• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد زاہد بن فیض صاحب

touseef752

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 30، 2014
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
7
آپ کے لیے ایک سوال نامہ جلدی سے جواب دیں اور ہاں نمبر صرف "ہاں" کہنے پر ملے گا ہر سوال کا ایک نمبر ہے..... ١٣ نمبر والا فعل ہو گا..
ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺁﭖ ﯾﮧ ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮﻧﮕﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ
ﺷﺨﺼﯿﺖ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﮨﮯ ؟؟ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺁﭖ
ﮐﻮ ﺍﺣﻤﻖ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ؟؟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﯾﮧ ﻣﺸﮑﻞ ﻧﯿﭽﮯ ﻟﮑﮭﮯ
ﮔﺌﮯ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ ، ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ
ﺟﻮﺍﺏ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﭘﮩﭽﺎﻥ ﺳﮑﯿﮟ ۔۔۔۔۔
– 1 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺁﺋﯿﻨﮧ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
– 2 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻗﺪ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺳﮯ ﻟﻤﺒﺎ ﮨﮯ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
– 3 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﻄﺦ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﮯ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟؟
– 4 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻓﻠﻤﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
5 - ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﺘﮯ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
– 6 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﮈﺭ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
– 7 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﭨﺎﻧﮓ ﺍﮌﺍﻧﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻓﺮﺽ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ
ﮨﯿﮟ ؟؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
– 8 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﺎ ﻧﺎﻡ ﺟﮕﮧ ﺟﮕﮧ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﯾﺎ ﺩﺳﺘﺨﻂ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﺘﮯ
ﮨﯿﮟ ؟؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟؟
– 9 ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻭﯾﭩﺮ ﮐﻮ ﭨِﭗ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
10 – ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺧﻮﺷﮕﻮﺍﺭ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟
ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟؟
11 – ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮨﮑﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
12 – ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟
13 – ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻋﺸﻖ ﮐﯿﺎ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
14 – ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﺳﻮﺳﯽ ﮐﮩﺎﻧﯿﺎﮞ ﺷﻮﻕ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﯿﮟ ؟؟
ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
15 – ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮨﮯ ؟؟ ﮨﺎﮞ ؟؟ ﻧﮩﯿﮟ ؟؟
ﮨﺎﮞ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﺎ
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
دین اسلام کی ترقی وبلندی کے لئے قرآن وحدیث کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔اور مسلمانوں میں آپس میں پیار محبت اور اتحاد کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے لئے ایسا راستہ اختیار کریں کے جس سے ان کی آخرت سنور جائے۔بُرائیوں کو ترک کرکے اچھے کاموں کی طرف توجہ دیں۔برُائی کا وجود عارضی ہوتا ہے اور نیکی ہمیشہ پایئدار ہوتی ہے اور اس کا فائدہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور ا ن شاء اللہ۔آخرت میں بھی ملے گا۔ان شاء اللہ۔لہذا فرائض کی ادائیگی کو لازم بنائیں۔پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں۔اچھی صحبت اختیار کریں۔عشقیہ اور فضول قسم کے ناولز وغیرہ سے اجتناب کریں۔ اور قرآن کی تلاوت ترجمے کے ساتھ اپنا معمول بنائیں۔سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔گندی اور لچر فلموں اور گانوں سے اجتناب کریں۔ان باتوں پر عمل کرنے سے ان کی زندگیوں میں نکھار پیدا ہوگا۔اور زندگی میں سکون آئے گا۔معاشرے میں عمدہ مقام حاصل ہوگا۔عزت ملے گی۔اور ان شاء اللہ جنت ملے گی۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
میرا پسندیدہ موضوع ہے عقیدہ توحید۔جس محفل میں عقیدہ توحید کی دعوت ہو۔وہ محفل مجھے سب سے زیادہ بھاتی ہے۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
جتنا دیا رب ِ کائنات نے مجھ کو
اتنی میری اوقات نہیں۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
مشکلات کا دریا پار کرنا پڑا۔اللہ سے استقامت مانگ کر۔صبر کے ساتھ۔اللہ سے مددمانگ کر۔
فَصَبْرٌ‌ جَمِيلٌ ۖ وَاللَّـهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ(یوسف۔18)

وَاصْبِرْ‌ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَاهْجُرْ‌هُمْ هَجْرً‌ا جَمِيلًا(المزمل۔10)
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَ‌سُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ(الاحزاب۔21
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
اس سوال کے جواب میں میرا نقطہء نظر بھی شاہد نزیر بھائی کی طرح ہے۔
مسلکی اختلافات ایک حقیقت ہے۔ جس کا بہترین حل قرآن و حدیث کی جانب رجوع ہے۔ اختلافی مسائل سے صرف تحقیق کے ذریعے ہی پیچھا چھڑوایا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دین کے ہر مسئلہ میں حسب استطاعت اور اپنے علم کے مطابق تحقیق کرے تقلید نہ کرے۔نئے مسائل کا بہترین حل اجتہاد ہے۔ قرآن و حدیث کے ماہر علماء جدید مسائل کو حل کرنے کے لئے اجتہاد کرتے ہیں اور عوام کو ان علماء کے دلائل پڑھ کر ان سے اختلاف یا اتفاق کرنا چاہیے۔ اختلاف کی صورت میں عوام اسی مسئلہ میں دوسرے علماء کی جانب رجوع کرکے انکے دلائل پر متفق ہونے کے بعد اس پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔ یا پھر ایک ہی مسئلہ میں مختلف علماء کے اجتہادات کو سامنے رکھ کر راجح کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟
موجودہ دور میں میری پسندیدہ شخصیات میں اہل حدیث علماء کی ایک کثیر تعداد ہے۔ جن میں سے چند نام یہ ہیں۔ڈاکٹر زاکر نائیک۔شیخ کفایت اللہ السنابلی۔تلاوت میں۔شیخ الناصر القطامی۔ادریس ابکر۔محمد المحیسنی۔سعود الشریم۔احمد علی العجمی۔ابو جودی۔اور بھی متعدد آئمہ حرمین وغیرہ۔سب کے نام یہاں لینا کافی مشکل کام ہے۔جزی اللہ الجمیع
نیز مطالعہ کے لئے کوئی خاص معمول نہیں بس محدث فارم کی تحاریر کو پڑھ لیتا ہوں۔الحمدللہ
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
آج سے تین چار سال پہلے۔کئی مرتبہ کھانے خود بنائے۔جن میں کدو۔چاول ۔مرغی کا سالن وغیرہ جب بنا کر دوسروں کو کھلائے تو انھوں نے بھی تعریف کی۔الحمدللہ۔(جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس فیلڈ میں ہم بھی کسی سے کم نہیں۔الحمدللہ۔ابتسامہ)
لیکن شادی کے بعد میری اہلیہ محترمہ اتنے اچھے اور ٹیسٹی کھانے بناتی ہیں کہ کھانا کھانے کے کئی کئی گھنٹے بعد تک منہ سے ٹیسٹی کھانے کا ذائقہ نہیں جاتا۔الحمدللہ۔اس کی تصدیق کرنی ہے تو ارسلان بھائی سے پوچھ لیں؟
@محمد ارسلان
 
Top