہور الاسلامیہ میں اپنی ساری تعلیم مکمل کی اور اس جامعہ کامیں فارغ التحصیل ہوں اوریہاں سےمیں عالمیہ کاامتحان دے اپنی تعلیم مکمل کی! دوران تعلیم بہت سی مشکلات سامنا کیا مگر لکھنےسے قاصر ہوں
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
میرا پیشہ دین کی خدمت ہے
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
4۔عمرکتنی ہے ؟
میری عمر22سال مکمل اور23سال میں داخل ہومیری تاریخ پیدائش یہ ہے 23اگست 1992ہے


5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
میری شادی نہیں ہوئی بس دعا کریں؟ اللہ نےاولاد دی تو سب کو حافظ بناؤ گا انشاء اللہ


۔
۔
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
میرا مزاج بہت ٹھنڈا ہے؟اجتماعیت پسند بھی ہوں اور انفرادیب بھی؟
مگر مزاج کا اس کوعلم ہوتا ہے جو ہمارےساتھ رہتےہیں وہی زیادہ بتاسکتے ہیں ہم مزاج کے کیسے ہیں
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
انٹڑینٹ کااستعمال میں نےاپنی اٹھویں کلاس سے شروع کیا اور اب تک کررہا ہوں؟

اور انٹرینٹ یعنی محدث ویب سائٹ پر کام کرنے کے لیے استاد محترم عبدالحنان کیلانی صاحب نے مجھے کہا تومیں حامی بھر لی توانھوں نے کلیم بھائی سے بات کی کلیم بھائی نے انس صاحب بات کی تو اس کےبعد میں یہاں کام کرنے لگا گیا میں اس کام کو ہی دینی کام سمجھتاہوں
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
کسی مشکل میں پھنسے شخص کی مدد کرنا اس سے قلبی مسرت ہوتی ہے


9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت میں ہمیشہ پڑھنا اور سیر وغیرہ کرنا! اور پریشانی میں سوجانا!
محدث لائبریری میں کام کرنا اس کےعلاوہ شام ٹائم میں پڑاھنا ہی میرے مشاغل میں شامل ہیں

10۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
زندگی کے مقصد توبہت سارے ہیں مگر ان میں اہم یہ ہےدین اسلام پر عمل کرنا ہے


11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
بہت سی خواہشات ہیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی مگر ان میں سب سے بڑی خواہش مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ کی خواہش ہے جس کےلیے ورک جاری ہے ان شاء اللہ ہو اللہ کو منظور ہوئی تو پوری ضرور ہوگی ان شاء اللہ


12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
لوگوں کا مسلمان ہونےکے باوجود بھی دین دوری اس کودیکھ کر بہت خوف آتا ہے


13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
مستقبل کے لیے بہت منصوبے بناتا ہوں مگر وہ سارے منصوبے اپنی جان تک ہی رہا جاتے ہیں کچھ بھی نہیں کرپاتا
مگر دعا کریں
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
پہلی ملاقات میں صرف اس دیکھتارہتا ہوں اور پھر اس کے مزاج پرتوجہ دیتا ہوں یہ آدمی کیسا ہے




 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
15۔ اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
اس پرفتن دور میں فتنوں کودیکھ ان فتنوں کی مخالفت کرتا ہوں اور اس کےحل کی کوشش کرتا اور ان فتنوں کے بارے میں مکمل معلومات اکھٹی کرتا یہ کیوں اورکیسے کہا سے شروع ہوا

16۔ادارے اور فورم پر سفر کیسا لگ رہا ہے ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
بہت اچھا لگ رہا ہے !میرے اندازے کےمطابق ہرکام کے شروع میں مشکلات آتی رہتی ہیں اور مشکلات آئیں اور ان کوحل کیا

17۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

زبیر تیمی صاحب 2طاہر الاسلام عسکری صاحب ۔ 4انس نضر صاحب5عبدہ صاحب6قاری خضر حیات صاحب7عامریونس صاحب 8محمدنعیم یونس صاحب9آصف مغل 10ارسلان بھائی11کنعان صاحب کی کاپی پیسٹ تحریر یں وغیرہ اس کے علاوہ سب کی تحریریں اچھی لگتی ہیں
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
18۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ؟
مستقبل میں بہت کچھ کرنےکاعزم ہے

19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
بچپن میں مسلمان ہوں اور اہلحدیث ہوں

اس کے علاوہ اعمال میں نیکی کےاعمال میں کمزور ہوں یعنی سستی کرنا اگر سستی سے نجات مل جاتی ہے تو بتا دوگا ان شاء اللہ

20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
اس کاعلم نہیں ہے


۔
۔
 
Top