- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
قابل احترام محمد ارسلان ملک صاحب جوکہ محدث فورم پر "خاص رکن" ہیں ، اور اپنے قیمتی لمحات سے وقت نکال کر فورم پر مصروف عمل رہتے ہیں تاکہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیے کچھ نا کچھ کرتے رہیں۔ اللہ تعالی ان کے نیک اعمال قبول کرے۔ آمین! میری موصوف سے ملاقات تو نہیں ہوئی لیکن اِن کی تحریروں سے پتا چلتا ہے کہ ماشاء اللہ سُلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں اور صاف وشفاف سوچ کے حامل ہیں۔ہم اُن کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کے بارے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اراکین فورم مستفید ہوسکیں۔
ارسلان صاحب! درج ذیل سوالات آپ کے جوابات کے منتظر ہیں۔
1۔آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟
4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
5۔عمرکتنی ہے ؟
6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
9۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
14-۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
19۔محدث لائبریری اور فورم ، اس سفر میں کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟
21-محدث فورم پر آپ کا پہلا دورہ کیسا رہا ؟ اس حوالے سے کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں۔
22۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟
23-مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
24-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
25۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
26۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
27۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
32-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
32-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
33۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
34۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
35۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
36۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟
37۔ بطور رکن خاص آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
@محمد ارسلان
فورم کے اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے محترم محمد ارسلان ملک صاحب کی کسی بھی پوسٹ کے بعد ہر قسم کا سوال کیا جاسکتاہے، مثلا ذاتی، مزاحیہ، تنقیدی یا کوئی ناراضگی کے حوالے سے ۔(منجانب : انٹرویو پینل )
@محمد ارسلان
فورم کے اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے محترم محمد ارسلان ملک صاحب کی کسی بھی پوسٹ کے بعد ہر قسم کا سوال کیا جاسکتاہے، مثلا ذاتی، مزاحیہ، تنقیدی یا کوئی ناراضگی کے حوالے سے ۔(منجانب : انٹرویو پینل )
Last edited: