• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد زاہد بن فیض صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

محترم محمد زاہد بن فیض صاحب، محدث فورم کے سینئر رکن ہیں۔معزز بھائی کے بارے مزید جاننے کےلیے کچھ سوالات ان کی خدمت میں رکھتے ہیں۔

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

22۔تین مقامات جہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں؟

23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟

25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

28۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

29۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

30۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

31۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

32۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

33۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

34-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟

35۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

36۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

37۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

38۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

39۔ بطور سینئر رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

محترم @محمد زاہد بن فیض بھائی

(دوران انٹرویو مزید سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ منجانب: انٹرویو پینل)
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! سب سے پہلے تو محدث فارم انتظامیہ اور محترم نعیم یونس بھائی کا شکریہ کہ انھوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔جزی اللہ الجمیع

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟
میرا نام محمد زاہد بن فیض اور رہائش تحصیل خانپور ضلع رحیم یار خاں
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
تعلیمی قابلیت نہ ہونے کے برابر یعنی میٹرک۔جب میٹرک کی تو اپنے والد صاحب سے خواہش ظاہر کی کہ میں اپنے شہر کے کالج کے سیاسی ماحول سے تنگ ہوں یہاں پڑھائی نام کی کوئی چیز نہیں صرف سٹرائیک ہی سٹرایئک۔تو مجھے بہاول پور کالج میں داخل کروائیں۔ایک تو وہاں بہتر پڑھائی کرسکوں گا۔اور دوسری وجہ یہ تھی کہ میں الحمد للہ سکول لیول پر ہاکی کا بہت اچھا کھلاڑی تھا۔میری سکول لیول پر ایک دو بہت یاد گار پرفارمنس تھیں۔اور اُس وقت پاکستانی ہاکی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کا تعلق بہاول پور سے تھا اس لئے چاہتا تھا کہ وہاں داخل ہوکر پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنی گیم کو بھی بہتر بنا سکوں۔لیکن والد صاحب نہ مانے اور پڑھائی کو خیر آباد کہنا پڑا۔دینی تعلیم ناضرہ قرآن ایک بریلوی امام مسجد سے پڑھا۔الحمدللہ ثم الحمدللہ۔کہ صرف اور صرف اللہ کے فضل وکرم سے ڈھائی ماہ میں ناضرہ قرآن مکمل کرلیا۔میرے استاد نے خوشی سے مجھے کافی سارے انعامات دیئے اور اپنے خرچے سے پوری مسجد میں مٹھائی تقسیم کی۔اللہ میرے استاد محترم کو عقیدہ توحید نصیب فرمائے۔آمین۔

اس کے بعد ایک اپنے شہر کے مشہور معروف دیوبندی مدرسہ مخزن العلوم میں دورہ تفسیر جو کہ 15 شعبان سے 15 رمضان تک ہوتا تھا۔روزانہ ایک پارے کی تفسیر پڑھائی جاتی تھی صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک۔اس میں دو مرتبہ شامل ہوا ایک مرتبہ مولانا محمد حسین گلگتی کے ساتھ جا کر اور دوسرے سال مولانا محمد کامل دیوبندی کے ساتھ جاکر۔اس کے بعد جب اہل حدیث ہوا تو مولانا قاری عبدالوکیل صدیقی رحمۃ اللہ علیہ جو نماز مغرب سے نماز عشاء تک قرآن کے ترجمہ وتفسیر کی کلاس لیتے تھے۔اس میں دو مرتبہ قرآن کا ترجمہ وتفسیر مکمل کیا۔الحمدللہ۔اس کے علاوہ دینی کتابیں خاص طور پر اختلافی مسائل پر کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ہر وقت دینی اور اختلافی مسائل کی کتابیں پڑھنا میرا اہم مشغلہ تھا۔(نوٹ)ان دونوں مسالک میں تفسیر پڑھنے کے بعد کیا فرق محسوس کیا۔اس کی تفصیل ان شاء اللہ اپنے اس تھریڈ میں جس کا عنوان ہوگا۔''میں اہل حدیث کیسے ہوا''میں بیان کروں گا۔ان شاء اللہ
 
touseef752

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 30، 2014
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
7
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

محترم محمد زاہد بن فیض صاحب، محدث فورم کے سینئر رکن ہیں۔معزز بھائی کے بارے مزید جاننے کےلیے کچھ سوالات ان کی خدمت میں رکھتے ہیں۔

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

22۔تین مقامات جہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں؟

23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟

25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

28۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

29۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

30۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

31۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

32۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

33۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

34-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟

35۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

36۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

37۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

38۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

39۔ بطور سینئر رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

محترم @محمد زاہد بن فیض بھائی

(دوران انٹرویو مزید سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ منجانب: انٹرویو پینل)
اتنے سوالات
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟
میرے مرحوم استاد محترم مولانا قاری عبدالوکیل صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کا میری علمی وعملی تربیت میں بہت اہم کردار ہے۔کیونکہ استاد محترم نے جس انداز میں ہماری تربیت کی پورا لائف اسٹائل ہی چینج ہوگیا۔اللہ تعالیٰ میرے استاد محترم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آپ کا پیشہ کیا ہے؟
فی الحال میں کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ ڈیزائننگ کے شعبے سے منسلک ہوں۔اس سے پہلے ایک این جی اوز میں بھی دو سال کمپیوٹر آپریٹر اور ڈاٹا اینٹری آپریٹر کے طور پر کام کرچکا ہوں۔الحمدللہ
عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
پہلے یہ بتائیں کہ عمر کی صرف بہاریں ہی بتانی ہیں یا خزاں کی تفصیلات بھی۔ابتسامہ
میری عمر کا 38 واں سال جاری ہے الحمدللہ۔اب تک زندگی سے یہی سیکھا ہے کہ دنیا کی ہر ناجائز خواہش کو اپنے پاؤں کی ٹھوکر پر رکھو۔جس دنیا کی اہمیت مچھر کے حقیر پر سے بھی بدتر ہے۔ایسی دنیا کے پیچھے بھا گنا عقل مندی نہیں۔اور صرف جائز خواہشات کی دوڑ جاری رکھو اورجائز خواہش یہی ہے کہ اللہ دنیا میں کوئی ایسا کام لے جس سے ہماری آخرت کی منزلیں آسان ہوجائیں۔اور ہم آخرت میں تیرے عذابوں سے بچ کر تیری جنت کے حقدار ہوجائیں۔ان شاء اللہ

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
بچپن بہت اچھا گزرا ۔کچھ کھیل کود میں کچھ پڑھائی میں ۔ناچنا گانا سب کچھ تھا۔(اللہ مجھے معاف کردے۔آمین)غرض بچپن میں جو بھی شرارتیں ممکن ہوتی تھیں کرتے تھے۔دلچسپ واقعات تو بہت سارے ہیں لیکن سارے واقعات لکھنا ممکن نہیں ہیں۔ایک واقعہ سناتا ہوں۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب ہم ترقی تعلیم ہائی سکول میں چھٹی کلا س میں پڑھتے تھے۔ہمارے ایک ٹیچر جو اتنی بڑی پگڑی پہنتے تھے کہ منہ کم اور پگڑی زیادہ نظر آتی تھی(ہاہاہاہاہا) او ر کھسہ اتنا بڑا پہنتے تھے کہ ان سے چلا مشکل سے جاتا تھا۔مجھے اور دو میرے کلاس فیلوز کو مرغا بنایا ۔ابھی کھسہ شریف چلانے ہی والے تھے کہ میرا دوست پہلے ہی اٹھ کر ہاتھ جوڑ کرکھڑا ہوگیا اور کہنے لگا۔ماسٹر صاحب کھسہ شریف کو رہنے دو کسی اور چیز سے مارو آپ کا کھسہ شریف اتنا بڑا ہے کہ ہماری تو چمڑی ادھیڑ دو گے۔(ہاہاہاہاہا) تو ماسٹر صاحب نے سوٹی منگوائی اور دونوں کی خوب دھلائی کی ابھی دوسرے کی پٹائی جاری تھی تو میں دل میں کہہ رہا تھا کہ اللہ اگر آج مجھے مار سے بچا لے تو گھر جا کر سورۃ یٰسین پڑھوں گا۔یقین جانیں میری باری آنے سے پہلے ہی جب دوسرے کی پٹائی جاری تھی تو ماسٹر صاحب کی سوٹی جو باریک تھی ٹوٹ گئی۔اور ماسٹر صاحب نے مجھے صرف دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا کہ اگر آئندہ کلاس میں شور کیا تو تمہاری چمڑی ادھیڑ دوں گا۔اور اس طرح الحمدللہ میں بچ گیا۔
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
جی الحمدللہ۔شادی کو تین سال ہوگئے ہیں۔کم وبیش دو سال پہلے اللہ نے ایک پیاری سی بیٹی سے نوازا لیکن وہ ڈھائی گھنٹے زندہ رہنے کے بعد فوت ہوگئی۔۔تمام فورم کے بھائیوں اور بہنو ں سے التماس ہے کہ ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ ہمیں نیک صالح اولاد عطا کرے۔آمین
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
ویسے میں تو اپنے آپ کو ہنس مکھ سمجھتا ہوں۔لیکن دوسروں کا میرے بارے میں کیاخیال ہے یہ تو وہی بہتر بتا سکتے ہیں جو مجھے جاننے والے ہیں۔زیادہ اجتماعیت پسند اور تھوڑا انفرادیت پسند۔یعنی دونوں

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟
انٹر نیٹ کی دنیا سے میں 2003 میں متعارف ہوا ۔سب سے پہلے جس سائٹ پر گیا وہ اردو پیجز ڈاٹ کام تھی۔اُس کے بعد پاک اردو ڈاٹ نیٹ کا سپر ماڈریٹر رہا اسی دوران سید اعجاز علی شاہ جو میرے اردو پیجز ڈاٹ کام،اردو مجلس،اور اب اس فارم پر بھی دوست ہیں۔ان شاء اللہ۔ان سے مشورہ کیا کہ دونوں سائٹس کو اکھٹا وقت دینا مشکل ہوتا ہے کسے زیادہ ٹائم دیا جائے؟تو اعجاز بھائی نے اس وقت کہا کہ اردو پیجز ڈاٹ کام پر لیکن کچھ عرصہ بعد اعجاز بھائی اور باذوق بھائی نے بھی یہ سائٹ چھوڑ دی۔اسی عرصے میں میں بھی کچھ دنوں کے لئے نیٹ سے دو ر رہا۔جب اچانک ہاٹ میل پر اعجاز بھائی کو آن لائن دیکھا تو بنا صبر کئے سلام دعا کے بعدپوچھا کہ میرا پیارا بھائی آجکل کس سائٹ پر مصروف ہے تو پتہ چلا کہ اردو مجلس پر ۔پھر اردو مجلس پر کام شروع کردیا۔اسی دوران بہت سے فارمز پر کام کرتا رہا۔پھر ارسلان بھائی کا میں نے شاہد بھائی سے پوچھا کہ وہ اردو مجلس کو چھوڑ کر کہا ں چلا گیا تو شاہد بھائی نے بتایا کہ وہ آجکل دو نئی سائٹس پر مصروف ہے ۔ایک صراط الھدیٰ اور دوسری محدث فارم۔تو بنا صبر کئے ہم بھی ان دونوں سائٹس پر کود پڑے۔لیکن محدث فارم جو دنیا کے تمام دینی فارم سے مختلف ہے۔اس سے ایسا دل لگا کہ اب ایک چیز ہی ہے جو اس فارم سے تعلق تڑواسکتی ہے۔اور وہ ہے موت ان شاء اللہ جب تک زندہ ہیں۔اس فارم پر کام کرتے رہیں گے۔ا ن شاء اللہ
 
Top